نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل فورم کی نویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ نو سال عمومی طور پر بھی ایک طویل مدت ہے اور آج کل جب وقت انٹرنیٹ ائیرز میں ماپا جا رہا ہے تو اسے صدیوں کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔ آج کل کے کمپیوٹنگ کے منظر نامے پر نظر دوڑائی جائے تو یہ آج سے نو سال قبل سے یکسر مختلف نظر آتا ہے۔ جب اردو ویب کی بنیاد رکھی گئی، اس وقت کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ انسٹال کرنا اور اردو لکھنا خواب سا لگتا تھا۔ اور سب سے پہلے آپریٹنگ سسٹم میں اردو زبان کی سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی تھی۔ یہ تمام مراحل کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی خواہش رکھنے والوں کے لیے رکاوٹیں ہی نہیں بلکہ چیلنج بھی تھے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم سے مختلف سوفٹویر کے اجراء کی بدولت بالآخر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تحریری اردو کا بلا رکاوٹ استعمال ممکن ہو گیا۔ دوسری جانب ورڈپریس، جملہ اور مختلف فورم سوفٹویر کے اردو ورژنز کے اجراء سے انٹرنیٹ پر اردو ویب سائٹس کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ اسی کے ساتھ ساتھ اردو لائبریری پراجیکٹ نے گٹن برگ پراجیکٹ کی مانند ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے ذریعے اردو ادب کے تاریخی اثاثے کو انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنانا ممکن ہو گیا۔
گزشتہ نو سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظرنامہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیز سے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی جگہ لے رہے ہیں۔ مستقبل کے افق پر گوگل گلاس اور ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ اس دور میں اردو کمپیوٹنگ کے چیلنج ختم نہیں ہوئے بلکہ پرانے چیلنجز کی جگہ نئے چیلنجز نے لے لی ہے۔ اب ہر جدید آپریٹنگ سسٹم میں اردو زبان کی سپورٹ پہلے سے شامل ہوتی ہے اور ہر قابل ذکر ویب سوفٹویر میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہوتی ہے اس لیے اب اردو ویب سائٹس بنانا بھی مسئلہ نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹس کے اعتبار سے بھی بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ہماری اردو کی ترویج کی مشترکہ کاوشوں کا آغاز اردو ویب کے قیام سے قبل ہی ہو گیا تھا۔ یہ غالبا آج سے دس برس قبل کی بات ہے۔ اس وقت میں نے اپنے بلاگ پر لکھا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے جب ہم انٹرنیٹ پر نستعلیق خط میں اردو کی کلاسیکی داستانیں پڑھ سکیں۔ اس وقت یہ دیوانے کا خواب لگتا تھا۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ خواب کو حقیقت کا روپ دھارنے میں دیر نہیں لگتی۔ صرف یکسوئی اور محنت درکار ہے۔ اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کتنے خواب اور ہیں جن کا شرمندہ تعبیر ہونا باقی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اردو کی ترویج کا کام جاری رہے اور اردو ویب اور اردو محفل فورم کو اس اعتبار سے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔
محفل فورم کو کچھ دن پہلے ہی فورم سوفٹویر کے نئے ورژن پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اردو ویب کا سرور آپریشن کافی مستحکم رہا ہے اور سرور سے متعلقہ مسائل اور پریشانیاں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ اس کا کریڈٹ یقینا زیک اور ابن سعید کو جاتا ہے۔ زیک اگرچہ بطور ایڈمن فعال نہیں ہیں لیکن پھر بھی انہیں یہاں موجود دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ دوسری جانب اردو ویب اور اردو محفل فورم کے مستحکم آپریشن اور رونق کی ذمہ داری مکمل طور پر ابن سعید کے کندھوں پر ہے۔ وہ صحیح معنوں میں محفل فورم کی روح رواں ہیں۔
مجھے امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آپ سب مل کر محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کو پر رونق بنائیں گے۔ یہ مراسلہ لکھے جانے تک نویں سالگرہ کے اعتبار سے متعدد سلسلے شروع کیے جا چکے ہیں۔ میری بھی کوشش ہوگی کہ اس میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ آپ میں سے کچھ دوستوں کو یاد ہوگا کہ محفل فورم کو وی بلیٹن سے زین فورو سوفٹویر پر منتقل کرنے کے بعد آرکیڈ سسٹم دستیاب نہیں رہا تھا۔ اب بالآخر ایک آرکیڈ سسٹم مل گیا ہے جسے جلد ہی فورم پر فعال کر دیا جائے گا۔ اس طرح سالگرہ کی خوشی میں ایک آرکیڈ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جا سکے گا۔ میری جانب سے ایک مرتبہ پھر سب کو محفل فورم کی سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس محفل کی رونق کو ہمیشہ قائم رکھے، آمین۔
ذیل میں میری گزشتہ سالگرہوں پر خصوصی تحاریر کے روابط موجود ہیں۔
محفل فورم کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی ساتویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک