پانچویں سالگرہ محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میری جانب سے آپ سب کو اردو محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر مبارکبار قبول ہو۔ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس مرتبہ کچھ دیر کے لیے گزشتہ نصف دہائی کا جائزہ بھی لے لیتے ہیں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم نے انٹرنیٹ پر تحریری اردو کی ترویج میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اس کی نشاندہی ان بے شمار اردو ویب سائٹس، فورمز اور بلاگز سے ہوتی ہے جن کو سیٹ اپ کرنے میں براہ راست اردو ویب کا کردار رہا ہے۔ محفل فورم اپنے آغاز سے ہی اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی تھی اور یہ ہماری خوش قسمتی رہی ہے کہ محفل فورم پر ہمیشہ نہایت باصلاحیت لوگ موجود رہے ہیں جن کی بے لوث اور انتھک محنت کی وجہ سے اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بہتر مقام ملا ہے۔ اس کی ایک مثال اردو لینکس ہے۔ محمد علی مکی نے تن تنہا پورے ادارے جتنا کام کر دکھایا۔ اسی طرح ہمارے فونٹ سازی کے ماہرین نے اردو ٹائپوگرافی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا۔ نوری نستعلیق فونٹس کے اجراء سے اردو ویب سائٹس کی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہو گیا۔ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے علاوہ محفل فورم کا ادبی سیکشن تمام اردو فورمز میں انفرادی حیثیت کا حامل ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے درمیان نہایت نفیس ادب اور شعر کا ذوق رکھنے والے دوست اور بزرگ موجود ہیں جن کے علم سے بہت سے لوگ فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ اردو لائبریری پراجیکٹ بھی ایک تاریخی اہمیت کا حامل پراجیکٹ ہے۔ اسے کچھ عرصے سے ضروری توجہ نہیں مل سکی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پراجیکٹ کو نئی انتظامیہ کے سپرد کیا جائے اور اس کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی جائے۔

اردو کمپیوٹنگ پر تحقیق اور ڈیویلپمنٹ کا کام نہ ختم ہونے والا کام ہے۔ ٹائپوگرافی، کونٹینٹ منیجمنٹ اور اپلیکیشن پروگرامنگ کے بے شمار آئیڈیاز ایسے ہیں جن پر تحقیق کی جانی چاہیے۔ میرے ذہن میں بھی کئی پراجیکٹس کے آئیڈیاز موجود ہیں اور کئی پراجیکٹس ایسے ہیں جن پر کام ادھورا پڑا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ مصروفیات میں بہت اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث اب میں ان پراجیکٹس پر بہت کم وقت صرف کر سکتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے محفل فورم کی متبادل نظامت کا بندوبست بھی کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ابن سعید اور محمد وارث کی بطور ایڈمن تقرری سے فورم کے علمی اور تحقیق تشخص کے ارتقاء میں تسلسل برقرار رہے گا۔ اس مرتبہ فورم کی سالگرہ کا قدرے سست رفتاری سے آغاز ہوا ہے، جس کی وجہ چند مصروفیات ہیں لیکن ہم انشاءاللہ اس مرتبہ بھی فورم کی سالگرہ کے مکمل ایجنڈے پر عمل کریں گے۔ میں آنے والے دنوں میں فورم میں چند اہم تبدیلیاں لاؤں گا۔ میں فورم میں ایک پوائنٹس موڈ شامل کرنا چاہتا ہوں۔ پہلے بھی ایک مرتبہ فورم میں کریڈٹس سسٹم شامل کیا گیا تھا لیکن اس کی وجہ سے سرور کے ریسورسز پر کافی بوجھ پڑ گیا تھا۔ اس لیے اس مرتبہ اس کے بارے میں پہلے کچھ تحقیق کر رہا ہوں۔ میں آپ سب کو ایک مرتبہ پھر محفل فورم کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی فورم کی سالگرہ کی رونق دوبالا کرتے رہیں گے۔
والسلام

محفل فورم کی گزشتہ سالگرہوں کہ مواقع پر میری تحاریر کے روابط ذیل میں ہیں:

محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس مرتبہ قدرے تاخیر سے پیغام تحریر کرنے کی معذرت چاہتا ہوں۔ اس کی وضاحت میں پہلے بھی پیش کر چکا ہوں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اردو ویب اور اردو محفل فورم نے انٹرنیٹ پر تحریری اردو کی ترویج میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اس کی نشاندہی ان بے شمار اردو ویب سائٹس، فورمز اور بلاگز سے ہوتی ہے جن کو سیٹ اپ کرنے میں براہ راست اردو ویب کا کردار رہا ہے۔

اردو ویب کے قیام کامقصد ہی یہی تھا ناں اور اسی وجہ سے اردو ویب محفل کو بلاگرز کاپلیٹ فارم کہا جاتا ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میرا خیال تھا کہ شاید یہ والا تھریڈ پچھلے سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے لیے کھولا گیا ہے۔
 

مغزل

محفلین
میری جانب سے بھی جملہ اراکین کو محفل کی پنج سالہ گرہ کی مبارکباد۔ اللہ اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ،آمین
 

خوشی

محفلین
کیا یہ مبارکباد کا دھاگہ ھے سیانیوووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو
 

الف عین

لائبریرین
جہاں جہاں مبارکباد دی جا رہی ہو، وہاں وہاں ضرور مبارکباد دینا چاہیے۔ آخر اس طرح ہم خود کو ہی تو مبارک باد دے رہے ہیں!!
مجھ سمیت سب کو پانچویں سالگررہ مبارک ہو۔
 

مغزل

محفلین
میرے علاوہ سبھی دوستوں بزرگوں بہنوں بھائیوں بابیوں باباؤں کو محفل کی پنج سالہ سالگرہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ہاں لیکن پچھلے سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر حصہ لینے والے احباب کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔ اور میرے خیال سے یہاں یہی کرنا چاہیے۔
 
Top