نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں یہاں محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کے ایک مقابلے کا انعقاد کر رہا ہوں۔ میر ے ذہن میں کافی عرصے سے فورم پر اس قسم کا سلسلہ شروع کرنے کا آئیڈیا موجود رہا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس مقابلے کے بعد بھی یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔ اس سلسلے کا مقصد ایک طرف جہاں لوگوں میں گرافکس اور ویکٹر ڈرائنگ سوفٹویر میں اردو کے استعمال کی آگاہی بڑھانا ہے، وہاں اس کے ذریعےاردو کمیونٹی کو اپنی ویب سائٹس اور بلاگز پر استعمال کےلیے کئی معیاری اردو گرافکس مل جائیں گی۔
اس مقابلے کا مرکزی خیال یہ ہے کہ آپ اپنی مرضی کے کسی جملے یا شعر پر کوئی گرافکس ایفکٹ کا اطلاق کرکے اسے فورم پر پوسٹ کریں۔اس کے لیےآپ کسی بھی گرافکس اور ویکٹر ڈرائنگ سوفٹویرجیسے کہ فوٹو شاپ، گمپ، کورل ، السٹریٹر یا کسی اور سوفٹویر کا استعمال کر سکتے ہیں جس میں آپ مہارت رکھتے ہوں۔ اگر آپ ان گرافک ایفیکٹس کے استعمال کے تمام مراحل بھی سکرین شاٹس کے ساتھ فراہم کر سکیں تو یہ ایک ٹیوٹوریل کے طور پر بھہی استعمال کیا جا سکے گا۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ اس مقابلے میں کوئی متحرک تصاویر (انیمیشن) نہ ارسال کی جائیں، صرف ساکت تصاویر ہی بھیجی جائیں۔ دوسرے آپ اپنے کام میں جس سوفٹویر کا استعمال کریں، اس کی سورس فائلیں بھی فراہم کریں تاکہ باقی لوگ اس سے سیکھ سکیں اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کر سکیں۔
ابھی فورم پر اردو گرافکس کے لیے کوئی علیحدہ زمرہ موجو د نہیں ہے۔ آپ فی الحال اپنی اردو گرافکس سورس فائلوں کے روابط سمیت مضامین کی ادا رت فورم میں ارسال کر سکتے ہیں۔
نوٹ کریں کہ اردو گرافکس ارسال کرنے کی آخری تاریخ 26 جولائی 2009 ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لینے کی کوشش کریں گے اس سے فورم پر ایک نئے تعمیری سلسلے کا آغاز ہو سکے گا۔ اردو گرافکس کے مقابلے کے بارے میں اپنی آراء اور تجاویز کے لیے اس تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام