نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
میری جانب سے آپ سب کو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو۔ میں اپنے تمام ساتھی منتظمین اور باقی دوستوں کا شکر گزار ہوں جن کی اس فورم پر موجودگی نے اس محفل کو وقار بخشا اور اسے انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹیز میں امتیاز عطا کیا، اور جن کی انتھک محنتوں کی بدولت اردو سے محبت کرنے والوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آیا۔ یہ آپ کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہی ہے کہ آج ہم محفل فورم کی چوتھی سالگرہ ایک احساس فخر کے ساتھ منانے کے قابل ہوئے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی علم و فن کے اس کارواں کو جاری رکھے، آمین۔
گزشتہ سال کی ایک خاص بات اردو ویب پر پیش آنے والے سرور کے مسائل بھی ہیں۔ میں زکریا کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ زکریا کی کوششوں کی وجہ سے ہی اردو ٹیک کے بلاگز کی واپسی ممکن ہوئی تھی۔ اس طرح زکریا نے دو نمایاں اردو ویب سائٹس کو بحران سے نکلنے میں مدد دی۔ اس لیے گزشتہ سال کو بلاشبہ زکریا کے نام کیا جا سکتا ہے۔
محفل فورم کی سالگرہ جہاں خوشیاں منانے کا موقعہ فراہم کرتی ہے، وہاں ہم اسی موقعے کو گزرے ہوئے سال کا جائزہ لینے اور آئندہ کا روڈ میپ متعین کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ذیل میں میں اسی اعتبار سے چند گزارشات پیش کر رہا ہوں۔
نئے سرور پر منتقلی
گزشتہ سال اکثر آپ کو محفل فورم پر ایرر کے صفحات کا سامنا کرنا پڑا۔ بد قسمتی سے ایسا محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر ہی شروع ہو گیا تھا اور اس کی وجہ سے سب لوگوں کو بہت دقت پیش آئی تھی۔ اس کے باوجود سب لوگوں نے مل کر فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے کو یادگار بنا دیا۔ اردو ویب پر سرور ریسورسز کا مسئلہ دراصل محفل فورم پر بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔ یعنی محفل فورم اپنی ہی مقبولیت کا شکار ہو گئی۔ نتیجتاً ہمیں شئیرڈ ہوسٹنگ سے ورچوئل پرائیویٹ سرور پر منتقل ہونا پڑا جس سے سرور ریسوررسز کا مسئلہ کسی حد تک حل ضرور ہو گیا ہے لیکن اس کے باعث اردو ویب کی ہوسٹنگ کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسے آپ فورم پر موجود ڈونیشن پراگریس بار پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ دوستوں کے تعاون سے اب تک درکار رقم کا 50 فیصد سے زائد اکٹھا ہو چکا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہی کے تعاون سے باقی رقم بھی اکٹھی ہو جائے گی۔
موڈریشن پالیسی
آپ میں سے اکثر دوست محفل فورم پر موڈریشن پالیسی میں تبدیلی سے واقف ہوں گے۔ مذہبی تعلیمات سے متعلقہ زمرہ جات کو موڈریشن کے تحت لے آیا گیا ہے اور اس طرح ان میں اب مباحث اور مناظروں کی گنجائش نہیں رہی ہے۔ لیکن ہم ہمیشہ کی طرح اب بھی مذہبی تعلیمات سے متعلقہ تحقیقی اور تعلیمی مضامین کا خیر مقدم کریں گے۔ سیاست اور حالات حاضرہ کے زمرہ جات کو اگرچہ فی الحال موڈریشن کے تحت نہیں لایا گیا ہے، لیکن یہاں نفرت انگیزی اور ٹیبلائیڈ جرنلزم کی بھی گنجائش نہیں ہے اور ایسی تحریروں کو فوری طور پر حذف کر دیا جائےگا۔ یہ اقدامات ہمیں محفل فورم کے علمی اور تحقیقی تشخص کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھانے پڑے ہیں اور اس فیصلے میں تمام منتظمین کی مشاورت شامل ہے۔ میری آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ فورم کی نظامت میں ہماری مدد فرمائیں۔ کچھ دوست موڈریشن کی پابندیوں کی وجہ سے متفرقات اور دوسرے زمرہ جات میں متنازعہ موضوعات پوسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان مراسلات کو بھی فوری طور پر حذف کر دیا جائے گا۔ اور اگر کسی رکن کی جانب سے لگاتار فورم کے قواعد کی خلاف ورزی کی جاتی ہے یا فورم کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو مجبورا ہمیں بھی اس کی روک تھام کے لیے انتظامی اختیارات کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔
لائبریری پراجیکٹ
اردو لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں ہم کچھ عرصے سے اس کی تنظیم نو کے بارے میں مشاورت کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لائبریری پراجیکٹ کا کام ایک باقاعدہ ورک فلو کے تحت آ جائے اور یہ کہ اس پراجیکٹ پر کام بہتر مربوط انداز میں کیا جانا چاہیے۔ میرے اندازے کے مطابق لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم نو کی ضرورت کافی عرصہ قبل پیدا ہو گئی تھی جب لائبریری پراجیکٹ محفل فورم کے سکوپ سے بڑھ گیا تھا۔ لائبریری سائٹ کا قیام اسی وجہ سے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ مواد کو بہتر طریقے سے آرگنائز کیا جا سکے۔ لیکن لائبریری سائٹ پر میڈیا وکی کے استعمال کو خاطر خواہ رواج نہیں مل سکا۔ اس کی بڑی وجہ یوزرز کی وکی مارک اپ سے ناواقفیت رہی ہے۔ حال ہی میں میں نے لائبریری سائٹ کی اپگریڈ کے دوران اس میں وزی وگ ایڈیٹر انٹگریٹ کر دیا ہے۔ اس طرح کم از کم وکی مارک اپ سیکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ لائبریری سائٹ پر اگرچہ کافی مواد اکٹھا ہو چکا ہے لیکن اس کی پریزینٹیشن بہتر کوالٹی کی نہیں ہے۔ میں جلد ہی لائبریری سائٹ پر کچھ پورٹل سٹائل کے صفحات شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس سے یہ کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ لائبریری پراجیکٹ کو بہتر طور پر منظم کرنے کے سلسلے میں تحقیق جاری رہتی ہے۔ مہوش نے اس سلسلے میں جملہ پر تجربات کیے ہیں۔ میں بھی مختلف کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر تحقیق کر رہا ہوں۔ لیکن اگر کسی متبادل پلیٹ فارم پر منتقلی کا فیصلہ کیا گیا تو اس کے لیے کافی منصوبہ بندی اور محنت درکار ہوگی۔ اس وقت تک میڈیا وکی کے استعمال میں ہی مہارت حاصل کرنا ہوگی۔
سوفٹویر ڈیویلپمنٹ
اگرچہ اردو ویب پر جاری کیے گئے تمام سوفٹویر میری دانست میں اردو کمپیوٹنگ کے سنگ میل قرار دیے جا سکتے ہیں، لیکن گزشتہ سال نومبر میں علوی نستعلیق فونٹ کے اجراء سے لے کر اب تک یہاں جتنا کام ہوا ہے، میرے خیال میں وہ اثر پذیری میں اردو کمپیوٹنگ کی اب تک کی تاریخ میں کیے گئے تمام کام سے بڑھ کر ہے۔ علوی نستعلیق فونٹ کے بعد جمیل نوری نستعلیق فونٹ جاری ہوا جسے مقبولیت میں علوی نستعلیق کے ہمسر قرار دیا جا سکتا ہے۔ نوری نستعلیق فونٹس کے اجراء کے بعد اردو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گویا ایک انقلاب آ گیا ہے۔ ویب سائٹس پرفوری طور پر نوری نستعلیق فونٹس کا استعمال ہونے لگا ہے اور کمپوزنگ سیکٹر میں بھی ان فونٹس کو کثرت سے استعمال کیا جانے لگا ہے۔ اگرچہ بڑے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ پیکجز میں نوری نستعلیق فونٹس کے استعمال میں کچھ کسر باقی رہ جاتی ہے، لیکن اس کمی کو پورا ہونے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اور اس کے بعد انشاءاللہ نوری نستعلیق فونٹس ہی اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں بطور ڈیفالٹ استعمال ہوں گے۔ نوری نستعلیق فونٹس کے علاوہ بھی اردو ٹائپوگرافی میں گزشتہ کچھ عرصے میں شاندار پیشرفت ہوئی ہے۔ اب ہمارے کئی دوستوں نے اردو فونٹ سازی پر دسترس حاصل کر لی ہے جس کے نتیجے میں القلم، عطاری اور الفارس فونٹس جیسی خوبصورت فونٹ کلیکشنز وجود میں آئی ہیں۔
جہاں نوری نستعلیق فونٹس کی ڈیویلپمنٹ کو اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل ہے، وہاں نستعلیق ڈیسک ٹاپ پر مبنی اردو لینکس ڈسٹریبیوشنز کی تیاری اور اجرا کو اردو کمپیوٹنگ کا نقطہ عروج قرار دیا جا سکتا ہے۔ اردو سلیکس اور اردو ابنٹو کی تیاری محمد علی مکی کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اکیلے ہی پورے ادارے جتنا کام سرانجام دیا ہے۔ اردو لینکس ڈسٹریبیوشنز کے اجراء کے بعد بالآخر اردو کمیونٹی میں لینکس کے استعمال کے مین سٹریم ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔
میں اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر میڈیا وکی، جملہ اور ورڈپریس کے حالیہ ورژنز کے اردو پیکج ریلیز کرنا چاہتا تھا۔ میڈیا وکی 1.5 اور جملہ 1.5.11 کے اردو پیکج تقریبا تیار ہیں جبکہ اردو پریس، یعنی اردو ورڈپریس کی تیاری میں ابھی کچھ کام باقی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس پر بھی کام جلد مکمل کرکے تمام سوفٹویر جلد ریلیز کر دوں۔ میں اگرچہ مختلف کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر تحقیق کرتا رہتا ہوں لیکن آئندہ میں صرف چند کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کے اردو پیکجز کی فعال ڈیویلپمنٹ جاری رکھوں گا۔ ان سی ایم ایس میں میڈیا وکی، جملہ اور ورڈپریس شامل ہیں۔ مستقبل میں میں ان میں دروپل کو شامل کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔ یہاں میں ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرانا چاہوں گا کہ کسی بھی سوفٹویر کے اردو ورژن کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو مینٹین کرنے کے لیے کوئی ٹیم موجود ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ مختلف اردو سوفٹویر کی بروقت اپڈیٹ کو ممکن بنانے کے لیے لوگ آگے آئیں۔ میں اس کام میں ان کی رہنمائی کے لیے تیار رہوں گا۔
میری جانب سے آپ سب کو ایک مرتبہ پھر محفل فورم کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو، اور میں امید کرتا ہوں کہ اس مرتبہ بھی ہم مختلف تعمیری سلسلوں سے آئندہ کے لیے بہت کچھ سیکھیں گے۔
والسلام
محفل فورم کی گزشتہ سالگرہوں پر میری تحاریر کے روابط:
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک