محفل فورم کی گوگل پر موجودگی چیک کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کے آغاز میں میں نے اپنا وژن ظاہر کیا تھا کہ اردو مواد کے تحریری شکل میں ہونے کی وجہ سے اس کا سرچ انجنز پر انڈکس ہونا ممکن ہو جائے گا اور اس طرح اس کا ڈھونڈھنا بھی آسان ہو جائے گا۔ اس کی ایک مثال میں یہ دی تھی کہ کسی شعر کا ایک مصرعہ معلوم ہو تو گوگل سے اس کا دوسرا مصرعہ پوچھ لیا جائے۔

‌‌اس بات کو کافی عرصہ ہو گیا ہے اور محفل فورم پر لائبریری اور دوسرے زمرہ جات میں خاصا شعری مواد پوسٹ ہو چکا ہے۔ میں نے سوچا ہے کہ یہ جو سارا دن گوگل کی بوٹ ہماری فورم پر مٹرگشت کرتی رہتی تو یہ کچھ کرتی ورتی بھی یا صرف ہماری بینڈوڈتھ اڑاتی رہتی ہے۔ یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا ہماری فورم کے صفحات گوگل پر باقاعدہ انڈکس ہو رہے ہیں یا نہیں، میں نے چند رینڈم اشعار کا ایک ایک مصرعہ گوگل کی سرچ میں اینٹر کرکے تلاش کے نتائج چیک کیے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کم از کم میری سرچ کے نتائج میں فورم کے متعلقہ صفحات کا ربط سب سے اوپر ظاہر ہوا تھا۔ ملاحظہ کیجیے ذیل کی گوگل سرچ:

:arrow: شوق ثواب نے مجھے ڈالا عذاب ميں
:arrow: میرے خواب کے دُکھ پہ سو لینا

یہاں دیوان غالب کے اشعار سرچ کرنے پر عجیب معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ جب میں کوئی مصرعہ ڈال کر سرچ کرتا ہوں تو شروع میں محفل فورم کا ربط ظاہر ہی نہیں ہوتا اور سب سے اوپر وکی پیڈیا کی انٹری کا ربط ظاہر ہوتا ہے جہاں وہاب نے یہاں سے ہی دیوان غالب کاپی کرکے رکھا ہے۔ جب گوگل کو پورے سرچ رزلٹ دکھانے کو کہا جائے تو پھر محفل فورم کا ربط ظاہر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر دیکھیں:

:arrow: کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

اگر اس سلسلے میں آپ نے بھی کوئی تجربات کیے ہوں تو اپنے مشاہدات سے آگاہ کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے “قیصرانی“ کو سرچ کیا تھا ‌محفل پہلے اور اردو وکی بعد میں، “ابن صفی“ کو سرچ کیا تھا محفل پانچویں‌نمبر پر اور “عمران سیریز“کو سرچ کیا تھا ‌محفل پہلے نمبر پر تھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی صرف ابن صفی پر سرچ کیا تو مجھے یہ ربط تیسرے نمبر پر ملا۔ چلو یہ بھی برا نہیں۔ اس گوگل بوٹ کی تو کچھ خاطر مدارت کرنی چاہیے کہ اچھی طرح یہاں کے پیج انڈکس کرے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
حد ہوگئی، کوئی چیز یہاں سے اٹھا کر وکی پیڈیا پر ڈال دیں تو گوگل ہمیں ڈپلیکیٹ سمجھنے لگتا ہے۔
 

دوست

محفلین
میں تو ساتھ محفل کا یو آر ایل بھی بھی دے دیا کرتا ہوں تلاش کے لیے گوگل کو۔
 

دوست

محفلین
پیار جی سب سے پہلے تو جی آیاں نوں، پخیر راغلے، خوش آمدید، بھلی کرے آیا۔ جم جم آؤ۔
اب بات کرتے ہیں یہ کیا ہے۔
گوگل
ایک سرچ انجن ہے۔ جسے انٹرنیٹ پر تلاش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہماری اردو محفل چونکہ یونیکوڈ اردو میں ہے اور اس پر موجود اردو کو بھی گوگل کی مدد سے تلاش کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ بات ہورہی تھی کہ جب کوئی گوگل کے ذریعے کوئی لفظ، شعر، مصرعہ جو کہ یونیکوڈ اردو میں ہو تلاش کرے تو گوگل اس بندے کو محفل سے اس چیز کے کتنے نتائج مہیا کرتا ہے۔۔
امید ہے اب کلئیر ہوگیا ہوگا۔ ویسے آپ ذرا مٹر گشت کریں جلد ہی سمجھ جائیں گے۔
نام تو بڑا پیارا سا ہے آپ کا لیکن یہ اموشن کچھ غیر پیاری نہیں؟؟
امید ہے آپ اب آتے جاتے رہیں گے۔
وسلام
 
Top