محفل میں آپکی کم اورزیادہ پسندیدہ شخصیت

qaral

محفلین
محفل میںآپکی سب سےکم اورزیادہ پسندیدہ شخصیت

کافی حساس موضوع ہے اور شاید لوگوں کو پسند بھی نھیں آئے مگر اس کو مثبت انداز میں لیں تو ایک دوسرے کو سمجھنے میں اور ایک دوسرے کو زیادہ اچھی طرح جا ننے میں مدد ملے
 

qaral

محفلین
محب اور فرزوق میرے پسند یدہ لوگ ہیں کیونکہ محب بہت کول مایئنڈد اور میچور ھیں جبکہ فرزوق کافی زندہ دل ہیں
 

ساجداقبال

محفلین
مجھے پانچ افراد پسند ہیں۔چونکہ ان سے میری علیک سلیک نہیں ہے اسلئے میرا جواب سب سے زیادہ غیر جانبدارانہ ہے :wink: ۔ میری پسند خالص ان کی تحریروں کیوجہ سے ہے۔
شمشاد، نبیل، جیہ، ابوشامل اور مہوش
کم پسندیدہ یا نا پسندیدہ بتانے سے فتنہ کا اندیشہ ہے، جس کے سبب اسے نہ لکھنا بہتر ہوگا۔ ویسے بھی میں کسی کو خاص نہیں جانتا، ممکن ہے مستقبل میں کم پسندیدہ یا ناپسندیدہ میری گڈ لسٹ میں شامل ہوں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو واقعی فتنے والی بات ہے۔

بھائی مجھے تو سبھی پسند ہیں، سبھی اچھے ہیں تبھی تو اتنے عرصے سے ادھر ہوں نہیں تو کب کا کھسک لیا ہوتا۔
:) :)
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ ساجد، آپ کے لسٹ میں میرا نام میرے لیے افتخار ہے۔

مجھے جو پسند ہیں انہیں پہلے ہی بہت سر چڑھا رکھا ہے۔ اب ان کے نام لکھ کر انہیں اور نہیں چڑھا سکتی ۔ سر پر جگہ ہی نہیں۔ اور جو مجھے ناپسند ہیں وہ تو مجھے خود بھی نہیں پتہ
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا، اگر باقی بھی سر چڑھ گئے تو جوئیں بیچاری کہاں جائیں گی، ان کے لیے بھی تو جگہ چھوڑنی ہے۔ :wink:
 
کم اور زیادہ میں تو بہت سے فتنہ گر آ جائیں گے قرال۔

ویسے شکریہ تمہاری پسندیدگی کا ، مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے تمہیں ایم ایس این پر ایڈ کیا ہے پر کبھی بات نہ ہو سکی ۔ مبارک ہو اب تم آہستہ آہستہ اردو میں رواں ہوتے جا رہے ہو کچھ اپنا تعارف تو کرواؤ۔
 

ساجداقبال

محفلین
شمشاد نے کہا:
اور کیا، اگر باقی بھی سر چڑھ گئے تو جوئیں بیچاری کہاں جائیں گی، ان کے لیے بھی تو جگہ چھوڑنی ہے۔ :wink:
شمشاد بھائی آپ نے میرے پسندیدہ ارکارن کی لسٹ کو مشکوک بنا لیا ہے۔ :oops:
جیہ نے کہا:
شکریہ ساجد، آپ کے لسٹ میں میرا نام میرے لیے افتخار ہے۔
نہیں جی، میری مراد افتخار راجہ سے نہیں تھی۔ :lol:
 

جیہ

لائبریرین
اللہ کی شان ہے۔

ساجد آپ کسی کی باتوں میں نہ آئیں۔ بی کونفیڈنٹ۔ اپنے پسندیدہ لوگوں کو مشکوک نہ مانیں۔ ویسے رکشوں پیچھے کیا لکھا ہوتا ہے؟

ہاں۔ بالکل وہی: جلنے والے جلا کریں۔ اللہ ہمارے ساتھ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اور کیا، اگر باقی بھی سر چڑھ گئے تو جوئیں بیچاری کہاں جائیں گی، ان کے لیے بھی تو جگہ چھوڑنی ہے۔ :wink:

یہ مت بھولیں شمشاد بھائ کہ آپ بھی ان میں شامل ہیں :lol:

اسی لیئے تو بتا رہا ہوں کہ جوئیں بہت ہیں، ان کا کچھ علاج اے چارہ گر ہے کہ نہیں؟
 

ساجداقبال

محفلین
جیہ نے کہا:
اللہ کی شان ہے۔
ساجد آپ کسی کی باتوں میں نہ آئیں۔ بی کونفیڈنٹ۔ اپنے پسندیدہ لوگوں کو مشکوک نہ مانیں۔ ویسے رکشوں پیچھے کیا لکھا ہوتا ہے؟
ہاں۔ بالکل وہی: جلنے والے جلا کریں۔ اللہ ہمارے ساتھ ہیں۔
شمشاد بھائی کی تحریر پڑھنے کے بعد میری پسند کے ارکان کے بارے میں اعتماد تھوڑا متزلزل ہوا تھا لیکن آپکی یقین دہانی کے بعد سب ٹھیک ہے۔ :D
نہیں جی میں نے نہیں پڑھی یہ تحریر رکشوں پر کیونکہ میرا گاؤں اور اسلام آباد دونوں رکشہ فری ہیں۔ 8) ۔۔۔ویسے ٹرکوں پر پڑھا تھا۔ :p
 

جیہ

لائبریرین
یقین کریں ساجد آپ کا خلوص میں کبھی نہ بھول پاؤں گی۔


























(میں بھی کتنی خوبصورتی سے جھوٹ بول لیتی ہوں ۔ ہے ناں شمشاد بھائ :lol: )
 

ساجداقبال

محفلین
آپ نے تو بلینک ایس ایم ایس ٹائپ کی پوسٹ شروع کردیں۔ چلیں آپ نے جھوٹ بولا یعنی=ساجد میں آپکے خلوص کو بھلا دونگی۔


















سانوں کی۔۔۔۔ 8)
 

ثناءاللہ

محفلین
یہ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ویسے تو معذرت کہ محفل پر زیاد وقت نہیں دے پاتا لیکن جب بھی موقع ملتا ہے۔ آپ لوگوں کی باتیں، تحریریں پڑھ کر ہی دل شاد کر لیتا ہوں۔ بس شروع میں کچھ تھوڑا بہت حصہ ڈالتا تھا اب وہ بھی مفقود ہو گیا ہے۔ تحریریں‌ پڑھ کر جو لوگ اس محفل پر اچھے لگے وہ درج ذیل ہیں۔

محترم اعجاز عبید صاحب۔
ان کا انٹرویو پڑھا بہت چھا لگا اور اب مجھے اس ماہنامے کا نام یاد نہیں‌ آرہا انڈیا سے پاکستان آتا تھا ان میں‌ ان کی تحریریں پڑھ کر اور اردو محفل پر ان سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔

شمشاد بھائی
جو اس محفل پر چار چاند لگائے رکھتے ہیں۔

جویریہ جی
ان کا برمحل، برجستہ اور عین موقع کی مناسبت سے شاعری کا استعمال بہت اچھا لگا۔ (جو اب ان کے پیغامات میں نظر نہیں‌ آتا)۔

منھاجین بھائی
جو کہ پتا نہیں کیوں اب محفل سے ایسے غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ

اور اس کے بعد فرزوق، بے بی ہاتھی (قیصرانی)، محب علوی اور نبیل بھائی اچھے لگے۔
 

ظفری

لائبریرین
میری پسندیدہ لوگوں کی لسٹ میں وہ لوگ شامل ہیں جو مجھے بلکل بھی پسند نہیں ۔
icon17.gif
۔۔۔۔۔ :lol:
 
Top