محفل میں استعمال ہونے والی اردو اصطلاحات

طالب سحر

محفلین
میں نے کئی لوگوں کی طرح انٹرنیٹ پر موجود فورمز کو انگریزی انٹرفیس میں استعمال کیا ھے، لیکن اردو محفل میں نووارد ہوں- کیا محفل میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کی انگریزی-اردو گلاسری دستیاب ھے جس مثلاً یہ معلوم ھو جائے کہ Thread کے لئے درست لفظ لڑی ہے یا دھاگہ (شاید دونوں ہی درست ہوں)، اور دیگر اصطلاحات بھی-
 
Thread کے لئے درست لفظ لڑی ہے یا دھاگہ (شاید دونوں ہی درست ہوں)، اور دیگر اصطلاحات بھی-
Thread کا لغوی معنی تو دھاگہ ہی ہے۔ لیکن اگر فورم پوسٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو میری رائے میں لڑی زیادہ مناسب ہے۔
باقی انتظامیہ مؤثر جواب دے سکتی ہے۔
 
حسیب

محفلین
Thread کا لغوی معنی تو دھاگہ ہی ہے۔ لیکن اگر فورم پوسٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو میری رائے میں لڑی زیادہ مناسب ہے۔
پہلے یہاں بھی تھریڈ کے لیے دھاگہ کا لفظ ہی استعمال ہوتا تھا مگر پھر باہمی مشاورت سے لڑی کر دیا گیا کیونکہ یہ گفتگو کی ایک لڑی ہی ہوتی ہے۔۔۔ اس بارے میں ایک لڑی میں باقاعدہ بحث ہوئی تھی اب وہ لڑی ڈھونڈ لیں:)
 
طالب سحر

محفلین
اس حوالے سے ہمارا ایک مراسلہ ملاحظہ فرمائیں۔ اس لڑی میں باقی گفتگو بھی دلچسپ ہے۔ :) :) :)

شکریہ- لڑی واقعی دلچسپ ہے، لیکن شیطان کی آنت کی طرح لمبی بھی ھے! مجھے لفظ thread کے کسی بھی ترجمے پر کوئی اعتراض نہیں ھے، کیونکہ اپنی اصل میں تو لفظوں کے کوئی معنی نہیں ہوتے؛ لفظوں کو معنی تو ان کے استعمال سے دئے جاتے ہیں-

آمدم بر سر مطلب: کیا کوئی ایسا صفحہ ھے، جہاں پر محفل میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کی انگریزی سے اردو glossary موجود ہو؟
 
آمدم بر سر مطلب: کیا کوئی ایسا صفحہ ھے، جہاں پر محفل میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کی انگریزی سے اردو glossary موجود ہو؟
گو کہ اس کی افادیت سے انکار نہیں لیکن ہمارے علم میں ایسی کوئی لڑی موجود نہیں۔ البتہ مسئلہ یہ ہے کہ اس قسم کی معلومات کو فورم کی لڑیوں کی صورت پیش کرنا، اس کو اپڈیٹ کرنا، اور اس میں کچھ تلاش کرنا پیچیدہ کام ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس قسم کے اسٹرکچرڈ مواد کے لیے فلیٹ پریزینٹیشن غیر موزوں ہے۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
پہلے یہاں بھی تھریڈ کے لیے دھاگہ کا لفظ ہی استعمال ہوتا تھا مگر پھر باہمی مشاورت سے لڑی کر دیا گیا کیونکہ یہ گفتگو کی ایک لڑی ہی ہوتی ہے۔۔۔ اس بارے میں ایک لڑی میں باقاعدہ بحث ہوئی تھی اب وہ لڑی ڈھونڈ لیں:)
محفل میں تھریڈ کے لیے اب بھی دھاگہ ہی استعمال ہوتا ہے۔ بلکہ ناصرف دھاگہ بلکہ صاحب دھاگہ جیسی اصطلاحات بھی موجود ہیں۔
 
طالب سحر

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ اس قسم کی معلومات کو فورم کی لڑیوں کی صورت پیش کرنا، اس کو اپڈیٹ کرنا، اور اس میں کچھ تلاش کرنا پیچیدہ کام ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس قسم کے اسٹرکچرڈ مواد کے لیے فلیٹ پریزینٹیشن غیر موزوں ہے۔

اس قسم کی معلومات کے لئے ایک ممکنہ جگہ "مدد" کا صفحہ ہو سکتی ہے-
 
اس قسم کی معلومات کے لئے ایک ممکنہ جگہ "مدد" کا صفحہ ہو سکتی ہے-
کسٹم ہیلپ پیج ضرور بنایا جا سکتا ہے، لیکن اس میں اصطلاحات کی تعداد محدود رکھنی ہوگی، نیز یہ کہ سہ کالمی ڈاکیومنٹ تیار کرنا ہوگا جس میں انگریزی اور اردو اصطلاحات کے ساتھ ساتھ ان کی مختصر وضاحت بھی شامل کی گئی ہو۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو ایک لڑی کا آغاز کر کے اس میں اصطلاحات کی فہرست جمع کر لیں۔ :) :) :)
 
جیسا کہ میں نے ذکر کیا تھا میری دلچسپی محفل کی اصطلاحات کو سمجھنے میں ھے، تا کہ وہ تراکیب جو انگریزی کے بدل وضع کی گئی ہیں ان کو محفل میں استعمال کی خاطر سمجھا جا سکے- جب آپ لوگ زین فورو کو لوکلائز کر رھے تھے، تو یقیناً ایسا کوئی کاغذ، پھرّا تیار کیا گیا ھو گا۔
 
نہیں، ایسی کوئی گلوسری نہیں بنائی گئی تھی بلکہ موجودہ ترجمہ برسوں کے تجربے کا نتیجہ ہے۔ آپ کو کسی فقرے کا انگریزی متبادل دیکھنا ہو تو آپ کسی بھی وقت نیچے موجود متعلقہ ربط کی مدد سے انگریزی زبان منتخب کر سکتے ہیں اور پھر واپس اردو زبان منتخب کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
طالب سحر

محفلین
آپ کو کسی فقرے کا انگریزی متبادل دیکھنا ہو تو آپ کسی بھی وقت نیچے موجود متعلقہ ربط کی مدد سے انگریزی زبان منتخب کر سکتے ہیں اور پھر واپس اردو زبان منتخب کر سکتے ہیں۔

شکریہ- یہ کافی مددگار طریقہ لگتا ھے-
 
Top