محفل میں انتشار پھیلانے والے صارفین

محفل میں انتشار پھیلانے والے نئے صارفین جو انتظامیہ کی ہدایات نہ سنیں انہیں کب معطل کرنا چاہیے؟

  • Total voters
    35

محمدصابر

محفلین
کافی دنوں سے محفل میں ایک صارف کے ترسیل شدہ مراسلے پڑھ کر احساس ہو رہا تھا۔ کہ موصوف ایک دھاگے میں شروع کئے گئے موضوع کا جواب کسی دوسرے دھاگے میں دے رہے ہیں اور اس دھاگے کا موضوع کسی تیسرے دھاگے میں منتقل کر رہے ہیں۔ جس جگہ جواب ہے وہاں سوال موجود نہیں ہے جہاں سوال ہے وہاں اس کی کوئی منطق نہیں ہے۔ موصوف ایک ہی موضوع پر کئی کئی دھاگے شروع کر رہے ہیں اگر کوئی ان کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے تو بدتمیزی کر رہے ہیں۔
یہ ساری صورتحال دیکھ کر کافی کوفت بھی ہوتی رہی۔ میں تو کئی جگہ سخت الفاظ استعمال کرتے کرتے رک گیا کہ موصوف سے اپنی عزت بچا کے ہی رکھو تو اچھا ہے۔وہ معاملہ آخر کار انجام کو پہنچ گیا۔
بہرحال اب اس دھاگہ کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس ساری صورتحال پر تجاویز حاصل کی جائیں کہ ایسی صورتحال سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ لوگ بہت ٹیڑھے ہوتے ہیں اُن کو سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ کچھ مسئلے بھی اتنے ٹیڑھے ہوتے ہیں کہ اُن پر بحث کرکے کسی کی ہٹ دھرمی کا تعین کرنا بہت دشوار ہوتا ہے۔ یہ واقعی بہت پیچیدہ معاملہ ہے اور انتظامیہ کے لئے دردِ سر الگ۔ یہ ان لوگوں کی ہمت ہے کہ کسی نہ کسی طرح انتظامات سنبھالتے ہیں۔

رہی بات رائے شماری میں حصہ لینے کی تو کسی بھی ایک آپشن کا انتخاب بہت مشکل ہے۔ محفل میں کچھ لوگ واقعی صحیح معطل ہوئے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی معطل ہوئے جو شاید اتنے زیادہ خراب نہیں تھے بلکہ دوسرے لوگوں کے اُکسانے پر اور غصہ دلانے پر جذبات میں آگئے۔

بہر کیف دیکھتے ہیں ہو سکتا ہے اسی دھاگے میں کچھ معتدل آپشنز دستیاب ہو جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
صابر بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے یہ سوالنامہ جاری کیا اور اراکین سے رائے دینے کے لیے کہا۔

بحیثیت ایک رکن کے میری رائے مندرجہ ذیل ہے :

یہ ایک اوپن فورم ہے، یہاں کوئی بھی صارف اس کی رکنیت اختیار کر سکتا ہے۔ بحیثیت ایک رکن کے میں یہ کہوں گا کہ جب بھی کوئی نیا رکن بنتا ہے تو رکن بننے سے پہلے اس فورم کے ساتھ ایک معائدہ کرتا ہے کہ اس فورم کے اصول و ضوابط کی پابندی کروں گا۔اسے چاہیے کہ اپنے اس معائدے پر قائم رہے۔ اور کچھ دن اس فورم کو گھوم پھرکر اچھی طرح دیکھے، اس کے مزاج کو سمجھے، اراکین سے تعارف حاصل کرے، جہاں کوئی مشکل پیش آئے تو انتظامیہ سے رابطہ قائم کرے۔ انتظامیہ ہر مسئلے کا فوری حل بتا دیتے ہیں، بلکہ زیادہ دفعہ ایسا ہوا ہے کہ انتظامیہ سے پہلے اراکین اس مسئلے کو حل کر دیتے ہیں۔ اس فورم پر ہر عمر کے اراکین موجود ہیں، ان میں خواتین بھی ہیں۔ ہر رکن کو اس کا جائز مقام دیا جائے۔ سنجیدہ دھاگوں کے ساتھ کئی ایک دھاگے ایسے بھی ہیں جہاں ہنسی مذاق بھی ہوتا ہے لیکن مذاق بھی ایک حد کے اندر رہ کر کیا جائے، جس سے کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

گپ شپ کرتے ہوئے غلط فہمیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں تو بجائے ان غلط فہمیوں کو فورم پر اچھالنے کے فوری طور پر ذاتی پیغام دے کر پوچھ لینا چاہیے تاکہ غلط فہمی دور ہو سکے۔ غلطی ہونے کی صورت میں رجوع کر لینا چاہیے اور اس میں کوئی شرمندگی والی بات نہیں ہے۔

میرا پانچ سال سے زیادہ کا تجربہ یہ کہتا ہے کہ کچھ اراکین اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہیں اور اردو محفل میں آتے ہیں اسے hijack کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں ہر ممکن طریقے سے سمجھانا چاہیے۔ جس کا آخری آخری حل انہیں معطل کرنا ہی بہتر ہوتا ہے تاکہ محفل کا ماحول خراب نہ ہو۔

دوسرے اراکین کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 
ناعمہ عزیز

متفق :thumbsup4:
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جب کہ آخری اختیار انتظامیہ کو ہی حاصل ہے تو پریشانی کی کیا بات! کچھ "معتبر" قسم کے محفلین مل کر انتظامیہ کو "شکایت" لگا دیں تو پھر اس بات کی قوی امید ہے کہ ان "ہڑبلے صاحب" کو "قابو" کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
جی بجا فرمایا شمشاد بھائی آپ نے۔۔۔۔! بہرحال میرا ووٹ تو یہی ہے کہ ایسے ہٹ دھرم ممبران کو بلاک کر دینا چاہیے۔۔۔۔! باقی جس کو فورم کی پالیسیز سے اختلاف ہے وہ کسی اور فورم کو جوائن کر لے۔۔۔۔۔۔نیٹ پر ہزاروں فورم پڑے ہیں۔ ان معطل صاحب کی مراسلے پڑھ کر تو میرا سر ایک دفعہ چکرا ہی گیا کہ یا خدا یہ کیا شے ہے۔۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ فوراً تو معطل نہ کیا جائے، کم از کم پچاس مراسلوں تک انتظار کیا جائے۔ دس مراسلوں تک تو ممکن ہے کہ کوئی رکن سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کر سکے گا۔ اور سو مراسلوں میں دوسرے ارکان کا شاید پیمانہء صبر چھلک جائے۔
 
مہ جبین

محفلین
صابر بھائی نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اس کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی
میں شمشاد بھائی کی بات سے متفق ہوں
معطل شدہ صاحب کے مراسلے تو بس اللہ کی پناہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھی جی میں آیا کہ انکی بے تکی بے پر کی باتوں پر انکو بے نقط سنا دیا جائے لیکن پھر یہی سوچ کر خاموش رہی کہ انکے پاس لحاظ اور مروت نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو کوئی فائدہ نہیں کچھ بھی کہنے سننے کا
شکر ہے کہ انتظامیہ نے بر وقت ایکشن لے لیا
میرا خیال ہے کہ جب بھی انتظامیہ کو محسوس ہو کہ کوئی ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے تو اسکو فوری معطل کردینا ہی بہتر ہے تاکہ ذہنی کوفت سے بچا جاسکے
 
عثمان

محفلین
مبتدی پر پابندی لگا دی جائے کہ وہ ماسوائے تعارف کے زمرے کے اور کسی زمرہ میں دھاگہ نہ کھول سکے۔ اس سے کم از کم الٹے سیدھے دھاگے کھولنے کا سلسلہ تو باآسانی بند ہوجائے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مبتدی پر پابندی لگا دی جائے کہ وہ ماسوائے تعارف کے زمرے کے اور کسی زمرہ میں دھاگہ نہ کھول سکے۔ اس سے کم از کم الٹے سیدھے دھاگے کھولنے کا سلسلہ تو باآسانی بند ہوجائے گا۔

بالکل اچھی بات ہے۔ اس دوران جب وہ دوسرے دھاگوں میں شرکت کرے گا تو اس کے عمومی رجحانات کا تعین بھی ہو جائے گا۔ :) لیکن ایک خاص پوسٹس کی تعداد کے بعد یہ پابندی ختم کردینی چاہیے کہ نئے آنے والے زیادہ پابندیوں کے باعث بھاگ بھی جاتے ہیں۔ اور اس طرح محفل ممکنہ اچھے دوستوں سے بھی محروم ہو سکتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ فوراً تو معطل نہ کیا جائے، کم از کم پچاس مراسلوں تک انتظار کیا جائے۔ دس مراسلوں تک تو ممکن ہے کہ کوئی رکن سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کر سکے گا۔ اور سو مراسلوں میں دوسرے ارکان کا شاید پیمانہء صبر چھلک جائے۔

بجا فرمایا اعجاز عبید صاحب آپ نے۔ کیونکہ شروع کے 20 ، 25 مراسلوں میں تو محفل کے مزاج کا اندازہ بھی نہیں ہو پاتا۔ پچھلے دنوں محفل کے ایک دوست شروع شروع میں سب سے الجھ رہے تھے اور وجہ معمولی سی کنفیوزن تھی جیسے ہی بات اُن کی سمجھ میں آئی ۔ انہوں نے سب سے معذرت بھی کر لی اور آج وہ ایک اچھے رکن ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جہاں تک میں سمجھا ہوں اس سلسلے میں دو طرح کے لوگ شامل ہوتے ہیں ایک تو وہ جو فوری طور پر توجہ حاصل کرنے کیلیے اوٹ پٹانگ قسم کی حرکتیں شروع کر دیتے ہیں جب کہ کچھ لوگ آتے ہی بیہودہ پروپنیگنڈہ کرنے کیلیے ہیں۔ دوسری قسم کے لوگوں کو تو فوری طور پر معطل کر دینا چاہیے کیونکہ یہ جان بوجھ کر ماحول کو خراب کرتے ہیں، اور ایسا محفل انتظامیہ نے کیا بھی ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اول الذکر قسم کے لوگ کسی حد تک قابلِ رحم ہوتے ہیں، جن موصوف کا ذکر ہو رہا ہے وہ اسی سلسلے کے تھے۔ ان کو کئی بار سمجھایا گیا اور بہت پیار کے ساتھ، اور میرے مشاہدے میں یہ واحد مثال نہیں ہیں، اس سے پہلے بھی کئی ایک رکن شروع شروع میں یہی کچھ کرتے رہے، خواہ مخواہ دیگر ارکان کے ساتھ الجھتے رہے لیکن جوں جوں وہ محفل پر وقت گزراتے رہے انکے مزاج میں ٹھہراؤ آتا رہا اور پھر محفل کے اہم رکن بنتے بھی میں نے ان کو دیکھا۔ لیکن یہ موصوف کہ نہ انہوں نے کچھ سمجھنا تھا اور نہ سمجھے جبکہ کافی زیادہ ان کو موقعے دیے گئے کہ اپنے رویے کو درست کر لیں لیکن افسوس کہ مجبورا ان کے ساتھ ہمیں آخری حربہ استعمال کرنا پڑا۔
 
رانا

محفلین
میری رائے میں نئے ممبر پر نئے دھاگے شروع کرنےکی بالکل پابندی لگانا مناسب نہیں۔ میں اعجاز عبید صاحب کی بات سے متفق ہوں۔ صرف اس ذرا سے مشورے کے ساتھ کہ نئے ممبر پر کچھ حساس زمرہ جات میں دھاگے شروع کرنے پابندی ایک محدود وقت کے لئے لگائی جاسکتی ہے۔ اس محدود وقت کا تعین منتظمین کسی بھی طرح کرسکتے ہیں۔ پیغامات کی حد متعین کرکے یا پیغامات کا معیار جانچ کر۔
 
امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہے۔ اور انہیں "دلائل" سے سمجھائیں۔ ہاں اگر کوئی گالم گلوچ کرے تو اسے فورا کک آوٹ کردیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ صارف فورم کے قوانین سے نا واقف ہو۔
 
مہ جبین

محفلین
امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہے۔ اور مستقل انہیں سمجھاتے رہیں۔
اگر معطل شدہ صاحب کے مراسلے پڑھے ہیں تو یہ رائے نہیں ہونی چاہئے
انکی باتوں سے تو ٹھنڈے مزاج کا شخص بھی عاجز آجائے۔۔۔۔۔اور انکا سر پیٹنے کو دل چاہے۔۔۔۔:(
 
اگر معطل شدہ صاحب کے مراسلے پڑھے ہیں تو یہ رائے نہیں ہونی چاہئے
انکی باتوں سے تو ٹھنڈے مزاج کا شخص بھی عاجز آجائے۔۔۔۔ ۔اور انکا سر پیٹنے کو دل چاہے۔۔۔۔ :(

میرا جواب یہ تھا۔
امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہے۔ اور انہیں "دلائل" سے سمجھائیں۔ ہاں اگر کوئی گالم گلوچ کرے تو اسے فورا کک آوٹ کردیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ صارف فورم کے قوانین سے نا واقف ہو۔
 
مہ جبین

محفلین
میرا جواب یہ تھا۔
امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہے۔ اور انہیں "دلائل" سے سمجھائیں۔ ہاں اگر کوئی گالم گلوچ کرے تو اسے فورا کک آوٹ کردیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ صارف فورم کے قوانین سے نا واقف ہو۔
شاید آپ نے انکے دھاگوں کے مراسلوں کو نہیں پڑھا ہے
تقریباً سب ہی نے انکو " دلائل" سے سمجھانے کی کوشش کی تھی لیکن اسکے جواب میں انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے وہ ناقابل بیان ہے
آپ انکے دھاگوں کو ملاحظہ فرمائیں پھر اپنی رائے سے مطلع کیجیئے گا بھائی
 
عثمان

محفلین
میری رائے میں نئے ممبر پر نئے دھاگے شروع کرنےکی بالکل پابندی لگانا مناسب نہیں۔ میں اعجاز عبید صاحب کی بات سے متفق ہوں۔ صرف اس ذرا سے مشورے کے ساتھ کہ نئے ممبر پر کچھ حساس زمرہ جات میں دھاگے شروع کرنے پابندی ایک محدود وقت کے لئے لگائی جاسکتی ہے۔ اس محدود وقت کا تعین منتظمین کسی بھی طرح کرسکتے ہیں۔ پیغامات کی حد متعین کرکے یا پیغامات کا معیار جانچ کر۔
مذکورہ معطل رکن کی حرکتیں ملاحضہ کی ہوتیں تو رائے مختلف ہوتی۔ :)
عام مشاہدہ ہے کہ بعض نئے اراکین سلیقے سے مراسلہ لکھنے سے آگاہ نہیں ہوتے کجا یہ کہ انھیں مختلف موضوعات پر دھاگے کھولنے اور بے جا بحث شروع کرنے کی چھٹی دی جائے۔ لہذا سو دو سو مراسلے لکھنے میں کتنا وقت لگے گا ؟ چند دن ؟ نئے رکن کو چاہیے کہ اتنے دن صبر کرے ، محفل میں چل پھر کر دیکھے پھر بحث میں چھلانگ لگائے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
معاملہ ایسا سیدھا نہیں ہے ۔۔۔ اگر مبتدی یہ سمجھنے لگ جائے کہ یہاں تو بہت سخت قوانین ہیں تو وہ راہِ فرار ہی اختیار کرے گا ۔۔۔ ہاں اس پر یہ پابندی ہو کہ وہ دس مراسلے لکھے تو اسے نیا دھاگہ کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی تو پھر زیادہ مسائل پیش نہیں آئیں گے ۔۔۔۔۔ دس مراسلوں سے ہی کسی کی "نیت" کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔
 
Top