محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

رانا

محفلین
ابھی زہن میں خیال آیا کہ محفل میں انفرادی تحریریں تو پیش ہوتی ہی ہیں کیوں نہ ایک ایک تجربہ کیا جائے کہ جس میں کوئی بھی تحریر ایک سے زائد محفلین لکھیں۔ اور وہ ان محفلین کے نام کے ساتھ محفل میں شئیر ہو۔ اگر کوئی محفلین اس تجربے میں شریک ہونا چاہیں تو بتادیں تاکہ ہم ان کے ساتھ مکالمے میں ایک ادھوری تحریر شئیر کریں۔ اس وقت جس تحریر کا خیال زہن میں آیا ہے وہ ایک ہلکی پھلکی سی طنزیہ اور مزاحیہ تحریر ہے۔ اگر کچھ محفلین رضامند ہوں گے تو پھر جتنے محفلین ہوں گے سب اس تحریر میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور ساتھ ساتھ دوسرے محفلین کے لکھے گئے حصے میں ردو بدل بھی تجویز کرسکیں گے۔ پھر جو کچھ بھی آخری نتیجے کے طور پر سامنے آئے گا وہ یہاں شئیر کردیا جائے گا۔:)
 

رانا

محفلین
اگر یہ بیشتر اراکین وہ ہوئے جو کبھی کبھار کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں، چاہے ہماری طرح سال دو سال میں ایک بار ہی تو یہ مسئلہ ہی پیدا نہیں ہوگا۔ اور اگر ان کے علاوہ ہوئے تو پھر ظاہر ہے ہمیں ان محفلین کا گذشتہ ریکارڈ دیکھنا پڑے گا۔:)
 

رانا

محفلین
میں تجرباتی طور پر چیک کرنا چاہوں گا۔ اگر کچھ لکھ سکا تو خوشی ہوگی۔
تحریر کچھ حد تک لکھی جاچکی ہے اسے مکمل کرنا ہے۔ اسلئے تجربات نہیں۔ اگر حامی بھری تو پھر لکھنا ہی پڑے گا۔:)
اس لئے مناسب ہے کہ کوئی دل سے رضامند محفلین سامنے آئیں کہ جن کے پاس فرصت بھی ہو اور جیسے تیسے بھی ہو مکمل کریں۔
ویسے ہمارے ذہن میں جو سب سے پہلا نام آیا تھا وہ جاسمن بہنا کا تھا۔:)
 

احمد محمد

محفلین

رانا

محفلین
ملتی جلتی کوششیں یہاں موجود ہیں۔
ان کے عناوین سے لگ رہا ہے کہ یہ آنلائن ہی مکمل کرنے کی بات ہورہی ہے۔ لیکن میرے ذہن میں ہے کہ ہم کچھ محفلین مل کر اسے پسِ پردہ رہ کر کام کرتے ہوئے پھر مکمل صورت میں شئیر کریں گے۔ آنلائن میں ردھم، روانی اور تحریر کا پلاٹ کافی متاثر ہوتا ہے۔ جبکہ پسِ پردہ جب تحریر لکھنے کی کوشش کی جائے گی تو اس میں پوری تحریر پر نظرِ ثانی بھی ہوسکے گی اس طرح آنلائن والے مسائل پیش نہیں آئیں گے۔
 

رانا

محفلین
آپ کے کہنے کا مطلب ہے محفل کی سب سے ویلی (با فراغت) رکن یہی ہیں۔ :D
اگر ہمارے ذہن میں ان کا ویلی ہونا یقینی ہوتا تو براہ راست انہیں مخاطب کرڈالتے۔ اسی لئے تو ڈر لگا کہ وہ ہم سے زیادہ مصروف ہوتی ہیں تو کہیں ٹکا سا جواب نہ دے دیں کہ تُوں تے ہویا سدا دا ویلا پر مینوں ہور بڑے کم ہوندے نے۔:)
 

رانا

محفلین
ایسے محفلین کی طرف سے بطور خاص توجہ کی درخواست ہے کہ جو محفل پر کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہماری طرح سال دو سال میں ایک آدھ تحریر گھسیٹنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں ان کی درخواست پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔:)
 

رانا

محفلین
طنز و مزاح لکھنا آسان نہیں، یہاں کے مزاح نگاروں کو آواز دیجیے۔
سبھی کو آواز ہے صاحب۔:) ویسے بھی ہم کوئی اونچے درجے کی تحریر نہیں لکھنے لگے بلکہ عام سی تحریر ہے جیسی کہ ہم پہلے لکھتے رہے ہیں جس میں زبان و بیان کی اغلاط کی بھرمار ہوا کرتی ہے۔ اور یہ بھی بتائے دیتے ہیں کہ تحریر کو پیچیدگیوں سے بچانے کی خاطر ہم طنز اور مزاح میں فرق ملحوظ رکھنا وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔:)
 

آصف اثر

معطل
ایسے محفلین کی طرف سے بطور خاص توجہ کی درخواست ہے کہ جو محفل پر کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہماری طرح سال دو سال میں ایک آدھ تحریر گھسیٹنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں ان کی درخواست پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔:)
افسوس کہ ہم محفل پر نہیں لکھتے۔:struggle:
 

رانا

محفلین
افسوس کہ ہم محفل پر نہیں لکھتے۔:struggle:
عمومی موضوع پر تحریر ہو تو محفل پر لکھنا نہ لکھنا اہمیت نہیں رکھتا لیکن اس تحریر کا مرکزی خیال کیونکہ محفل کے گرد گھومتا ہے اس لئے محفل میں لکھنے کی بات کی تھی۔ لیکن میں آپ سے تحریر کا مرکزی خیال اور جو تھوڑا سا جلدی میں اسکا خاکہ بناسکا ہوں وہ اپ سے شئیر کردیتا ہوں۔ اس دیکھ کر اس پر طبع آزمائی کرڈالیں۔ کل دفتر جاکر شئیر کرتا ہوں کہ وہیں نوٹ پیڈ پر جیسے ہی خیال آیا تھا لکھ ڈالا۔ اس پر فرصت سے کام کرنے کا وقت ہی اصل میں آپ کو نکالنا ہوگا۔:)
 
Top