رانا
محفلین
ابھی زہن میں خیال آیا کہ محفل میں انفرادی تحریریں تو پیش ہوتی ہی ہیں کیوں نہ ایک ایک تجربہ کیا جائے کہ جس میں کوئی بھی تحریر ایک سے زائد محفلین لکھیں۔ اور وہ ان محفلین کے نام کے ساتھ محفل میں شئیر ہو۔ اگر کوئی محفلین اس تجربے میں شریک ہونا چاہیں تو بتادیں تاکہ ہم ان کے ساتھ مکالمے میں ایک ادھوری تحریر شئیر کریں۔ اس وقت جس تحریر کا خیال زہن میں آیا ہے وہ ایک ہلکی پھلکی سی طنزیہ اور مزاحیہ تحریر ہے۔ اگر کچھ محفلین رضامند ہوں گے تو پھر جتنے محفلین ہوں گے سب اس تحریر میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور ساتھ ساتھ دوسرے محفلین کے لکھے گئے حصے میں ردو بدل بھی تجویز کرسکیں گے۔ پھر جو کچھ بھی آخری نتیجے کے طور پر سامنے آئے گا وہ یہاں شئیر کردیا جائے گا۔