لاریب مرزا
محفلین
دس سال پہلے استاد محترم جناب اعجاز عبید کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے محفل کے رکن بننے والے نہایت قابل محفلین جناب ابن سعید نے آج محفل میں دس سال مکمل کر لیے ہیں.
ان دس سالوں کے دوران انہوں نے جہاں ذہانت پر مبنی دھاگوں کا آغاز کیا وہیں بے شمار مبارکباد کے دھاگے کھول کر محفل کی رونق میں اضافہ کیا. کہیں ہماری تک بندیاں کے عنوان تلے خوبصورت شاعری پیش کی تو کبھی مطبخ میں کھڑے کچھ نہ کچھ بناتے نظر آئے. محفل میں چھو منتر کہہ کر محفل کے جادوگر کا خطاب پایا تو کہیں مشکل مشکل سمجھ نہ آنے والے تکنیکی عنوانات پر دھاگے کھول کر معصوم محفلین کو پریشان کیا. اور آج کل تجاویز، آراء و مسائل کے زمرے تک محدود رہ کر گوشہ نشینی اختیار کیے ہوئے ہیں. ویسے تو اردو محفل سے ان کی محبت کے لیے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں لیکن اردو محفل کا ترانہ اور سوئی دھاگے سے کراس اسٹچنگ اور اردو محفل لوگو جیسے دھاگے اردو محفل سے ان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں.
پسِ پردہ رہتے ہوئے محفلین کی خاموش خدمت کرنے والے محفل کے خادم جناب ابن سعید کو اردو محفل میں دس کامیاب سالوں کی تکمیل پر بہت بہت مبارکباد