محفل میں سپائي ویر اور سمائلیز کا حرکت نہ کرنا ۔

زکریا بھائي : میں نے ایک اور بات بھی محسوس کی ہے کہ جب ہم محفل کے صفحہ اول پر آتے ہیں تو میرا " گوگل " ٹول بار یہ بتاتا ہے کہ اس نے ایک پوپ اپ ایکشن کو بند کیا ہے ۔ اور اگر میں پوپ اپ ایکشن کو اجازت دوں تو 180 solutions کاسوفٹ ویر انسٹال ہونے لگتا ہے ۔

میرے کمپیوٹر میں محفل کے سمائلیز حرکت نہیں کر رہے ۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے ؟ جسے " آئي رولینگ " اور " ایمبیریسمینٹ " سے سمائلیز ۔
 

زیک

مسافر
مجھے لگتا ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں سپائی‌ویر ہے اور اس نے آپ کا براؤزر ہائی‌جیک کر لیا ہے کیونکہ مجھے تو کوئی پوپ‌اپ کا مسئلہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی کسی اور کو ہو رہا ہے۔

اور سمائلیز بھی ٹھیک کام کر رہی ہیں۔ کسی اور کو animatedسمائلیز حرکت نہ کرتی ہوئی لگ رہی ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، یہ پاپ اپ کسی ذاتی پیغام کا بھی ہو سکتا ہے۔ کیا تم نے چیک کیا ہے؟
 
اب آپ کیا مشورہ دیتے ہیں کہ محفل کے سمائلیز کو دوبارہ سے متحرک کرنے کے لیے میں کیا کروں ؟ تین چار دن پہلے تک تو متحرک تھے ۔

نبیل بھائي : یہ میں نے دو تین ماہ سے محسوس کیا ہے کہ جب میں محفل کو صفحہ اول سے شروع کروں تو پوپ اپ بلوک ہوتا ہے گوگل ٹول بار کے ذریعے ۔ میں نے سوچا کہ میں کیوں نہ اجازت دو کہ کیا معلوم منتظمین نے کوئی خاص پیغام ہی دیا ہو پاپ اپ کے ذریعے ۔ تو جوں ہی میں نے اجازت دی تو فورا زون الارم کے پرگرام نے کہا کہ سائٹ سے180 solutions کا پرگرام انسٹال ہونے کی اجازت چاہتا ہے ۔ میں نے " نہ " کر دی ۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ کمپنی اول نمبر کی سپائي ویر پرو وائڈر ہے ۔

پھر محفل کے صفحہ اول پر آیا تو پھر پاپ اپ بلوک کیا گیا ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ دن پہلے تک تو میرے ساتھ بھی یہ پاپ اپ کا مسئلہ رہا تھا۔ لیکن میں‌زون الارم اینٹی وائرس استعمال کر رہا ہوں۔اس لئے میں‌نے اسے اجازت ہر بار دے دی۔ اور پھر سکیننگ میں‌نکال دیا۔ :) کبھی کوئی مسئلہ نہیں‌کیا۔ ابھی کچھ دن سے یہ مسئلہ نہیں‌ہو رہا۔
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
قیصرانی: جب کوئی ذاتی پیغام آیا ہو تو بھی پوپ‌اپ کھلتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، یہ تو میں بھی جانتا ہوں۔ سمائلیز والی بات جب میں‌نے ایس پی 2 انسٹال کیا تو درست ہو گیا۔ باقی پاپ اپ کئی بار ہوا، صفحہ اول پر۔
بےبی ہاتھی
 
Top