محفل میں ظاہر ہونے والے نام کی تبدیلی (changing my display name in Mehfil)

محفل میں لاگ ان ہونے کے بعد میرا نام انگریزی میں ظاہر ہوتا ہے۔ کیونکہ لاگ ان بناتے وقت غلطی سے میں نے یوزر انگریزی میں دے دیا تھا۔ یعنی Khursheed
انتظامیہ کے معزز تکنیکی اراکین سے درخواست ہے کہ میرا display name اردو میں تبدیل کردیں۔ یعنی خورشید
اگر یوزر کا نام تبدیل کرنا پڑے تو تبدیلی سے پہلے مجھے نیا یوزر اور پاس ورڈ بتادیا جائے تاکہ میں اسے نوٹ کرلوں اور اگلی دفعہ نئے یوزر اور پاس ورڈ کے ساتھ محفل میں لاگ ان ہوسکوں۔
شکریہ !
 
علی وقار

محفلین
میرا خیال ہے کہ پاسورڈ تو شاید آپ کو بدلنا نہ پڑے گا، تاہم، صارف نام آسانی سے بدل جائے گا۔ البتہ، آپ اپنی مرضی کے نام صارف لکھ کر انتظامیہ کو فراہم کر دیں کیونکہ بسا اوقات محفل میں ہم نام پہلے سے موجود ہوتے ہیں اس لیے اپنا پورا نام یا کوئی تخلص وغیرہ بھی لگا لیں تاکہ انتظامیہ کے لیے سہولت ہو جائے۔

محفل کے منتظم، محترم محمد تابش صدیقی بھائی شاید کچھ مدد کر پائیں گے۔
 
سید رافع

محفلین
تجویز ہے کہ اردو محفل ہے، سو انگریزی نام اکاونٹ بناتے وقت ہی اجازت نہ دی جائے۔ کسی تکنیکی پابندی کے ذریعے اسے روک دیا جائے۔
 
علی وقار

محفلین
تجویز ہے کہ اردو محفل ہے، سو انگریزی نام اکاونٹ بناتے وقت ہی اجازت نہ دی جائے۔ کسی تکنیکی پابندی کے ذریعے اسے روک دیا جائے۔
تجویز تو اچھی ہے، مگر مجھے لگتا ہے کہ اس طرح زیادہ بندے (شکار) گھیرنا مشکل ہو جائے گا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کم از کم ایک انتباہی نوٹ ہی لگا دیں کہ اردو محفل ہے نام اردو میں رکھیں تو کیفیت اور نظارے کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ :)

انتباہ کی کیا ضرورت ہے؟ :)

اطلاع ہی کافی رہے گی کہ آپ اپنا نام اردو میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
محفل میں لاگ ان ہونے کے بعد میرا نام انگریزی میں ظاہر ہوتا ہے۔ کیونکہ لاگ ان بناتے وقت غلطی سے میں نے یوزر انگریزی میں دے دیا تھا۔ یعنی Khursheed
انتظامیہ کے معزز تکنیکی اراکین سے درخواست ہے کہ میرا display name اردو میں تبدیل کردیں۔ یعنی خورشید
اگر یوزر کا نام تبدیل کرنا پڑے تو تبدیلی سے پہلے مجھے نیا یوزر اور پاس ورڈ بتادیا جائے تاکہ میں اسے نوٹ کرلوں اور اگلی دفعہ نئے یوزر اور پاس ورڈ کے ساتھ محفل میں لاگ ان ہوسکوں۔
شکریہ !
اس خوشگوار تبدیلی پر مبارکباد۔ اب جلد از جلد اوتار بدل دیجیے کیونکہ خورشید کی فراواں ضیا پاشی سے آنکھیں چکاچوند ہوئی جاتی ہیں۔ :)
 
Top