محفل میں Tex

زیک

مسافر
نہیں اس وقت یہ سہولت نہیں ہے۔

یہ سہولت مہیا کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو یہ کہ TeX کا کوڈ MathML میں کنورٹ ہو۔ اس کے لئے utilities موجود ہیں (جو میں اپنے بلاگ پر بھی استعمال کرتا ہوں) مگر صفحہ valid اور well-formed ہو XHTML 1.1 + MathML کے ساتھ تبھی یہ کام کرتا ہے۔ یہ کرنا خاصا محنت طلب کام ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ TeX کا کوڈ ایک تصویری شکل equation بن کر صفحے پر موجود ہو۔ اس کی بھی utilities موجود ہیں۔ اس سے مجھے اختلاف ہے کیونکہ یہ تو بالکل تصویری اردو والی بات ہو گئے۔

ویسے اس بارے میں محفل پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
زکریا نے کہا:

یعنی کہ محفل پر ریاضیاتی مواد پیش کرنا خواب ہی رہے گا کیا؟ :(
 
زیک

مسافر
اگر اس میں لوگوں کا شوق ہو تو ایک علیحدہ فورم یا بلاگ ریاضی کے موضوعات پر شروع کیا جا سکتا ہے۔ بلاگ تو بہت آسان ہے کہ میں بنا چکا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
راجہ، یہاں شامل وکی پیڈیا میں ریاضی کا مواد پیش کرنے کی محدود سہولت موجود ہے۔ باقی میں وقت ملنے پر فورم پر بھی میتھ نوٹیشن میں پوسٹ کرنے پر تحقیق کروں گا۔ اس وقت میں کچھ اور کام مکمل کرنا چاہ رہا ہوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

وکی پیڈیا میں ریاضی کیسے لکھتے ہیں۔ تھوڑی سئ مدد درکار ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکومنٹیشن کے مطابق وکاوکی میں jsMath کے ذریعے میتھ نوٹیشن میں لکھنا ممکن ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اسے کس طرح زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
راجہ فار حریت نے کہا:
وکی پیڈیا میں ریاضی کیسے لکھتے ہیں۔ تھوڑی سئ مدد درکار ہے۔

راجہ، اگر اصل وکی (mediawiki) کی بات کر رہے ہو، تو مدد یہاں ہے
http://meta.wikimedia.org/wiki/Help:Formula

اس کے لیے TeX سے پوری واقفیت نہیں چاہیے، کیونکہ صرف مساوات ہی ٹیک میں ڈالنا ہوتی ہیں۔ میڈیا وکی کے آپشن میں آپ بتا سکتے ہو کہ ریاضی mathML میں نظر آئے یا تصویری۔ اس وقت mathML صحیح نہیں چلتا، تصویری ہی بہتر ہے۔ تصویر کے alternate text میں وکی TeX مساوات رکھتی ہے۔ اس کیے زکریا کا اعتراض درست نہیں۔

نبیل کی دو نمبر وکی پر تو لکھنا ہی مشکل ہے، میتھ کیا ہو گا۔

ورڈپریس میں itex2MML پلگ اِن چلتا تو ہے، مگر یہ بلاگرز کے لیے ہی ٹھیک ہے۔ اگر عام ویب صفحات بنانے ہوں تو طریقہ یہاں ہے:
http://geocities.com/urdutext/scilab.html

phpbb میں TeX کی سپورت پر یہ دھاگہ ہے
http://www.phpbb.com/phpBB/viewtopic.php?t=94454
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اس میں ہم لوگوں کا اتنا قصور بھی نہیں ہے۔ وکی پر کام کرنا ازحد آسان ہے۔ میں آج ہی اس سلسلے میں پوسٹ کرتا ہوں اور فردوس بریں کو ہی ٹیسٹ کے طور پر وکی پر ڈال دیتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
فردوس بریں۔ 8)
مکھن تو نہیں لگا رہے مجھے :D :D :D
اور بھی تو کتابیں ہیں لائبریری میں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
راجہ فار حریت نے کہا:
وکی پیڈیا میں ریاضی کیسے لکھتے ہیں۔ تھوڑی سئ مدد درکار ہے۔

راجہ، اگر اصل وکی (mediawiki) کی بات کر رہے ہو، تو مدد یہاں ہے
http://meta.wikimedia.org/wiki/Help:Formula

اس کے لیے TeX سے پوری واقفیت نہیں چاہیے، کیونکہ صرف مساوات ہی ٹیک میں ڈالنا ہوتی ہیں۔ میڈیا وکی کے آپشن میں آپ بتا سکتے ہو کہ ریاضی mathML میں نظر آئے یا تصویری۔ اس وقت mathML صحیح نہیں چلتا، تصویری ہی بہتر ہے۔ تصویر کے alternate text میں وکی TeX مساوات رکھتی ہے۔ اس کیے زکریا کا اعتراض درست نہیں۔

نبیل کی دو نمبر وکی پر تو لکھنا ہی مشکل ہے، میتھ کیا ہو گا۔

ورڈپریس میں itex2MML پلگ اِن چلتا تو ہے، مگر یہ بلاگرز کے لیے ہی ٹھیک ہے۔ اگر عام ویب صفحات بنانے ہوں تو طریقہ یہاں ہے:
http://geocities.com/urdutext/scilab.html

phpbb میں TeX کی سپورت پر یہ دھاگہ ہے
http://www.phpbb.com/phpBB/viewtopic.php?t=94454
شکریہ جیسبادی۔ دراصل میں محفل پر کچھ ریاضیاتی مواد رکھنا چاہتا ہوں۔ لیکن ابھی۔۔۔
 
جیسبادی

محفلین
راجہ، اگر ریاضی مواد علمی نوعیت کا ہے، تو اردو وکیپیڈیا اس کی بہترین جگہ ہے۔
http://ur.wikipedia.org
ابھی وکی پر ریاضیات کے چند ہی مضمون ہیں۔ اگر آپ اس کارِ خیر میں شامل ہو جاؤ، تو سفینہ آگے بڑھ سکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
وکی پیڈیا پر تفرقی مساوات کو کسی نے فرق مساوات لکھ رکھا ہے۔ اور مختلط عدد کو تو ملتف عدد ہونا چاہیے۔
مرکزی اردو بورڈ کی بی ایس سی کی اردو کتب میں تو ایسا ہی لکھا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
پہلی غلطی میری ہے۔
"مختلط" شاید فارسی وکی سے لیا گیا تھا۔

آپ وکی پر کسی بھی مضمون کے "تبادلہ خیال" سیکشن میں اعتراضات/تبدیلیاں کی تجویز لکھ سکتے ہو۔ باہم مشورہ سے مضمون کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ مضمون میں بھی ردّوبدل کر سکتے ہو، مگر بہتر ہوتا ہے کہ اس کی وجہ "تبادلہ خیال" سیکشن میں ڈال دی جائے۔

ریاضی اصطلاحات کے سلسلہ میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اردو وکی پر وکشنری کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر ریاضیات کے موجودہ مضامیں کو پڑھ کر آپ اصطلاحات کی اصلاح کر سکو تو یہ ایک اچھی بات ہو گی۔
 
جیسبادی

محفلین
راجہ، ایک دفعہ پھر چیک کر لو کہ کہیں "تفرقی مساوات" differential equations کو تو نہیں کہتے۔ یہ مضمون difference equations کے بارے ہے۔
 
Top