نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
لیجیے فورم کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک اور سلسلے کا آغاز کر دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انسان ماضی پرست ہوتا ہے اور پرانے وقتوں کو یاد کر کر کے آہیں بھرتا ہے۔ مشتاق یوسفی صاحب ایسے لوگوں کو یادش بخیریا کہتے ہیں۔ :) کچھ ایسا ہی معاملہ محفل فورم کا بھی ہے۔ محفل فورم پر کئی ادوار آئے ہیں۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اسے ہمیشہ زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جاتا رہا ہے، لیکن محفلین پرانے انٹرفیس کے ناسٹلجیا میں ہی مبتلا رہے ہیں۔ :) اس لڑی کا مقصد بھی محفل فورم کے پرانے زمانے کے سکرین شاٹس کو ڈھونڈ کر یہاں شئیر کرنا ہے۔ میں نے کئی مرتبہ پلان کیا ہے کہ کہیں سے پرانی بیک اپس ڈھونڈ کر انہیں اپنے لوکل سسٹم پر ریسٹور کروں لیکن یہ کام صندل کا شربت بنانے کے مترادف معلوم ہوتا ہے۔ :) محفل فورم کے پرانے آثار کا ایک اچھا ذریعہ وے بیک مشین ہے۔ خیال رہے کہ وہی سکرین شاٹ شئیر کریں جس میں صفحہ درست نظر آ رہا ہو۔

تو لیجیے سب سے پہلے اکتوبر 2006 کو محفل فورم کا منظر۔

mehfil200610.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج بالآخر ایک پرانی بیک اپ ہاتھ لگ ہی گئی۔ یہ وی بلیٹن کے زمانے کی بیک اپ ہے۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں اس زمانے میں استعمال ہونے والا اردو نسخ ایشاء ٹائپ فونٹ بھی نظر آ رہا ہے۔

mehfil01.png

mehfil02.png

mehfil03.png
 

یاز

محفلین
بہت خوب جناب۔
مذکورہ بالا سکرین شاٹس میں دکھائی دینے والے زیادہ تر نام تو دیکھے بھالے ہیں، لیکن ضبط اور بوچھی کے نام والے محفلین کون ہیں؟
 
بہت خوب جناب۔
مذکورہ بالا سکرین شاٹس میں دکھائی دینے والے زیادہ تر نام تو دیکھے بھالے ہیں، لیکن ضبط اور بوچھی کے نام والے محفلین کون ہیں؟
ضبط تو عمر سیف ہیں۔
بوچھی بھی اب دوسرے نام سے ہیں، مگر غیر فعال۔
 

محمدظہیر

محفلین
میں غالباً وی بلیٹن کے زمانے میں فورم پر رجسٹرڈ ہوا لیکن زیادہ ایکٹیو نہیں تھا. زین فورو کی اِسکِن کے بعد محفل نہایت خوبصورت لگنے لگی. دراصل پرانے انٹرفیس اور نئے انٹرفیس میں خوبصورتی کے لحاظ سے بہت فرق ہے. وی بلیٹن بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی تھی تو زین فورو کلر ٹی وی ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب ہم نے وی بلیٹن کا استعمال شروع کیا تھا تو یہ اس وقت بہترین فورم سکرپٹ تھی۔ اتفاق کی بات ہے کہ جس دن محفل فورم کو وی بلیٹن پر منتقل کیا گیا تھا، اسی دن وی بلیٹن کی کمپنی جیل سوفٹ کو ایک اور کمپنی انٹرنیٹ برینڈز نے خرید لیا جو کہ وی بلیٹن کے مستقبل کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ وی بلیٹن کے اصل ڈیویلوپرز نے اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کر لی اور یہ وہی ڈیویلوپر تھے جنہوں نے بعد میں زین فورو کو مارکیٹ میں متعارف کروایا۔ انٹرنیٹ برینڈز نے زین فورو کو مارکیٹ میں آنے سے روکنے کے لیے اس پر مقدمہ بھی کیا جو کہ ایک طویل عرصے تک چلا۔ بعد میں یہ مقدمہ باہمی سیٹلمنٹ کے بعد ختم ہوا۔ اس کے بارے میں کچھ ذیل کے ربط پر پڑھا جا سکتا ہے:

انٹرنیٹ برینڈز اور زین فورو کا تنازعہ

ذیل کے ربط پر اس سلسلے میں ابن سعید کی تحریر پڑھی جا سکتی ہے۔

زین فورو اور وی بلیٹن کا مقدمہ انجام پذیر ہوا - مستقبل۔۔۔؟
 
Top