اس میں سے پہلا امیج وکا وکی کا ہے۔
نبیل بھائی وکا وکی کو میڈیا وکی سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ پتا نہیں اُس کی کوالٹی کیسی ہو گی، مگر ابھی ابھی محب نے وکا وکی کی شکایت کی ہے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں وہ بالکل اچھا نظر نہیں آ رہا۔
اسکی جو اہم وجہ مجھے نظر آئی ہے، وہ یہ ہے کہ وکی میں "دو سطروں" کے درمیان بہت ہی کم فاصلہ ہے اور دونوں سطریں ایک طرح سے ایک دوسرے میں مکس ہو جاتی ہے۔
دو سطروں کے درمیانی فاصلے کا یہ مسئلہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں کچھ زیادہ ہی ہے۔ (میں نے اسے نفیس ویب نسخ اور تاہوما اور محفل نسخ میں بھی چیک کیا۔ یہ سب اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے بہتر ہی نظر آئے۔ بہرحال میری ناقص رائے میں سب سے بہتر نتائج محفل نسخ میں ملے۔ آپ لوگوں سے بھی گذارش ہے کہ اسے چیک فرمائیے)۔
(وکی کے لیے شاید تاہوما یا محفل نسخ اس لیے بھی موزوں رہیں کیونکہ ہمیں اس میں اپنے حدیث پراجیکٹ کے لیے عربی بھی درکار ہوتی ہے جو کہ انہیں دونوں فونٹز میں میسر ہے)