محفل پر ایموجی

زیک

مسافر
محفل پر ایموجی کیوں نہیں لکھی جاتی؟ یونیکوڈ 6 سے ایموجی یونیکوڈ کا حصہ ہے۔
 
اردو ویب کے سرور پر اس وقت مائی ایس کیو ایل 5.5 زیر استعمال ہے لہٰذا اس خصوصیت کو فعال تو کیا جا سکتا ہے، البتہ اس پورے قصے میں ڈیٹا بیس میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ کچھ زین فورو فائلیں بھی مدون کرنی ہوں گی اس لیے کچھ عرصہ انتظار کرنا بہتر سمجھتے ہیں۔ :) :) :)
 
یہ ایموجی کی بلا ہے؟ :)
جس طرح مختلف زبانوں میں بولی جانے والی آوازوں کو تحریری شکل میں بیان کرنے کے لیے نشانات متعین کیے گئے ہیں جو عموماً حروف تہجی کے نام سے جانے جاتے ہیں، اسی طرح انسانی تاثرات کو تحریری شکل دینے کے لیے بھی کچھ نشانات وضع کیے گئے ہیں جنھیں ایموجی کہا جاتا ہے۔ یا یوں کہہ لیں کہ رائج الوقت ایموٹ آئکنز کو با قاعدہ یونیکوڈ ٹیبل میں جگہ مل گئی ہے اور اب تاثرات کو یونیکوڈ میں اینکوڈ کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل

کیا بات ہے۔ یہ ینیکوڈ والے چھا گئے ہیں ہر جگہ :)
 
زیک

مسافر
محفل کی سمائیلیز سے کافی تنگ ہوں اور ایموجی کا شدت سے انتظار ہے مگر لگتا ہے کہ بیک ورڈ کمپیٹبلٹی کے نام پر زینفورو والے اسے شامل نہیں کریں گے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا بات ہے۔ یہ ینیکوڈ والے چھا گئے ہیں ہر جگہ :)
جس طرح مختلف زبانوں میں بولی جانے والی آوازوں کو تحریری شکل میں بیان کرنے کے لیے نشانات متعین کیے گئے ہیں جو عموماً حروف تہجی کے نام سے جانے جاتے ہیں، اسی طرح انسانی تاثرات کو تحریری شکل دینے کے لیے بھی کچھ نشانات وضع کیے گئے ہیں جنھیں ایموجی کہا جاتا ہے۔ یا یوں کہہ لیں کہ رائج الوقت ایموٹ آئکنز کو با قاعدہ یونیکوڈ ٹیبل میں جگہ مل گئی ہے اور اب تاثرات کو یونیکوڈ میں اینکوڈ کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
ویسے معلوم تو ہے مگر یونی کوڈ کی رسمی اور تفصیلی اور تکنیکی تعریف کیا ہوگی ؟
 
arifkarim

معطل
ویسے معلوم تو ہے مگر یونی کوڈ کی رسمی اور تفصیلی اور تکنیکی تعریف کیا ہوگی ؟
یونی کوڈ جسے اردو میںیکرمزیکہ سکتے ہیں[1]ایک معیاری ضابطہُ تختی ہے جس میں تمام زبانوں کے حروف کو یکساں طور پر پیش کیا جا سکتا ہے اس کا خصوصی استعمالشمارندوںمیں ہوتا ہے جہاں کمپیوٹر اس معیاری ضابطے کو استعمال کرتے ہوئے تمام زبانوں کے حروف اور نشانات کو نہ صرف سمجھ سکتے ہیں بلکہ مختلف قسم اور مختلف ہیئتِ ترکیبی رکھنے والے کمپیوٹر اور ان پر رائجمعیلوعمیلآپس میں آسانی سے گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یونیکوڈ تمام زبانوں کے حروف اور لکھائی میں استعمال ہونے والے نشانات کو ایک مخصوص ہندسہ یا نمبر الاٹ کرتا ہے اور شماندگی میں اس نمبر کی تشریح پر سب اتفاق کرلیتے ہیں۔ ہندسہ الاٹ کرنے کا اختیار ایک ادارےیونیکوڈ کنشورشیمکو حاصل ہے ۔ یکرمزی ایک سے چارلکمہ جات(byte) پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
https://ur.wikipedia.org/wiki/یونیکوڈ
 
arifkarim

معطل
ویسے معلوم تو ہے مگر یونی کوڈ کی رسمی اور تفصیلی اور تکنیکی تعریف کیا ہوگی ؟
تفصیلی اور تکنیکی تعریف اوپر موجود ہے۔ رسمی تعریف یہی ہے کہ دنیا کی تمام رسم الخطوط کے حروف اور اشکال کو ایک عالمگیر کنجی سسٹم یونیکوڈ کیساتھ منسلک کر دیا جائے تاکہ تحاریر کو انٹرنیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر با آسانی پورٹ ایبل بنایا جا سکے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت اچھا عارف ۔تو گویا "ایسکی" کوڈ کی طرح ، جو سمبلز تک محدود تھا ، یونی کوڈ دیگر تمام زبانوں کے ٹیکسٹ کوڈنگ کو معیاری شکل دینے کا نظام ہوا۔ اردو کی یونی کوڈنگ اس کنسورشیم کو کون فراہم کر تا ہے ؟ اور کیا اردو کے لیے کوئی ایک ہی معیار ہے یا کئی ہیں ؟
 
دوست

محفلین
اردو کے حوالے سے مقتدرہ قومی زبان اور ڈاکٹر سرمد صاحب کا ادارہ پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور اردو کا یونیکوڈ میں ایک ہی معیار ہے۔
 
Top