قیصرانی
لائبریرین
چند دن قبل کینڈی کرش کھیلتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ اس کا فریم پوری طرح درست دکھائی نہیں دیتا بلکہ نچلی ڈیڑھ سطور کٹ جاتی تھیں۔ پہلا ری ایکشن یہ تھا کہ اگر مین زوم آؤٹ کر کے دیکھوں تو کیا ہوتا ہے۔ زوم آؤٹ سے گیم پہلے سے زیادہ آؤٹ آف فریم ہو گئی۔ زوم ان کرنے سے صفحہ اور الفاظ تو بڑے ہوئے لیکن فریم کے اندر گیم فٹ ہو گئی۔ اس کے علاوہ ابھی جہاں جہاں تصاویر اٹیچ ہیں (میں نے لائبریری میں چیک کیا ہے) تو وہاں بھی زوم ان کرنے سے تصویری صفحہ چھوٹا اور زوم آؤٹ کرنے سے تصویری صفحہ بڑا ہوتا ہے۔ عام طور پر اب تک کا تجربہ یہ تھا کہ زوم ان کرتے ہیں تو صفحہ اور اس کے سارے اجزاء زوم ان ہوتے تھے اور زوم آؤٹ کرتے ہی سارا کچھ زوم آؤٹ ہوتا تھا۔ اس کی وضاحت اگر کوئی دوست کر سکیں تو؟