محفل پر مراسلہ بھیجنے میں مشکل۔۔۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلام علیکم

معزز منتظمین محفل

گذشتہ 4 یا 5 مہینوں سے محفل پر ایک مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ جب کچھ لکھ کر 'جواب ارسال کریں' کا بٹن دباتا ہوں، تو صفحہ پر کوئی تبدیلی نہیں آتی اور مراسلہ، ارسال نہیں ہوتا۔ بٹن دبانا بالکل بے اثر ہوتا ہے۔
ایک دفعہ اینٹی فلٹر سافٹ ویر کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کی، تو ارسال ہوگیا۔ ابھی تک تو اسی طرح گذارا ہورہا تھا، لیکن گذشتہ چند دنوں سے اینٹی فلٹر بھی کام نہیں کررہا۔
بڑی مشکل سے آج اس نے کام کیا تو سوچا یہاں لکھ دوں کہ شاید اس کا کوئی حل نکل آئے۔
اگر یہ مسئلہ حل کردیا جائے، تو مہربانی ہوگی۔

شکریہ
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ ہے ۔مگر وہ تھوڑا کا ہٹ کے ہے ۔ میں کسی کو بھی وزیٹر پیغام بھیجتا ہوں تو نہیں جاتا ۔ بار ہا کوشش بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ پھر ہار کر ذاتی پیغام ہی بھیج دیتا ہے۔
 
زیک

مسافر
محمد آپ نے اپنے محفل اور فیس‌بک اکاؤنٹ کو لنک کیا ہوا ہے؟ کیا جب آپ جواب کے بٹن پر کلک کرتے ہیں‌تو فیس‌بک کی پرمشنز والی ونڈو کھلتی ہے؟ کیا آپ ایسے ملک میں‌ ہیں جہاں فیس‌بک بلاک ہے؟
 
محمد آپ نے اپنے محفل اور فیس‌بک اکاؤنٹ کو لنک کیا ہوا ہے؟ کیا جب آپ جواب کے بٹن پر کلک کرتے ہیں‌تو فیس‌بک کی پرمشنز والی ونڈو کھلتی ہے؟ کیا آپ ایسے ملک میں‌ ہیں جہاں فیس‌بک بلاک ہے؟
شکریہ زکریا بھائی
آپ کے سوالات کے جواب یہ ہیں:
جی میں نے فیس بک سے کیا ہوا ہے۔
جواب کا بٹن دبانے پر کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن جب اینٹی فلٹر سے آن لائن ہوتا ہوں، تو اگر فیس بک کے ذریعے لاگ ان کیا ہو، تب پرمشنز والی ونڈو کھلتی ہے۔
جی یہاں ایران میں فیس بک بلاک ہے۔
 
لگ رہا ہے زکریا بھائی اس دھاگے کو بھول گئے ہیں، یا شاید مصروف ہیں۔
خیر جو بھی ہو، جناب میں منتظر ہوں،کیا کوئی سبیل نکلی یا نہیں ابھی تک یا نہیں؟
 
زیک

مسافر
شکریہ زکریا بھائی
آپ کے سوالات کے جواب یہ ہیں:
جی میں نے فیس بک سے کیا ہوا ہے۔
جواب کا بٹن دبانے پر کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن جب اینٹی فلٹر سے آن لائن ہوتا ہوں، تو اگر فیس بک کے ذریعے لاگ ان کیا ہو، تب پرمشنز والی ونڈو کھلتی ہے۔
جی یہاں ایران میں فیس بک بلاک ہے۔

جب فیس‌بک بلاک ہے تو ایسا تو ہو گا۔

اس کا بہترین حل تو یہ ہے ایران والے فیس‌بک کو بلاک نہ کریں مگر وہاں کی حکومت کو تو نوبل پرائز میڈل غصب کرنے سے فرصت نہیں۔ لہذا آسان حل یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے فیس‌بک کنکٹ کا لنک ختم کر دیا جائے۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ جب آپ محفل پر اپنے عام اکاؤنٹ سے لاگ‌ان کریں تو فیس‌بک کا آپ کا اکاؤنٹ ساتھ اس کے لنکڈ‌نہ ہو تو بتا دیں میں یہ کام کر دوں گا۔
 
کوئی اور براؤز استعمال کریں!

شکریہ عارف صاحب، یہ کرکے دیکھ چکا ہوں، اس سے فرق نہیں پڑتا۔

جب فیس‌بک بلاک ہے تو ایسا تو ہو گا۔

اس کا بہترین حل تو یہ ہے ایران والے فیس‌بک کو بلاک نہ کریں مگر وہاں کی حکومت کو تو نوبل پرائز میڈل غصب کرنے سے فرصت نہیں۔ لہذا آسان حل یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے فیس‌بک کنکٹ کا لنک ختم کر دیا جائے۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ جب آپ محفل پر اپنے عام اکاؤنٹ سے لاگ‌ان کریں تو فیس‌بک کا آپ کا اکاؤنٹ ساتھ اس کے لنکڈ‌نہ ہو تو بتا دیں میں یہ کام کر دوں گا۔

یہ تو ممکن نہیں کہ یہاں فیس بک کھل جائے، کیونکہ کوششیں جاری ہیں اسے کھولانے کی۔ لیکن بے نتیجہ ہیں۔
تو اگر ممکن ہو تو یہی کردیں کہ مرے اکاونٹ کا اور فیس بک کا لنک ختم کر دیجیے، مہربانی ہوگی۔ ظاہرا اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

شکریہ
 
فہیم

لائبریرین
میرے اکاؤنٹ سے ختم کردیں۔
یہ اب پتہ نہیں‌ کون کون سے اکاؤنٹ پکڑنے لگا ہے۔
 
Top