محفل کا اردو پیڈ میں مشکلات )اردو لکھنے میں دشواری (

وجی

لائبریرین
مجھے کچھ دنوں سے مشکل ہورہی ہے اردو لکھنے میں ۔
محفل کا اردو پیڈ میں اردو لکھنے میں دشواری ہورہی ہے کچھ بھی اردو میں لکھ نہیں پارہا
میں انگریزی لکھنےکے لیئے مختص پیڈ اون کرنے کے بعد اردو کیبورڈ جو وینڈوز اور یوبنٹو میں ڈالا ہوا ہے اس سے لکھ رہا ہوں
کیا کوئی بتائے گا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے
میں کروم اور موذیلا براؤزر استعمال کر رہا ہوں مگر دونوں براؤزر میں یہ مشکل ہے
اور دونوں اوپریٹینگ سیسٹم میں یہ مسلہ ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں تو کئی مرتبہ اس مسئلے کی طرف اشارہ کرتا رہا ہوں۔
اگرچہ بہت سی اضافی خوبیاں شامل کی گئی ہیں۔ لیکن اردو نہیں لکھی جارہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ روز قبل اردو ایڈیٹر کی سکرپٹ میں کچھ تبدیلی کی تھی جس کی وجہ سے یہ اب اوپیرا، سفاری اور شاید کروم کو سپورٹ نہیں کر رہا ہے۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر یہ ابھی بھی ٹھیک چلنا چاہیے۔ اگر فائرفاکس میں مسئلہ آ رہا ہے تو رپورٹ کریں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ونڈوز 7 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس دونوں ہی میں اردو نہیں لکھی جارہی ہے۔ اور نہ ہی حالیہ پیغامات والا ڈرا پ ڈاون ٹیب ظاہر ہورہا ہے۔
البتہ ایکس پی میں حالیہ پیغامات والا ٹیب ظاہر ہورہا ہے ۔ لیکن اردو ایڈیٹر وہاں بھی اردو لکھنے سے قاصر ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ، میں اس وقت ایکس پی استعمال کر رہا ہوں اور اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اردو ایڈیٹر ٹھیک کام کر رہا ہے۔ کہیں ونڈوز 7 میں جاوا سکرپٹ ڈس ایبل تو نہیں کی ہوئی؟
 

وجی

لائبریرین
جی ٹھیک لکھا جارہا ہے لیکن صرف موذیلا میں
یوبنٹو میں موذیلا اپڈیٹ ہونے کے بعد ٹھیک ہوا
البتہ میرا خیال ہے کہ وینڈوز ایکس پی میں موذیلا اب پہلے چیک کرتے ہوئے میں شاید اردو کیبورڈ اون رکھ کر لکھ رہا ہونگا تو مشکل پیش آرہی ہوگی
اب ٹھیک آرہا ہے
 

وجی

لائبریرین
موذیلا میں ایک مسلہ ہے وہ یہ کہ جب بھی میں کوئی بھی پیغام پوسٹ کرتا ہوں تو وہ صفحہ لوڈ ہونے کے بعد مجھے رکنے کا کہتا ہے کہ میں نے دو دفعہ پوسٹ کردی ہے
 

جٹ صاحب

محفلین
میرے پاس ونڈوز 7 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اردو صحیح تحریر ہورہی ہے۔ اس پہلے کروم پر نہیں ہورہی تھی جیساکہ وجی کے ساتھ تھا پر اب کوئی پریشانی نہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
میرے پاس ونڈوز سیون ہے ۔ فائر فوکس میں ٹھیک کام کر رہا ہے جبکہ کروم میں انگلش انیبل کر کے ونڈوز فونٹک کی بورڈ کے سہارے ٹائپنگ کرنی پڑتی ہے
 

رانا

محفلین
میرے پاس ایکس پی میں صرف کروم میں مسئلہ آرہا ہے اور تمام سبز ٹیکسٹ باکسز میں اردو تو کیا انگلش بھی نہیں لکھی جارہی یعنی کچھ بھی نہیں لکھا جارہا لیکن فائر فاکس اور ایکسپلورر میں ٹھیک چل رہا ہے۔
 

طالوت

محفلین
ونڈوز سیون ، انٹرنیٹ ایکسپلورر میں مشکل یہ پیش آ رہی ہے کہ تحریر لکھنے کے بعد “کرسر“ قابو میں نہیں رہتا ۔ یعنی جب بھی تحریر دی گئی ونڈو سے بڑھ جائے تو بائیں جانب جو تحریر کو دیکھنے کے لئے حرکت کرنے والی “سکرول بار“ پیدا ہوتی ہے اس سے ساری تحریر تو دیکھ پاتا ہوں مگر اگر کسی جملے یا لفظ کا درمیان میں اضافہ کرنا ہو اور براہ راست ماؤس کی مدد سے کہیں کلک کروں یا کوئی جملہ سلیکٹ کرنے کی کوشش کروں تو کرسر کسی اور جملے کی طرف بھاگ جاتا ہے ۔ “ایرو کیز“ کی مدد سے بڑی مشکل سے وہاں پہنچ کر ترمیم کرنا پڑتی ہے ۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال میں ونڈوز سیون استعمال نہیں کر رہا ہوں، اس لیے اس میں پیش آنے والی مشکلات کا اندازہ نہیں کر پا رہا ہوں۔ لیکن میرے خیال میں پرابلمز کا تعلق ونڈوز سیون کی بجائے ایکسپلورر سے ہے۔ ونڈوز سیون میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کونسا ورژن ڈیفالٹ ہے؟
 

رانا

محفلین
میرے پاس ایکس پی میں بھی ایکسپلورر 8 ہی انسٹال ہے لیکن کوئی مسئلہ نہیں آرہا بس کروم میں وہی مسئلہ ہے جو پہلے بتا چکا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ عرصہ قبل تک فورم میں شامل اردو ایڈیٹر میں جاوا سکرپٹ ورچوئل کی بورڈ کو بھی استعمال کیا تھا جس کی بدولت یہ اردو ایڈیٹر انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس کے علاوہ سفاری، اوپیرا اور کروم پر بھی کام کر رہا تھا۔ لیکن چونکہ پیج کی لوڈنگ کافی سلو ہو گئی تھی اس کی وجہ سے میں نے جاوا سکرپٹ ورچوئل کی بورڈ کا کوڈ نکال دیا ہے۔ اس لیے اب اردو ایڈیٹر فی الحال صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر کام کر رہا ہے۔ میں آج کل اردو ویب پیڈ کو باقی براؤزرز کے ساتھ کمپٹیبل بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اور اس میں مجھے کچھ کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اس مرتبہ میں نے جاوا سکرپٹ ورچوئل کی بورڈ کی تمام سکرپٹ استعمال کرنے کی بجائے اس کا صرف متعلقہ حصہ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ سفاری اور کروم پر بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں جبکہ اوپیرا میں کچھ مسائل نظر آتے رہیں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی اردو ویب پیڈ کی اپڈیٹ کا بیٹا ورژن پیش کر سکوں۔ اس کے بعد جلد ہی اس کو فورم میں بھی شامل کر لوں گا۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
طلحہ، میں اس وقت ایکس پی استعمال کر رہا ہوں اور اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اردو ایڈیٹر ٹھیک کام کر رہا ہے۔ کہیں ونڈوز 7 میں جاوا سکرپٹ ڈس ایبل تو نہیں کی ہوئی؟
میں نے کسی براوز میں جاوا سکرپٹنگ ڈس ایبل نہیں کررکھی ہے۔ کل میں نے ایک تجربہ سے دیکھا ہے کہ محفل نے یہ انفرادیت مابدولت کے لیے مخصوص کر رکھی ہے۔
 

کھوکھر

محفلین
میں گوگل کروم استعمال کرتا ہوں اس میں یہاں اردو نہیں لکھی جاتی پھر انٹرنیٹ ایکسپلورر چیک کیا تو اس میں بھی یہی حال ہے اب اس محفل پر آنے کے لیے فائرفاکس استعمال کرنا پڑھ رہا ہے باقی سب فورم پر گوگل کروم ۔انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بھی اردو لکھی جاتی ہے
 
Top