محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- نامزد امیدوار، تعارف، نمونۂ کلام اور نتائج

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
ایوارڈز 2008 کے سلسلے میں، میرے حلقۂ اختیار (محفلِ ادب) کے زمرے میں چار ایوارڈز ہیں:

1- محفل کا بہترین نیا شاعر 2008
2- محفل کا بہترین شاعر
3- محفل کا بہترین لکھاری (مصنف)
4- بہترین رکن برائے زمرہ شعر و شاعری (پسندیدہ کلام)

میرے خیال میں یہ چاروں ایوارڈز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اسی لیئے توجہ طلب بھی، یہ تھریڈ اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے تا کہ احباب کو ووٹ دیتے ہوئے یا فیصلہ کرتے ہوئے آسانی رہے :)

اس تھریڈ میں، میں نامزد امیدواروں کا بغیر کسی پسند، ناپسند یا تعصب کے تعارف پیش کرونگا اور ساتھ نمونۂ کلام بھی دونگا، ہاں نمونۂ کلام میں ظاہر ہے کہ میری پسند اور رائے نا چاہتے ہوئے بھی در آئے گی، لہذا یہاں مجھے معذور سمجھا جائے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ایوارڈ: محفل کا بہترین نیا شاعر 2008

فورم: محفلِ ادب
زمرہ جات: آپ کی شاعری، اصلاحِ سخن، میں شاعر تو نہیں ہوں مگر، حمد و نعت

نامزد امیدوار (حروفِ تہجی کے لحاظ سے):

- ابنِ سعید
- ایم اے راجا
- جیا راؤ
- خرم شہزاد خرم
- راسخ
- راہبر (عمار)
-زھرا علوی
- سخنور (فرخ)
- محسن حجازی
- م م مغل
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : ایم اے راجا

تفصیلات:
نام: راجا محمد امین
تخلص: راجا (پہلے ساگر بھی تخلص فرماتے تھے)
محفل کی رکنیت: 4 نومبر 2007ء
ایم اے راجا کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
ایم اے راجا کا تعلق میر پور خاص، سندھ سے ہے، اور اردو محفل پر انہیں شاعری کی محبت کھینچ کر لائی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ایسے فورم کی تلاش تھی جہاں پر شاعری کی اصلاح کی جا سکے اور یہ فورم "اردو محفل" کی شکل میں انہیں مل گیا ہے۔۔ ایم اے راجا کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

خاصے پرانے شاعر ہیں لیکن بقول انکے ہی صحیح معنوں میں شاعری انہوں نے اردو محفل پر ہی آ کر سیکھی ہے۔ اعجاز عبید صاحب سے خاص لگاؤ ہے کہ انہوں نے انکی کافی غزلیات کی اصلاح فرمائی ہے۔ سخن گوئی میں غزل پسند کرتے ہیں۔

نمونۂ کلام

سرِ آب بھی میں پریشاں رہا ہوں
مگر پرسکوں ہوں سرابوں میں راجا
-----------

میں ایسے سوالوں میں الجھا ہوں راجا
نہ نکلے گی جنکے جوابوں کی صورت
------------

کسی دن ترے غم بھلا ہی تو دیں گے
مگر داغ، انکی گواہی تو دیں گے

کسی کی دعاؤں کے بادل گھنیرے
سرِ دشت لُو سے بچا ہی تو دیں گے
---------

نصیبوں میں میرے اداسی کے سائے
ترے گھر میں پھیلا گلابوں کا منظر

کھلا جو نقابِ رخِ یار راجا
نہ دیکھا گیا پھر شرابوں کا منظر
----------

محفل پر ایم اے راجا کی شاعری

غزل
غزل
غزل
اس تھریڈ میں ایم اے راجا کی غزلیات
 

محمد وارث

لائبریرین
(اصولاً ابنِ سعید کا تعارف ایم اے راجا سے پہلے ہونا چاہیئے تھا لیکن مجھ سے غلطی ہو گئی، لہذا ابن سعید صاحب اور قارئین سے معذرت خواہ ہوں :))

--------------

نامزد امیدوار : ابنِ سعید

تفصیلات:
نام: سعود عالم
تخلص: سعود اور ابنِ سعید

محفل کی رکنیت: 2 فروری 2008ء
ابنِ سعید کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
ابنِ سعید نئی دہلی، انڈیا میں مقیم ہیں، نوجوان طالب علم ہیں۔ اردو محفل پر بہت فعال ہیں اور شعر و شاعری کے علاوہ کافی ساری دلچسپیاں رکھتے ہیں اور حسِ مزاح کے متعلق حسنِ ظن رکھتے ہیں۔ ابنِ سعید کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔


کسرِ نفسی سے اپنے آپ کو "تک بند" گردانتے ہیں لیکن موزوں طبع ہیں اور ان کی شاعری کافی منجھی ہوئی ہے۔ غزل کے ساتھ نظم میں بھی طبع آزمائی کرتے ہیں۔

نمونۂ کلام


منظر پگھل کے شیشۂ دل میں اتر گیا
فطرت کے ان حسین نظاروں میں ہے تپش

ابن سعید سنگ پگھل جائے گا ضرور
سب مانتے ہیں ساز کے تاروں میں ہے تپش
------------

کاش طوفاں میں سفینے کو اتارا ہوتا
آج قدموں میں ہمارے بھی کنارہ ہوتا

کسی گمراہ مسافر کے ہی کام آ جاتا
ماہِ تاباں نہ سہی بھور کا تارا ہوتا
-----------

سب تو ہیں خو گر دروغ یہاں
سچ کوئی جا کے اب کہاں بولے

تیری ہر بات جھوٹ ہے اے سعود
سچ تو وہ ہے جو آئینہ بولے
--------

ابنِ سعید کی محفل پر شاعری

اس تھریڈ میں ابنِ سعید کی محفل پر موجود تمام شاعری پڑھی جاسکتی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : جیا راؤ

تفصیلات:
نام: جویریہ رفیق راؤ
تخلص: جیا
محفل کی رکنیت: 12 جنوری 2008ء
جیا راؤِ کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
جیا راؤ کا تعلق کراچی سے ہے، اور سائنس کی طالبہ ہیں۔ شعر و شاعری سے شغف ہے، آپ کے بڑے بھائی کاشف رفیق بھی محفل کے رکن ہیں۔ جیا راؤ کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

آپ کی شاعری میں پختگی اور بے ساختی ہے اور بحور میں بھی تنوع ہے، غزل میں درک زیادہ ہے گو محفل پر انکی ایک نظم بھی موجود ہے۔


نمونۂ کلام

وہ ہونٹ کھلنا، وہ کپکپانا، صدا نہ دینا
ہماری جاں پر بنا گئی ہے لبوں کی جنبش
-------------

شبِ وُصلت ہے مثلِ مرگ، فُرقت زندگی اپنی
فراقِ یار میں جل کر نکھر جانا محبت ہے
--------------

بھلا کے رنجش اے دوستو مسکرا دو اب ہم بچھڑ رہے ہیں
دلوں سے اپنے تمام شکوے مٹا دو اب ہم بچھڑ رہے ہیں
-----------

جانتا ہے وہ ادا مجھ کو منانے کی جیا
شعر لے آتا ہے کچھ، کلیاں، چمکتی چوڑیاں
---------

وہ حصار نظروں کا، وہ تبسمِ دلکش
یاد ہیں جیا تم کو وہ قفس، وہ دام اُس کے
--------

یا یہ تم ہو یا یہ ہم ہیں
یا پھر شمع و پروانے ہیں
----------

جیا راؤ کی محفل پر شاعری

غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
نظم
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : خرم شہزاد خرم

تفصیلات:
نام: خرم شہزاد
تخلص: خرم
محفل کی رکنیت: 7 جولائی 2007ء
خرم شہزاد خرم کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
خرم شہزاد خرم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ اردو محفل پر شاعری کی کشش انہیں کھینچ کر لائی ہے کہ دیگر اردو فورمز بھی یہ کافی فعال ہیں۔ ایک ادبی تنظیم کے عہدیدار بھی ہیں۔ خرم شہزاد خرم کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

مشقِ سخن کا شغل بالاہتمام فرماتے ہیں اور شاعری پر اپنے شہر کے اساتذہ سے باقاعدہ اصلاح بھی لیتے ہیں، شاعری میں روانی اور خیالات کا تنوع ہے۔


نمونۂ کلام

ایسا بھی کیا کہ عمر سے لمبی جدائی ہو
ایسا بھی کیا کہ پل میں ملاقات ختم ہو

کیسے گزرتے ہیں مرے دن رات بن ترے
اظہار کرنے بیٹھوں تو نہ بات ختم ہو
---------

خرم تمہارے ضبط پہ حیران ہوں بہت
چپ ہوگئے ہو درد یہ کیسا لیے ہوئے
--------

اثر کرتا نہیں شکوہ شکایت بھی پرانی ہے
مجھے احساس ہے اس کی یہ عادت بھی پرانی ہے

کوئی رستہ نہیں اس بن جو مجھ کو زندگی دے دے
بہت ہی دور ہے منزل مسافت بھی پرانی ہے
----------

مجھے جس سمت سے بھی تشنگی محسوس ہوتی ہے
تمہاری ہی فقط مجھکو کمی محسوس ہوتی ہے
--------

خرم شہزاد خرم کی محفل پر شاعری

غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : راسخ

تفصیلات:
نام: طلحہ بٹ
تخلص: راسخ
محفل کی رکنیت: 3 اگست 2006ء
راسخ کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
راسخ کے تعارفی تھریڈ سے ملنے والی معلومات کے مطابق آپ مدینہ، سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں۔ راسخ کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

محفل پر مجھے انکی صرف دو غزلیں مل سکی ہیں اور وہ بھی 2006ء میں پوسٹ کی گئی تھیں۔


نمونۂ کلام

دل کی ہر ہر تمنا دھواں ہوگئی
بات تیری جفا کی بیاں ہوگئی

ہم چھپاتے رہے چاہتوں کو مگر
یہ حقیقت نظر سے عیاں ہوگئی

جرمِ الفت جو سرزد ہوا ہم سے یار
ہمری عزت سپردِ جہاں ہوگئی
-----------

اچھا موقع تو مت ٹال
نیکی کر دریا میں ڈال

جوڑو ناطہ رب سے دوست
ضائع مت کر ماہ وسال

راسخ تیرا، ناصح تیرا
اسکی باتیں تو مت ٹال
-------

راسخ کی محفل پر شاعری

غزل
غزل
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : راہبر

تفصیلات:
نام: عمار ضیاء خان
تخلص: عمار
محفل کی رکنیت: 23 فروری 2007ء
راہبر کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
راہبر کا تعلق کراچی سے ہے۔ اکیس سالہ نوجوان شاعر ہیں اور محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں، زمرہ 'تعارف' میں مجھے راہبر کا تعارفی تھریڈ نہیں مل سکا۔

راہبر موضوع طبع شاعر ہیں اور کلام میں خیالات کا تنوع اور روانی ہے۔ مشاہدہ قابلِ تحسین ہے۔ محفل پر موجود تمام کلام غزلیات پر مبنی ہے۔


نمونۂ کلام

خبر اڑی ہے کہ دیوانہ ہوگیا عمار
چلا ہے وہ دلِ خانہ خراب کے پیچھے
-------

مجھ کو آتا ہے یہ ہنر عمّار
جو ہو ماحول اس میں ڈھل جانا
---------

مجھے قبول کہ غلطی نہ تھی امیر کی کچھ
کچل دیا جسے گاڑی نے وہ غریب ہی تھا
--------

اگر ظاہر نہ ہوں باتیں دلوں کی، یہ مناسب ہے
کسی کو شوقِ شہرت ہے کسی کو خوفِ رسوائی
---------

اس نے نظروں سے کیا پلایا ہے
ذائقہ تو شراب جیسا ہے
------

ستم کا اس کے بھلا میں شمار کیا کرتا
یہ آنکھ اس کے لیے اشک بار کیاکرتا


محفل پر راہبر کی شاعری
غزلیات
غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : زھرا علوی

تفصیلات:
نام: زھرا علوی
تخلص: زھرا؟
محفل کی رکنیت: 14 فروری 2008ء
زھرا علوی کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
زھرا علوی کا تعلق لاہور سے ہے۔ آپ سائنس اور قانون کی تعلیم یافتہ ہیں اور آج کل پاکستان کی اعلٰی سروس کیلیئے مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہی ہیں۔ زھرا علوی کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

غزل کی بہ نسبت نظم میں زیادہ کلام نظم کیا ہے۔ غزل میں خوبصورت روایت کی امین ہیں، نظم حساس مشاہدے پر مشتمل ہے۔ کلام میں روانی اور چاشنی ہے۔


نمونۂ کلام

مہک بدوش خراماں انیسِ جاں کے لیے
صبا چلی ہے کسی یارِ مہرباں کے لیے

ستارۂ سرِ مژگاں سنبھال کر رکھنا
بنے گا کل یہی تمہید داستاں کے لیے
-------------

آج پھر حرف سانس لینے لگے
آج پھر روبرو ہو تم شاید


یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہو، ہو تم شاید
---------

ابھی کچھ دیر ہے ہمدم ترے خوابوں کے کِھلنے میں
ابھی کچھ قرض ہیں باقی ہماری چشمِ حیراں پر
---------

نقطِ انجام ابتدا ہے مری
یہ مری زندگی سزا ہے مری
--------


زھرا علوی کی محفل پر شاعری

غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
نظم
نظم
نظم
نظم
نظم
نظم
نظم
نظم
اشعار
اشعار
اشعار
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : سخنور

تفصیلات:
نام: فرخ منظور
تخلص: فرخ
محفل کی رکنیت: 20 ستمبر 2007ء
سخنور کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
سخنور کا تعلق لاہور سے ہے۔ آپ اپنا کاروبار کرتے ہیں اور موسیقی اور شاعری سے خاص لگاؤ ہے۔ سخنور کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔ آپ کا انٹرویو بھی محفل پر موجود ہے، جو اس ربط پر پڑھا جا سکتا ہے۔

سخن شناس اور کن رس ہونے کے ساتھ ساتھ اسم بامسمٰی ہیں۔ مطالعہ وسیع ہے سو شاعری اور خیال میں پختگی ہے۔ کلام غزلیات کی صورت میں ہے۔


نمونۂ کلام

دعا دیتے تھے "عمر ِجاوداں ہو“
مبارک ہو! شہادت ہوگئی ہے

جسے سمجھے تھے سعئ رائگاں ہم
وہی الفت، عبادت ہوگئی ہے

تمنا شعر کہنے کی تھی فرّخ
غزل مجھکو، سعادت ہوگئی ہے
---------

دل کے صحرا میں اب حباب کہاں
تشنگی دیکھے ہے سراب کہاں

مکتبِ عشق مِیں گیا ہی نہیں
تجھ سے ملنے کی مجھ میں تاب کہاں

ماورا کردے دو جہاں سے مجھے
تیری آنکھوں میں‌ وہ شراب کہاں
------

سخنور کی محفل پر شاعری

غزل
غزل
اشعار
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : محسن حجازی

تفصیلات:
نام: محسن شفیق حجازی
تخلص: محسن
محفل کی رکنیت: 21 نومبر 2005
محسن حجازی کی پروفائل دیکھیئے۔

تعارف:
محسن حجازی اسلام آباد میں مقیم ہیں، بے ساختگی اور مزاح ان کی طبیعت کا بنیادی عنصر ہے۔ محسن حجازی کا تعارفی تھریڈ تو مجھے نہیں ملا، لیکن انکے محفل پر دو انٹرویو موجود ہیں جو کہ ان روابط پر پڑھے جا سکتے ہیں۔
انٹرویو
انٹرویو

محسن حجازی شاعری کیلیئے شدید تڑپ رکھتے ہیں لیکن یہ عروض سے اور عروض ان سے متحارب ہے۔ خیال اور جذبات قابلِ تعریف ہیں۔


"نمونۂ جذبۂ کلام"

سوچتا ہوں عالم نادانی کا وہ بھی عجب تھا جاناں
تیری زلفوں کی اسیری میں زندگی کی ضمانت نظر آئی

طبع نازک بے قصور، چشم جواں ہی بے حیا تھی
اس عمر میں تیری اک اک ادا قیامت نظر آئی

دل کی دھڑکن کیا رکی آمد بھی تھم سی گئی محسن
رکھا ہی تھا قلم کہ غزل تمام قابل ملامت نظر آئی
-----------

خلوت میں ہجوم، ہجوم میں فرد ہو جاتے ہیں
ہم ہیں وہ پتے جو قبل از خزاں زرد ہو جاتے ہیں
-----------

ارواح کے ہجوم میں بدروح ہو جاتے ہیں
کبھی کبھی بہت مجروح ہو جاتے ہیں
----------

محسن حجازی کی محفل پر "شاعری"

غزل
غزل
غزل
اشعار
 

محمد وارث

لائبریرین
نامزد امیدوار : م م مغل

تفصیلات:
نام: محمد محمود مغل
تخلص: محمود اور مغل
محفل کی رکنیت: 30 نومبر 2007ء
م م مغل کی پروفائل دیکھیئے۔

تعارف:
م م مغل کراچی میں مقیم ہیں اور کراچی کے ادبی حلقوں میں انتہائی فعال ہیں۔ آپ شاعری کے ساتھ ساتھ، افسانہ نگاری، کالم نگاری، مصوری اور خطاطی بھی کرتے ہیں، یعنی فنونِ لطیفہ کی قریب قریب تمام شاخوں سے شغف ہے۔ م م مغل کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

م م مغل کا شمار منجھے ہوئے شاعروں میں ہوتا ہے، آپ کے کلام میں پختگی اور خیال میں گہرائی ہے، فن کی باریکیوں سے آشنا ہیں۔ غزل گوئی کے ساتھ ساتھ نظم میں بھی طبع آزمائی فرماتے ہیں۔


نمونۂ کلام

مجھ کو اپنے جسم کا سایہ بہت ہے دھوپ میں
منتظر میرا کہیں، کوئی شجر ہو بھی تو کیا

زندگی تو چل پڑی محمود اب سوئے عدم
راہزن ہو بھی تو کیا ہے راہبر ہو بھی تو کیا
-------

گزرا ہے کون جادۂ ہستی سے آج تک
خود کو حریفِ گردشِ دوراں کیئے بغیر
------

حکم جاری ہُوا ، ان پر ہی گرادی جائے
لوگ اب قصر کی دیوار تک آپہنچے ہیں
----------

میری تصویر سے ملتی نہیں میری صورت
میں نے دیکھا ہے مکافات کے آئینے میں
---------

" وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک" ہے دلیلِ عظمت
آپ کی شان میں قرآن کی آیت لکھّوں
---------

م م مغل کی محفل پر شاعری

غزل
غزل
غزل
غزل
غزل
حمد
نعت
نظم
اشعار
اشعار
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

الحمدللہ یہ تعارفی کام ختم ہوا، اب انشاءاللہ جب محفل کے دیگر ایوراڈز کا اعلان کیا جائے گا تو اس ایوارڈ کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

سب نامزد امیدوار ہمت جمع رکھیں، انشاءاللہ فیصلہ ہوا چاہتا ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top