محفل کا نیا لوگو اوراوپر کا مینو

ساجداقبال

محفلین
آج صبح لاگ ان ہوتے ہی محفل کا نیا لوگو دیکھا، طبیعت خوش ہوگئی ۔ ہو نہ ہو یہ ابوشامل بھائی کا” کارنامہ“ ہے۔ اگر انہوں نے کیا ہے تو ویل ڈن ابوشامل بھائی!!!:)
vbulletin3_logo_white.gif

نبیل بھائی یہ اوپر کا مینو تو بہت عجیب سا دکھائی دے رہا ہے۔ برائے مہربانی ذرا اس کا سٹائل ٹھیک کریں اور جس لائن پر لوگو واقعہ ہے، اسی پر اس مینو کو بھی ٹکا دیں۔ اور اگر بیک گراؤنڈ میں گول سروں والا امیج (بمعہ hover) لگا دیں تو کیا ہی بات ہے۔ :grin:

اپ ڈیٹ: فاتح بھائی نے بتایا کہ یہ لوگو شاکر القادری صاحب نے بنایا ہے، ابوشامل نے نہیں۔ میں انہیں اس خوبصورت کام پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
 

ساجداقبال

محفلین
مینو کے متعلق

ابھی انٹرنیٹ‌ایکسپلورر میں دیکھا تو مینو کچھ اچھا نظر آیا، تاہم vertical alignment پھر بھی توجہ چاہتی ہے۔ آئی ای کا سکرین شاٹ:
top-menu-IE.png

اور فائرفاکس کا منظر::(
top-menu-FF.png
کیا یہ پیڈنگ کا مسئلہ ہے؟ یا فائرفاکس کا کوئی سی ایس ایس بگ؟؟؟ میں نے تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ہی سی ایس ایس کے معاملے میں ماٹھا پایا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس بھی ف ف میں‌یہ نیا لوگو نظر نہیں آیا۔ انٹر نیٹ اکسپلورر میں آ رہا ہے۔ شاید ف ف کا کیشے صاف کرنا پڑے گا۔
 

فاتح

لائبریرین

ابوشامل

محفلین
جی ساجد! یہ لوگو شاکر القادری بھائی کا کارنامہ ہے، جو بہرحال "برقی خطاطی" میں میرے استاد ہیں ، بہت شکریہ شاکر بھائی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

دراصل مجھے کچھ دنوں پہلے فاتح نے ایک لوگو کی فوٹو شاپ فائل بھیجی تھی جسے میں نے ابھی تک استعمال نہیں کیا تھا۔ کل شاکرالقاردی صاحب نے یہ تصویر ارسال کی تو میں نے فاتح کی ارسال کردہ فوٹوشاپ فائل میں ہی فٹ کر کے نیا لوگو بنا دیا۔ :)

ساجد: بالائی نیویگیشن مینو کا انتظام عارضی ہے۔ میرے ذہن میں اس کا متبادل بندوبست ہے۔ وقت ملنے پر میں اسے تبدیل کر دوں گا۔

والسلام
 

تعبیر

محفلین
Top