محفل کا ڈیفالٹ فانٹ

طالب سحر

محفلین
اگر کسی ونڈوز 8 یا 10 والے کمپیوٹر میں جمیل اور علوی نستعلیق موجود نہ ہوں تو کیا محفل کے لئے اردو ٹائپ سیٹنگ کو ڈیفالٹ فانٹ کے طور پر سیٹ کیا جا سکتا ہے؟ (ونڈوز 10 کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تو اب خاصا اضافہ ہوچکا ہے۔)
 
arifkarim

معطل

فال بیک میں ان دو نستعلیق فانٹس کے بعد نسخ فانٹس شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لحاظ سے اچھی تجویز ہے۔ ابن سعید
 
طالب سحر

محفلین
کل ہی معلوم ہوا کہ فارسی ویکیپیڈیا پر اشعار کو نستعلیق میں دکھائے جانے کا انتظام ہے ۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ ایسا کب سے ہورہا ہے۔

Capture_zps6jvgo06a.jpg

[ربط]

صفحے کا سورس دیکھنے پر معلوم ہوا کہ نستعلیق دکھانے کے لئےفونٹس کی ترتیب یہ ہے:
کوڈ:
font-family: IranNastaliq,'Urdu Emad Nastaleeq','Urdu Typesetting','Jameel Noori Nastaleeq','Nafees Nastaleeq','Nafees Nastaleeq v1.01',Nafees,'Pak Nastaleeq','PDMS_Jauhar',sans-serif;
فارسی والوں کے ہاں جمیل، نفیس، پاک، اور PDMS کے حوالے دیکھ کر جی خوش ہوا۔ (اوپر والے اسکرین شاٹ میں نستعلیق کے لئے "اردو ٹائپ سیٹنگ" استعمال ہوا ہے جو کہ ونڈوز 8 اور 10 میں موجود ہوتا ہے۔)
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
آج کل محفل میں کون سا ڈفالٹ فانٹ استعمال ہو رہا ہے؟
یہ سوال اس لیے کہ میں نے ایک نئے لیپ ٹاپ میں، جس میں علوی اور جمیل فانٹ انسٹالڈ نہیں ہیں، محض پہلے مہر نستعلیق، پیامی نستعلیق اور سعد نستعلیق انسٹال کئے تھے (جو ایک پن ڈرائیو میں موجود تھے جس سے کچھ فائلیں کاپی کی تھی)۔ اور جب محفل کو کھولا فائر فاکس میں تو اردو محفل کچھ لمحے تو نسخ، ٹائمز رومن میں نظر آئی اور اگلے ہی لمحے نستعلیق میں!! ابھی میں نے یہ تجربہ کیا کہ ایک ایک کر کے تینوں فانٹ ان انسٹال کیے کہ شاید محفل کی نستعلیق نمائش اردو ٹائپ سیٹھنگ کی وجہ سے ہو، لیکن اب محض نسخ میں نظر آ رہی ہے۔ کیا پیامی، سعد اور مہر اس کی سی ایس ایس میں موجود ہیں۔ سورس کوڈ میں تو جمیل اور بستعلیق وغیرہ کے علاوہ دوسرے فانٹ نہیں ملے۔ بی بی پوسٹ کے پیراگراف ایران، اور عماد وغیرہ ہیں۔
 
اور ابھی ریختہ کی سائٹ کھولی تو وہ نستعلیق میں نظر آ رہی ہے!!!
 
Top