محفل کی آر ایس ایس میں

دوست

محفلین
میں ایکریگیٹر استعمال کررہا ہوں جو کہ کے ڈی ای کا آر ایس ایس قاری(ریڈر) ہے۔ پچھلے ایک گھنٹے میں کوئی `10 بار اس نے فیڈ کو تازہ کیا ہے اور ہر بار کئی پرانے اور پڑھے ہوئے مضامین میرے آگے رکھ دیے ہیں۔
اس کا کوئی حل ہے۔
کیا ترجیحات میں جاکر بدلنا پڑے گا مجھے؟؟؟؟
وہاں کوشش تو کی ہے لیکن کوئی ایسا انتخاب نظر نہیں آسکا
 
شاکر بھائي: آپ نے میرا بتایا ہوا آر ایس ایس ریڈر استعمال کیا ؟

اور یہ بھی بتائے کہ آپ جو آر ایس ایس ریڈر استعمال کر رہے ہیں ۔ اس کی ویب سائٹ کا ربط کہاں ہے ۔

جو آر ایس ایس ریڈر میں استعمال کرتا ہوں ۔ اس کا ربط یہ ہے ۔
http://www.curiostudio.com/
 

دوست

محفلین
بڑے دنوں بعد نظر آئے ہو شمیل۔
سب خیریت تھی ناں۔
اصل میں ایکریگیٹر کے ڈی ای کا آر ایس ایس ریڈر ہے۔ کے ڈی ای لینکس کا ایک ڈیسکٹاپ ماحول ہے۔ فی الحال میں لینکس پر ہوں۔ اللہ نے چاہا تو ونڈوز پر جانے کا موقع کم ہی ملا کرے گا اب۔
ایکریگیٹر میں بہت اچھی سپورٹ موجود ہے اردو کی۔ بس اس میں جاوا سکرپٹ نہیں چلتی اور جو اوپر مسئلہ میں نے بیان کیا ہے وہ ختم ہوجائے تو یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
 
Top