بارہویں سالگرہ محفل کی بارہویں سالگرہ کا جشن

لاریب مرزا

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!

محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔!

ہمیں کوئی بھی تصویر نظر نہیں آ رہی ہے۔ :)

آپ کو بھی مبارک ہو :)

احمد بھائی!! کیا آپ کو محفل میں تصویر شریک کرنا آتی ہے؟؟ ہم جب سے محفل میں آئے ہیں، کبھی بھی آپ کو کسی تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کو بھی مبارک ہو :)

احمد بھائی!! کیا آپ کو محفل میں تصویر شریک کرنا آتی ہے؟؟ ہم جب سے محفل میں آئے ہیں، کبھی بھی آپ کو کسی تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ :)

ہمیں تو چائے بنانا بھی آتی ہے۔ :) حالانکہ بہت کم ہی لوگ ہیں کہ جنہوں نے ہمیں چائے بناتے ہوئے دیکھا ہے۔ :D:p
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی!! کیا آپ کو محفل میں تصویر شریک کرنا آتی ہے؟؟ ہم جب سے محفل میں آئے ہیں، کبھی بھی آپ کو کسی تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

دراصل ہمارے پاس ایسی کوئی قابلِ قدر تصویر شاذ ہی ہوتی ہے کہ ہم اسے محفلین کی خدمت میں پیش کر سکیں۔ ڈھونڈتے ہیں کوئی مثال کہ جب ہم نے کوئی تصویر شامل کی ہو۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی!! کیا آپ کو محفل میں تصویر شریک کرنا آتی ہے؟؟ ہم جب سے محفل میں آئے ہیں، کبھی بھی آپ کو کسی تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

لیجے ۔۔۔! بہ دقت تمام، ہم نے ایک پوسٹ ڈھونڈ ہی لی کہ جہاں ہم نے تصویر لگائی ہے۔ کہیں لوگ یہ نہ سمجھیں کہ احمد بھائی تو بالکل ہی اناڑی ہیں۔ :) :) :)

ملاحظہ فرمائیے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سب کو یہ بارھویں سالگرہ۔@لاریب مرزا کا اتنا بڑا کیک کس کام آئے گا۔ میں تو سب کو اسی میں سے توڑ توڑ کر تحفہ دے رہا ہوں
 

لاریب مرزا

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو سب کو یہ بارھویں سالگرہ۔@لاریب مرزا کا اتنا بڑا کیک کس کام آئے گا۔ میں تو سب کو اسی میں سے توڑ توڑ کر تحفہ دے رہا ہوں
آپ کو خصوصی مبارکباد اعجاز انکل!! :) آپ نے تو کمال لطافت سے تحفہ بھی دے دیا اردو محفل کو۔ :heehee:
 

محمداحمد

لائبریرین
بالکل ناکافی ہیں۔ :) اور آپ شاید سمجھے نہیں۔ ہم یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اسی لڑی میں تصویر ارسال کر کے ثبوت دیجیے۔ :heehee:

دراصل ہمیں اوروں کی تصاویر نظر نہیں آ رہی ہیں۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ ہم آپ کا والا کیک ہی کاپی پیسٹ کر دیں۔:) :) :) پھر تھرڈ پارٹی ہوسٹنگ کی مشقت سے بھی جان جاتی ہے۔ :) :) :)
 
proxy_form.cgi
 

squarened

معطل
اسے اتفاق ہی سمجھیے کہ ہمیں بھی آپ کی تصاویر نظر نہیں آ رہی ہیں۔
آپ تاحال پاکستان میں ہی موجود ہیں ناں لاریب بہن؟ اصل میں محمد احمد بھائی نے تصاویر پوسٹ امیج پر اپلوڈ کی ہوئی ہیں اور مجھے نظر آ رہی ہیں. پوسٹ امیج مڈل ایسٹ اور کچھ دیگر ممالک میں بلاک ہے اور وہاں کے ممبرز اس پر ہوسٹ کردہ مواد نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے بھی تابش بھائی جب ممبرز کو پوسٹ امیج کی طرف رجوع کا کہتے رہے ہیں تو یہ بات بتانا تھی مگر وہی گیسٹ وزٹ میں پڑھنے کے بعد اتنی سی بات کے لیے لاگ ان کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ کچھ ماہ سے لاگ ان ایسے ہی کیا ہوا ہے تو سوچا جو پرانے ادھار یاد آتے جائیں چکاتے رہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
سالگرہ کا موقع ہے انتظامیہ سے فورم پر اٹیچمنٹ کی سہولت کا پھر سے مطالبہ کر دیں

چونکہ امیج ہوسٹنگ کے لئے اچھا خاصا ڈسک والیوم درکار ہوتا ہے سو اسی بات کا خیال کرتے ہیں۔ اور تصویر لگانا بہت ضروری ہو تو تھرڈ پارٹی ہوسٹنگ استعمال کر لیتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
صل میں محمد احمد بھائی نے تصاویر پوسٹ امیج پر اپلوڈ کی ہوئی ہیں اور مجھے نظر آ رہی ہیں. پوسٹ امیج مڈل ایسٹ اور کچھ دیگر ممالک میں بلاک ہے اور وہاں کے ممبرز اس پر ہوسٹ کردہ مواد نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

ہم نے اے آر وائی کی ہوسٹ کی ہوئی امیجز کے لنک لگا دیے تھے۔ ویسے ہم فوٹو بکٹ استعمال کرتے ہیں۔
 

squarened

معطل
چونکہ امیج ہوسٹنگ کے لئے اچھا خاصا ڈسک والیوم درکار ہوتا ہے سو اسی بات کا خیال کرتے ہیں۔ اور تصویر لگانا بہت ضروری ہو تو تھرڈ پارٹی ہوسٹنگ استعمال کر لیتے ہیں۔

امیج سائز کی لمٹ بھی رکھی جاتی ہے اور ری سائز کے ٹولز بھی ہوتے ہیں، اور جن زمروں میں زیادہ تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں ان میں غیر فعال بھی رکھا جا سکتا ہے
اصل میں جو لوگ ٹائینی پک کا استعمال کرتے ہیں ان کے امیجز ایک لمبے عرصے بعد نامناسب تصاویر سے بھی بدل جاتے ہیں، فوٹو بکٹ کے بیشمار امیجز اب فورم پر موجود نہیں اور ان میں سائز کا ایشو بھی ہے، ان کی جگہ بلی نمودار ہو جاتی ہے،امیج شیک کی جگہ مینڈک، فیس بک والی تصاویر تو محض چند دن کی ہی مہمان ہوتی ہیں۔ پوسٹ امیج میں وہی مسئلہ کہ سب ممبرز کو وزبل نہیں ہوتیں، فلکر کا استعمال کم لوگ جانتے ہیں۔ موبو پی کے میں یہ مسائل نہیں مگر وہ بھی چند ایک بار جگہ کی کمی کی وجہ سے امیجز ختم کر چکے ہیں۔ زینفورو پر کوئی امیج گیلری بھی کچھ عرصہ پہلے تک تو نہیں تھی،حال کا معلوم نہیں۔ جب پرانے امیجز غیر موجود نظر آتے ہیں تو اٹیچمنٹ ہی حل سمجھ آتا ہے جو سب کے لیے آسان بھی ہے
 

محمدظہیر

محفلین
آپ لوگ محفل کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں مجھے امتحانات کا غم کھائے جا رہا ہے، منگل کو پہلا پیپر ہے بارہ پندرہ دن تک میں اسی میں مصروف رہوں گا:sad:
امید کرتا ہوں آپ سب کے ساتھ میں بھی جلد اس جشن میں شامل ہو جاؤں گا :):):)
 
Top