محفل کی طے شدہ زبان کا مسئلہ

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلامُ علیکم۔
آج محفل پر آیا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ طے شدہ (ڈیفالٹ) زبان امریکی انگریزی ہے اس کی وجہ سے محفل کا رخ بائیں سے دائیں ہو گیا ہے اور لکھائی اور ہر چیز عجیب سی لگتی ہے۔
برائے مہبانی اسے درست کر کے طے شدہ زبان کو اردو کیا جائے۔

والسلام، نوید
 
احباب کو ہونے والی زحمت کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔ در اصل کچھ دیر کے لئے ہم نے دانستہ وہ تبدیلی کی تھی۔ اور پھر اس عارضی تبدیلی کو کچھ ہی دیر میں رفع کر دیا تھا۔ اگر اب بھی کسی محفلین کو ایسی پریشانی لاحق ہو تو ہمیں مطلع کر دیں۔
 
حضرت یہ تو لطیفہ ہوا ہے۔ کل ہم یہ سمجھے کہ ہم نے اپنے احمقانہ انداز سے کام کرتے ہوئے یہ کردیا ہے۔ کچھ دیر پریشان ہوکر صفحے پر تلاش کرتے رہے۔ آخرِ کار آدھے گھنٹے بعد زبان کی تبدیلی کی خواہش کا بٹن اور مینو نظر آیا تو ہم نے اسے واپس تبدیل کرلیا۔ اب پتہ چلا کہ اصل مجرم تو آپ ہیں:)
 

میم نون

محفلین
پہلا خیال میرے ذہن میں یہ آیا کہ شائد میرے براؤزر نے صفحہ درست طریقے سے فارمیٹ نہیں کیا، صفحے کو تازہ کرنے پر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو میرا خیال زبان کی طرف چلا گیا اور وجہ بھی وہی تھی۔

پتہ نہیں کیوں مجھے ویب کے ہیک ہونے کا خیال نہیں آیا اس دفعہ :rolleyes: عام طور سے سب سے پہلا خیال وہی آتا ہے :rollingonthefloor: :whistle:
 
سچ تو یہی ہے کہ ہم نے اردو محفل کو ہیک کیا تھا۔ :)

لیکن وہ مینٹینینس کے لئے مناسب ترین وقت ہوتا ہے کیوں کہ عموماً اس وقت کوئی نہیں ہوتا۔ اب اس کا کیا کریں کہ آپ لوگ۔۔۔۔ :)
 

ساجد

محفلین
اور ہم میم نون کے مراسلہ کے موضوع کو محفل کی "تہہ شدہ زبان" پڑھتے رہے:grin: ۔ ۔۔۔۔۔ہم:noxxx: سا ہو تو سامنے آئے۔
 

میم نون

محفلین
سچ تو یہی ہے کہ ہم نے اردو محفل کو ہیک کیا تھا۔ :)

لیکن وہ مینٹینینس کے لئے مناسب ترین وقت ہوتا ہے کیوں کہ عموماً اس وقت کوئی نہیں ہوتا۔ اب اس کا کیا کریں کہ آپ لوگ۔۔۔۔ :)

جناب محفل کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، انشاء اللہ وہ وقت بھی آئے گا جب کسی بھی قسم کی مرمت کرنے کے لئیے ہفتہ بھر پہلے علان کرنا پڑے گا :)

اور ہم میم نون کے مراسلہ کے موضوع کو محفل کی "تہہ شدہ زبان" پڑھتے رہے:grin: ۔ ۔۔۔۔۔ہم:noxxx: سا ہو تو سامنے آئے۔

:eek:

:laugh:
 
Top