محمد وارث
لائبریرین
السلام علیکم احبابِ محفل،
ایک مختصر سی گذارش یہ ہے کہ یہ مراسلہ اس خاکسار کا بحیثیت "منتظمِ اردو محفل" آخری مراسلہ ہے۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ ایک مسکھڑا بھی لگا دوں لیکن علم نہیں کہ یہ خوشی کی بات ہے یا دکھ کی!
تفنن برطرف، اس خاکسار نے، پچھلے کئی سال اس محفل پر پہلے مدیرِ محفلِ ادب اور پھر منتظمِ اردو محفل کے طور پر گزارے ہیں۔ اور مقدرو بھر کوشش کی ہے کہ اپنے فرائض، محفل کی پالیسیوں، روایت اور اپنے سینئرز کی ہدایات کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اور سب سے اہم، اپنی ذاتی پسند و ناپسند کو طاقِ نسیاں پر رکھتے ہوئے، غیر جانبداری سے کماحقہ سرانجام دے سکوں۔
لیکن اب اپنی گرتی ہوئی صحت، بڑھتی ہوئی پیشہ وارانہ مصروفیات اور بچوں کی تعلیم کی وجہ سے اس کام کو خاطر خواہ وقت نہیں دے پا رہا تھا سو اب نظامت کو اللہ حافظ کہتے ہی بنی
نظامت کے عرصے میں برادران نبیل اور ابن سعید کی مکمل راہنمائی اور تعاون میرے ساتھ رہا، جس کے لیے میں اُن کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ جب ناظم بنایا گیا تھا تو زیک بھی منتظم تھے اور ان کا تعاون بھی شامل تھا سو زیک کا بھی بہت شکریہ۔ سب محفلین کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے بعض دفعہ میری تلخ باتوں کو بھی برداشت کر لیا۔
آخری بات، اردو محفل تو جیسے خون میں رچی بسی ہے، سو یہاں سے میں نہ کہیں گیا تھا اور نہ ہی جانا ہے۔ انشاءاللہ۔
ایک بار پھر، اردو محفل، اردو محفل کے موجودہ و سابق منتظمین و مدیران، سب ارکانِ محفل، دوستوں، بھائیوں، بہنوں کا بہت شکریہ