محفل کی ٹول بار نیا اضافہ

فر حان

محفلین
السلام علیکم

میں نے اپنی آسانی کے لیے محفل کی ٹول بار بنائی تھی پھر خیال آیا ھو سکتا ہے اور لوگ بھی اس سے مستفید ہوں اس لیے جو فائدہ اٹھانا چاہے ڈاون لوڈ کر لے دوسرا یہ کے جہاں سے میں نے یہ بنائی ہے وہاں سے ٹول بار بنانا بہت آسان ہے آپ اپنی مرضی کی یا اپنی ویب سائیٹ کی ٹول بار بنا سکتے ہیں اپنی مفید آرا اور مشورہ سے نوازتے رہیے شکریہ ۔ڈاون لوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

http://UrduWebToolbar.OurToolbar.com

اپنی ٹول بار بنانے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

http://www.ourtoolbar.com
 

ساجداقبال

محفلین
بہت شکریہ۔ میرے لئے کافی کام کی چیز ہے کیونکہ میں فورم کھولنے سے ہمیشہ دور بھاگتا ہوں، براہ راست زمرے یا تحریر پر جانا زیادہ پسند کرتا ہوں۔
 

باسم

محفلین
اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے
ارکان تجا ویز دیں
میری رائے میں اس میں نئے پیغامات کا ربط ضرور ہونا چاہیے تھا
 

الف عین

لائبریرین
نئے ہی نہیں گزشتہ دو، چار دن یا ایک ہفدتے، دو ہفتوں کی پوسٹس کا بھی۔ مجھے بار ار نبیل کی پوسٹ ڈھونڈھ کر اس کا فارمیٹ دیکھنا پڑتا ہے کہ پچھلے دو دنوں کی پوسٹس دیکھوں۔ خاص کر لاگ ان کئے بغیر تو آپ آج کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں، لیکن لاگ کرنے کے بعد محض نئی پوسٹس دیکھنے کا بٹن ہی دستیاب ہے۔
 

فر حان

محفلین
ضرور آپ لوگ ربط مہیا کریں یہاں میں اس میں شامل کر دوں گا آپ کو بار بار انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں آپ کے پاس خودبخود اپ ڈیٹ ہو جایئں گے لنک
 

فر حان

محفلین
ابھی میں نے ٹول بار پر Rss کا اضافہ کیا ہے تازہ ترین کے نام سے میرا خیال میں یہ میرے اکیلے کے بس کی بات نہیں کچھ دوستوں کا ساتھ درکار ہے جو مجھ سے پاسورڈ لے لیں اور اس کی روزانہ اپ ڈیٹ کریں پر اس کا درو مدار اس کی کامیابی پر ہے اگر یہ ناکام سلسلہ ہے تو اس پر وقت برباد کرنا فضول ہو گا ؟
 
Top