چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ: ہفتہ اختتامیہ/ریویو

ماوراء

محفلین
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ محفل کی چوتھی سالگرہ کے جشن کا آخری ہفتہ ہے۔ سالگرہ کا جشن چھ ہفتوں تک منایا گیا اور ہر ہفتے میں الگ الگ پروگرام ترتیب دئیے گئے تھے، سبھی نے سالگرہ کے جشن میں بھرپور حصہ لیا۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ پچھلے پانچ ہفتوں میں ہم نے جشن کیسے منایا یا کیا کیا۔ لیکن اس سے پہلے یہ بتاتی چلوں کہ ہم آپ سب کے محفل کی چوتھی سالگرہ سے متعلق تاثرات جاننا چاہیں گے۔ اس کے لیے کچھ سوالات اگلی پوسٹ میں ہیں۔ جو کہ پچھلی سالگرہ پر ابنِ سعید نے بنائے تھے۔

یکم جولائی کو الف عین نے سب سے پہلا مبارک باد کے تھریڈ کا آغاز کیا۔باقاعدہ جشن کا آغاز کیا گیا۔ سب نے ایک دوسرے کو دل کھول کر مبارک دی۔ایک مختصر لیکن مشکل محفل کوئز فہیم کی طرف سے پیش کیا گیا۔ تعبیر نے اردو محفل انٹرویو پوسٹ کیا۔ جس سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا۔

دو جولائی کو نبیل اور زیک نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خرم شہزاد خرم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ “اردو محفل کی سالگرہ اور میرے اساتذہ “ ۔

تین جولائی کو خرم شہزاد خرم نے اردو محفل کی سالگرہ کے جشن کی لائیو کوریج دینے کا فیصلہ کیا۔

چھ جولائی کو نبیل نے "محفل کے اراکین کے لیے اشعار" کا آغاز کیا۔۔جس میں بہت سے چھپے رستم سامنے آئے۔ محمد واث سے “مثنوی اردو محفل“ پیش کی اور خوب داد وصول کی۔ مثنوی اتنی مشہور ہوئی کہ نوٹنگھم ریڈیو فضا پر بھی پڑھی گئی۔

آٹھ جون کو شگفتہ نے ہفتہ لائبریری کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ آغاز یہاں کیا۔ ۔ ہفتہءلائبریری میں کافی کام ہوا۔ شگفتہ نے عشرہ لائبریری کے دوران لائبریری سے متعلق ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔
اس کے علاوہ لائبریری سے متعلقہ کام کے درج ذیل تھریڈ سالگرہ کے دوران پوسٹ کیے گئے۔
لائبریری : گوشہ اردو محفل
شعبہ تحقیق و تالیف
ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ۔ شعبہ ٹائپنگ
ڈیجیٹل اردو لائبریری- شعبہ پروف ریڈنگ
"شریر بیوی" کی ٹائپنگ کا کام کیا گیا۔
ڈیجیٹل اردو لائبریری ٹیم۔ ایک تعارف
اس کے علاوہ یہاں فرحت نے عشرہ لائبریری کے دوران آغاز کردہ سرگرمیوں کا مختصر خلاصہ پیش کیا ہے۔
18 جولائی کو محمد صابر نے ہفتہء ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔ ہفتہ ٹیکنالوجہ کے دوران "فیض لاہوری نستعلیق کا اجراء" کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہفتہء ٹیکنالوجی سے متعلق تمام روابط اسی لنک میں پوسٹ ہیں۔
22 جولائی کو ہفتۂ شعر و ادب کا آغاز محمد وارث نے کیا۔ ہفتہء شعر و ادب کے دوران آپ کو شعراء و اُدَبا کی تصاویر سے متعلق تھریڈ دیکھنے کو ملا۔ آپ کو مختلف شعراء کی غزلیں اور نظمیں پڑھنے کو ملیں۔ باقی تمام روابط آپ کو اس دھاگے میں مل جائیں گے۔
28 جولائی کو حجاب نے ہفتہء کچن کا آغاز دلچسپ انداز میں کیا۔جبکہ ہفتہ ملٹی میڈیا میں کسی نے دلچسپی نہیں لی۔
اس کے علاوہ حیدرآبادی نے ایک مضمون بھی سالگرہ کے موقع پر شئیر کیا۔ "محفل ۔ اسٹیج ، صدر ، مہمان ، ناظم ، سامعین"
محفل ایوارڈز کے نتائج اور ایوارڈز کا اجراء بھی اختتامِ جولائی میں کیا گیا۔
آجکل محفل پر "مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم" چل رہا ہے۔ آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
محفل کی سالگرہ کے جشن کا اختتام ہم ابنِ سعید کا لکھا ہوا "محفل کا ترانہ" گا کر کریں گے۔:grin:

کئی ربط میں یہاں شامل نہیں کر سکی، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسا ربط جس کا ذکر یہاں ضروری تھا، لیکن پوسٹ نہیں ہوا۔ آپ اس تھریڈ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
ہمیں آپ سب کے سالگرہ سے متعلق تاثرات جان کر بہت خوشی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ تجاویز و آراء بھی دے سکتے ہیں۔ 11 اگست جشن کا آخری دن ہو گا۔ تب تک آپ اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے تاثرات کا اظہار ان سوالات کا جواب دے کر کر سکتے ہیں۔

- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔
- اس بار سالگرہ کے موقع پر جو پلان پیش کیا گیا وہ کس حد تک کامیاب رہا۔
- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اب تک سامنے نہ لا سکے ہوں۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں؟
- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
- ایوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟
- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟
- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟
- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟
- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟
- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔
- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟
- اس کے علاوہ بھی آپ جو کچھ مناسب سمجھیں، کہہ سکتے ہیں۔
 
جزاک اللہ خیر ماورہ بٹیا۔ میں خود دو تین دن سے سوچ رہا تھا کہ سالگرہ کے اختتامی ہفتے کی پوسٹ لکھ لینی چاہیئے۔ لیکن ان دنوں کچھ ایسے الجھا ہوا ہوں کہ کاموں کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے۔ اللہ آپ کو مزید حوصلہ دے کہ آپ کے دم سے سالگرہ کا لہو گردش میں‌رہا۔
 
ریحان

محفلین
کتنا اچھا ہوتا نا ہم میں سے کوئی ایک محفل کی سال گرہ کا کیک بناتا ۔۔ اس پر چار عدد کینڈلز لگتیں ۔۔ پھر اس کیک کی پکچر اتار کر پوسٹ کی جاتی ۔۔ :idea2:

یا شاید کسی نے ایسا کیا ہو اور میری نگاہ سے وہ تھریڈ ہی نا گزری ہو !! :worried:
 
سالگرہ کا جشن مکمل ہونے میں ابھی بھی کچھ دن باقی ہیں۔۔آپ کیک بنا کر چار موم بتیاں لگا کر تصویر بنا کر پوسٹ کر دیں۔
ویسے تو کئی کیکس پوسٹ ہوئے ہیں۔۔اس تھریڈ میں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
- پچھلے سالوں کے جشن کی بنسبت اس بار کیا کچھ اچھا یا برا رہا۔
- اس بار سالگرہ کے موقع پر جو پلان پیش کیا گیا وہ کس حد تک کامیاب رہا۔
- آئندہ سالوں میں اسے کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ سال پہلی مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ منایا گیا تھا اور اس کی وجہ سے کئی تعمیری سلسلوں کا آغاز ہوا تھا۔ اس سال اس روایت کو آگے بڑھایا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر سے منصوبہ بندی کے تحت مختلف سلسلے شروع کیے گئے۔ لیکن مجھے کچھ ایسا محسوس ہوا ہے کہ اس مرتبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں فورم کی سالگرہ کی تقریبات میں کچھ کمی رہ گئی ہے۔ اس کی وجہ شاید کچھ ارکان کی مصروفیت تھی جس کے باعث وہ گزشتہ سال جیسی شرکت کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ خاص طور پر گرافکس کے سلسلے میں فورم کے ارکان نے زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

- آپ کے دماغ میں کوئی آئیڈیا جسے آپ اب تک سامنے نہ لا سکے ہوں۔ اور آئندہ سالوں میں کرنا چاہتے ہوں؟
- کسی نظام میں کوئی خامی نظر آئی؟ اور اسے کس طرح سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

میرے ذہن میں کئی آئیڈیاز ہیں جن پر میں وقت کی کمی کے باعث عمل نہیں کر پایا ہوں، لیکن وقت آنے پر ان پر ضرور عمل پیرا ہونے کی کوشش کروں گا۔ میں فورم پر باقاعدہ پروگرامنگ سکھانے کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ ایک جریدہ کا اجراء بھی میرا پرانا خواب ہے۔

- ایوارڈ کے انتخابات پر کوئی رائے زنی کرنا چاہیں گے؟
- کیا ہر چیز کی بر وقت اطلاع مل سکی؟ اگر نہیں تو اس کے لئے کیا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے؟

- اس جشن میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟

مجھے اس مرتبہ لائبریری ٹیم اور اس کی انتظامیہ کی جانب سے سرگرم شرکت پسند آئی ہے، اس کے علاوہ محمد صابر نے بھی ہفتہ ٹیکنالوجی کے انعقاد کے لیے بہت محنت سے کام کیا ہے جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے جو فورم کے ارکان کے متعلق اشعار لکھنے یا تک بندی کا سلسلہ شروع کیا، وہ بھی مجھے پسند آیا۔ :)

- اس جشن کو کامیاب بنانے میں آپ نے کیا کردار نبھایا۔ اور کس قدر انصاف کیا؟

میں نے ہفتہ ٹیکنالوجی کے موقعے پر اردو میڈیا وکی، اردو جملہ کے پیکج ریلیز کیے۔ اس کے علاوہ میں نے بلاگر اور ورڈپریس کے بلاگز میں اشعار کی فارمیٹنگ کا طریقہ فراہم کیا۔ حال ہی میں دروپل میں اردو سپورٹ سے متعلق اچھی پیشرفت ہوئی۔ اس اعتبار سے میں اپنی شرکت کو تسلی بخش سمجھتا ہوں۔

- ٹائم کی پابندی کس حد تک اطمینان بخش رہی؟ اور کسی تاخیر کے لئے آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟
- کچھ ایسے پروگرام جنھیں مستقل بنیادوں پر (سالگرہ کے علاوہ ہفت روزہ، ماہانہ، سہ ماہی یا ششماہی) منعقد کیا جائے۔
- آئندہ سالگرہ کو کتنے ایام کے لئے منایا جائے؟

میری دانست میں اس مرتبہ وقت کی پابندی تسلی بخش رہی ہے اور آئندہ بھی فورم کی سالگرہ کے دورانیے کو اتنا ہی رکھنا کافی رہے گا۔

- اس کے علاوہ بھی آپ جو کچھ مناسب سمجھیں، کہہ سکتے ہیں۔

میں محفل فورم کے منتظمین اور باقی ارکان کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے فورم کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرکے اس کی رونق کو دوبالا کیا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ ماوراء اس تفصیلی ریویو کیلیے۔ اردو محفل کیلیے آپ کی اور دیگر ساتھیوں کی محبت کسی بھی قسم کے کلماتِ تحسین سے بڑھ کر ہے، اور اللہ ہی بہترین جزا دینے والا ہے!

محمد واث سے “مثنوی اردو محفل“ پیش کی اور خوب داد وصول کی۔ مثنوی اتنی مشہور ہوئی کہ نوٹنگھم ریڈیو فضا پر بھی پڑھی گئی۔

یہ خبر میرے لیے نئی اور خوشگوار حیرت کا باعث ہے :) یقیناً یہ فرزانہ صاحبہ نے پڑھی ہوگی، ان کا بہت شکریہ اور آپ کا بھی اس اطلاع کیلیے!
 
ماوراء

محفلین
وارث، نہیں، یہ شمشاد بھائی نے فرزانہ کے ریڈیو پروگرام میں کال کی تھی اور پھر وہاں آپ کی یہ مثنوی پڑھی تھی۔ زین کے پاس شاید ریکارڈنگ موجود ہے، اس کو کہیں وہ بھیج دے گا۔
 
شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ محترمہ تفصیلی جائزہ پیش کرنے کا ۔
تمام اراکین کو محفل کی سالگرہ جوش و خروش سے منانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث، نہیں، یہ شمشاد بھائی نے فرزانہ کے ریڈیو پروگرام میں کال کی تھی اور پھر وہاں آپ کی یہ مثنوی پڑھی تھی۔ زین کے پاس شاید ریکارڈنگ موجود ہے، اس کو کہیں وہ بھیج دے گا۔

شکریہ ماوراء اور شمشاد بھائی کا بھی بہت شکریہ :)
 
مغزل

محفلین
بہت خوب ماشا اللہ ماوراء بہن ، آپ تو پوری صحافن نکلی ، کیا عرق ریزی سے مراسلات پیش کیے ہیں واہ ، جیتی رہیں
 
مغزل

محفلین
وارث، نہیں، یہ شمشاد بھائی نے فرزانہ کے ریڈیو پروگرام میں کال کی تھی اور پھر وہاں آپ کی یہ مثنوی پڑھی تھی۔ زین کے پاس شاید ریکارڈنگ موجود ہے، اس کو کہیں وہ بھیج دے گا۔

ہمارا حکم ہے کہ وہ ریکارڈنگے پیش کی جائے ، :)
( ورنہ ہم نہیں کھیل رہے بھئی ، جاؤ ہم ناراض ہوتے ہیں ):rollingonthefloor:
 
Top