محفل کی چھٹی سالگرہ پر ایک تجویز

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گراف یا پراگریس بار یا کسی بھی بہتر طریقے سے اردو محفل کی ترقی کی رفتار دکھا ئی جائے جس میں اردو تمام پراجیکٹس، محفل میں ہونے والے پیش رفت ممبران کا تحرک، ناظمین کی کارکردگی، دئیے گئے ایوارڈز، جن جہتوں میں کام ہورہا ہے وہ جہات اور ان پر چلنے کی رفتار کتنے سنگ میل عبور ہوچکے ہیں اور کتنے رہتے ہیں۔
اور اگر 2012 کیلنڈر کی شکل میں جاری کیا جائے تو بہت ہی اعلیٰ
اسی طرح قابل عمل تجاویز جن پر ابھی کام کا آغاز نہیں ہوا ان کی منصوبہ بندی کی جائے اور اسے آویزاں کیا جائے۔
میں سمجھتا ہوں بہت سے کام ٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹیم ورک کی کمی لگتی ہے۔ اس کی اور بہت سی وجوہات ہوں گی وہاں ایک وجہ تو ہمارے جیسے رضا کار بھی ہیں۔
انفرادی کام کرنا سب کو اچھا لگتا ہے کیونکہ تکمیل پر سہرا اسی کی سر سجے گا، لیکن علم کی ترویج ایسے نہیں ہوتی جو لوگ باصلاحیت ہیں انہیں اپنی صلاحیتیں آگے منتقل کرنی ہوں گی۔
نبیل بھائی آپ ضرور ویب ڈیویلپمنٹ سکھانے کا انتظام کریں، میرا خیال ہے کہ اس کے لیے ٹیوٹوریل لکھ دینا کافی نہیں ہوگا بلکہ گوگل کوڈ، جملہ سٹوڈنٹ آؤٹ ریچ کی طرز پر کام کیا جائے۔ یہ بڑا بریک تھرو ہوگا ان شاء اللہ ۔
اس سیکھنے اور سکھانے والے پروڈکٹو ہوں گے اور سکھانے والے کو بھی پتہ چل رہا ہوگا کہ کچھ ہورہا ہے ورنہ پانچ دس ٹیوٹوریلز کے بعد عمومآ دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔ اس پراجیکٹ سے ان شاء اللہ محفل کو معیاری ٹیم ملے گی جو محفل سے مزاج سے شناسا ہوگی۔
پہلے ہمارے ہاں میٹنگز کا رجحان شروع ہوا لیکن وہ زیادہ عرصہ چل نہیں پایا اس کو فروغ دینا چاہیے۔
اردو میں سنجیدہ کام کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کیا جائے۔

باقی آپ لوگوں کے تاثرات کے بعد
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی مفید تجاویز کا بہت شکریہ انیس۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ کی پوسٹ میں اٹھائے گئے نکات کا جواب دے سکوں۔

یہ درست ہے کہ ٹیم ورک کی کچھ کمی ہے لیکن اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہم انفرادی اعزاز حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اردو کی جو بھی خدمت کر رہا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی کوشش کرتے ہیں۔
اردو ویب اور محفل فورم پر اب تک جو کام ہو چکا ہے، اس کا پورٹفولیو بنانا واقعی اہم کام ہے اور اس بارے میں پہلے بھی کئی مرتبہ گفتگو کی جا چکی ہے۔ میرا کافی عرصے سے ارادہ رہا ہے کہ اردو وکی کو ایک نئے ربط پر منتقل کرکے اس پر تمام ضروری معلومات کمپائل کرنے کا کام شروع کر دوں لیکن محفل فورم کی اپنی سٹیبیلیٹی کے مسائل کی وجہ سے اس کام کو مؤخر کرنا پڑا۔ ایک مرتبہ محفل فورم کو کسی نئے سوفٹویر پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا کام مکمل ہو جائے تو اس جانب بھی کام شروع کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ایک اہم ضرورت اردو ویب اور اردو محفل فورم کے لیے پروموشنل میٹیریل کی رہی ہے یعنی بروشرز، پوسٹرز وغیرہ جو کہ پی ڈی ایف کی شکل میں تیار کیے جائیں۔ لیکن اس پر بات بھی تجاویز سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

جہاں تک ویب ڈیویلپمنٹ سکھانے کا تعلق ہے تو میں یہ واضح کر دوں میں خود ویب ڈیویلوپر نہیں ہوں، لیکن اردو میں آن لائن آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنا میرا خواب رہا ہے۔ آپ کی بات درست ہے کہ ٹیوٹوریلز میں دلچسپی کچھ دنوں بعد ماند پڑ جاتی ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ ہم فورم کی سالگرہ کے موقعے پر مختلف ٹیوٹوریلز اور سوفٹویر کے اجراء کے ذریعے لوگوں کی دلچسپی اجاگر کر رہے ہیں۔ اگر خاطر خواہ دلچسپی پائی جاتی ہے تو ہمارے لیے بھی کسی کورس یا ورکشاپ منعقد کرنے کی تحریک پیدا ہوگی۔

میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ میں تحقیق کرنے والوں سے رابطے میں رہوں اور ان کے ساتھ مفید معلومات کا تبادلہ جاری رہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ آپ نے جواب سے نوازا
نبیل بھائی انفرادی کام کرنے میں کسی ایک فرد کی بات نہیں کررہا بلکہ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو عموما ایسی ہی سوچوں کے ساتھ کررہا ہوتا ہے۔
آن لائن آئی ٹی کی تعلیم کی بھی ضرورت ہے اور آن لائن تعلیمی نظام کی بھی جس میں آئی ٹی سے ہٹ کر بھی صلاحیتیں سیکھی اور سکھائی جاسکیں اس معاملے میں پوری بات تو شائد نہ لکھ پاؤں ۔
ایسے علوم جن کو نہ صرف فاصلاتی تعلیم کی طرز پر سکھایا جاسکے بلکہ جن میں آئی ٹی کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشقیں بھی کروائی جاسکیں۔
ان شاء اللہ آن لائن تعلیم کے سلسلے میں اپنی معاونت پیش کروں گا اللہ رب العزت مجھے توفیق دیں آمین

اب جذبات کو پھر تازہ کیا جارہا ہے ایسے میں ایک ایک پراجیکٹ کو بحال کرنا چاہیے نہ کہ یکبارگی سارے کام شروع کردئیے جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ہمارے عزائم کافی بلند ہیں، لیکن ہم ان کی تکمیل کی راہ میں حائل تکنیکی رکاوٹوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔ اردو ویب پر تمام سرگرمیوں کا مرکز اس وقت محفل فورم ہی ہے۔ فورم پلیٹ فارم کی جہاں اہمیت ہے وہاں اس کی اپنی لمیٹیشنز بھی ہیں۔ آن لائن یا فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کے لیے فورم کو محدود انداز میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے زیادہ بہتر کسی لرننگ مینیجمنٹ سسٹم کا استعمال رہتا ہے۔ بہرحال، جب تک ہمارے پاس کوئی متبادل سیٹ اپ دستیاب نہیں ہو جاتا، اس وقت تک فورم پر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ بے شک آن لائن تعلیم آئی ٹی کی تعلیم تک محدود نہیں ہے، بلکہ اسے اور بے شمار علوم کی تدریس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں ہمیشہ اس سلسلے میں دوستوں کی حوصلہ افزائی کرتا آیا ہوں۔ جو دوست بھی کسی فیلڈ میں آن لائن تعلیم و تدریس کا سلسلہ شروع کرنا چاہیں، ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
والسلام
 
Top