مبارکباد محفل کی گرو جی پر اورگرو جی کی محفل پر کرپا

الف عین

لائبریرین
آج اچھے شگن لگتے ہیں کہ ہمارے ایک سدسیہ گرو جی آج ہی یہاں آئے اور اک ہی دن کی اپستھتی میں انہوں نے ایک روڑا الانگھ لیا ہے۔ یعنی ابھی سے محسن ہو گئے ہیں۔
اس کرپا کے لئے گرو جی کو شت شت پرنڑام
 

گرو جی

محفلین
سب سےپہلے تو الف عین کو اسلام و علیکم اور آپ سب کو بھی
اور دوسری بات کہ الحمداللا میں مسلماں ہوں برائے میربانی ہندی الفاظ کا استعمال کم کریں
میں جانتا ہوں کہ اردو لشکری زبان ہے اور اس میں سنسکرت بھی شامل ہے مگر میری خوائش ھے کہ اردو کا استعمال زیادہ سے زیادہ ھو
اور اگر آپ میری شبدھ پندی کو پرکھنا چاہتے یہں تو شمہ کیجیے میاراج سیوک ہندی میں کمزور ہے

سب کا بہت بہت شکریہ
ولسلام
گرو جی
 

گرو جی

محفلین
تو گروجی کیا مسلمان ہندی نہیں بول سکتے کیا؟

جناب زبان کا اقرار سے بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے
اس بات کی تفصیل میں‌ ابھی نہیں جا سکتا اس کے لئے باوضو ہونا پڑتا ہے
جب یہ اعلان تک فرما دیا گیا ہے کہ
"قیامت والے دن اس قوم کے ساتھ حساب ہوگا جس کی شکل دنیا میں‌ بنائی ہوگی" تو زباں بھی اسی زمرے میں‌آتی ہے
"" یہ مفہوم ہے لفظ بہ لفظ نہیں تھا باقی آللا مجھے معاف فرمائے اگر کوئی غلطی ہو گئی
 

نبیل

تکنیکی معاون
گرو، زبان کا عقیدے سے تعلق نہیں ہوتا۔ اسی سوچ نے اردو کا بیڑہ غرق کیا ہے۔
اور اللہ لکھنے کے لیے ا ل ل ہ ٹائپ کریں۔
 

گرو جی

محفلین
گرو، زبان کا عقیدے سے تعلق نہیں ہوتا۔ اسی سوچ نے اردو کا بیڑہ غرق کیا ہے۔
اور اللہ لکھنے کے لیے ا ل ل ہ ٹائپ کریں۔

تو جناب پھر آپ نماز بھی دل میں پڑھ لیں
اور میں نے تو صرف ایک بات کہی تہی ورنہ کل کو آپ لوگ یہ بہی کہیں گے
کہ فلان کے پتا کی چتا کو دفنا دیں (دفنانے ہندی میں‌نیہں ہے(

اور شکریہ لفظ اللہ کی تصعیع کرنے کا
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں گرُو جی۔:)
تصعیع کی تصحیح کرلیں
بھی لکھنے کے لیے ب ھ ی لکھیں۔ ھ ایچ پر ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
مبارک ہو گرو جی - اللہ رب العالمین ہے - رب المسلین نہیں‌- یعنی تمام انسانوں کا رب اور ہندو اور ہندی بھی اسی میں شامل ہے -
 
اگر آپ کو یہ اصلاح پسند نہ ہوں تو میں باز آ جاتا ہوں ان سے۔ ویسے محفل کے مبتدیوں کو کی بورڈ کا مسئلہ رہتا ہے۔ لہٰذا پرانے ارکان پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ان کی رہنمائی کریں۔ :)
 

گرو جی

محفلین
یہ بات نہیں ہے مسئلہ ہے ہے کہ کل میں بہت اس طرح ہی لکھ رہا تہا تو مجھے کہا گیا کہ بہت اس طرح لکھیں اس لئے یہ مسئلہ ہوا
 

مغزل

محفلین
گرو جی سب سے پہلے تو محسن ہونا مبارک پھر ایک وضاحت درکار ہے ؟

کہ آپ نے ایک مراسلے میں (اسی لڑی میں) ہندی لفظوں کے استعمال کرنے پر
حدیثِ قدسی سے اقتباس پیش کیا ہے کہ " جو جیسی شکل بنائے گا اس کا حشر
اسی کے ساتھ ہوگا۔۔۔" اس بات اٰمنا صدقنا ۔۔۔ باقی احبا ب پر اعتراض آپ نے
روا رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کیا آپ کی عرفیت " گروجی" کسی حدیث سے لی ہے
یا قرآن کی کسی آیت سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وضاحت پیش کیجئے ۔۔۔ یہ بھی غیراردوایا ہوا
سنسکرت کا لفظ ہے۔۔۔۔۔
گُرُو [گُرُو] (سنسکرت)

(اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1611ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔)

امیدہے کہ آپ میری بات کا برا ضرور منائیں گے اگر نہیں تو کم از کم ناک بھوں ضرور چڑھائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ مگر آپ بھی تو دیکھئےمیری بات ایک طرف آپ نے دیگر کئی سینیئر صاحبان کی جانب سے کی گئی وضاحت
یا درستگی خاطر میں ہی نہیں لائے بلکہ تحقیر آمیز رویہ اختیار کیا ۔۔۔ قبلہ پندِ ناصح سے کام لیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
زہے شوق ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اپنی ہر بات کی وضاحت کیجئے۔۔۔

ایک شعر آپ کی خد مت میں۔۔۔ (اس شعر کا مخاطب میں ہوں)

کسے سمجھا رہے ہیں آپ سمجھانے سے کیا ہوگا
بجز صحرا نوردی اور دیوانے سے کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی آپ تو ایسے ہی اتنا سنجیدہ سنجیدہ ہو گئے۔ وہ تو گُرو ہیں اور گرو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
حضور معاملہ سنجیدہ ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے کچھ غلط کہا ہے تونہ صرف آپ کا بلکہ گروجی کا بھی جوتا اور میرا سر ۔۔۔
موصوف ایک طرف تو دعویدار ہیں کہ ان کا تعلق درس و تدریس سے ہے۔۔
دوسری جانب یہ رویہ ۔۔۔ کہ کسی کو خاطر میں ہی نہیں لاتے ۔۔۔ بھئی ہم کوئی ان کی علمیت و قابلیت پر انگشت نمائی تھوڑی ہی کر رہے ہیں۔۔۔ کسی نے بتادیا کہ ضروری نہیں اردو کمپیوٹر پر تحریر کرنا اوائل میں مشکل ہوتاہے۔۔ جناب طنز فرمائیں گے۔۔۔ کہ املا اوراملی ہی رہ گئ ہے۔۔۔۔
میرا مطمعِ نظر صرف یہ ہے کہ بھائی ٹھٹھول کیجئے ۔۔۔ مذاق کیجئے ۔۔۔۔ مذاق اڑائیے مت۔۔۔
امید ہے جناب نہ یہ مراسلہ بھی نظر نوازی کا موجب ٹھہرا ہی لیا ہوگا۔۔۔دیکھیئے
کیا جواب آتا ہے۔۔۔۔۔
 

گرو جی

محفلین
جناب آپ پلا وجہ آتشیں ہو رئے ہیں میرا ہرگز ایسا مطلب نیہں تہا میں صرف یہ بیاں‌ کرنا چاھ رہا تہا کہ کچھ حضرات مجھے لفظ "بہت" اس طرح لکھنے کو کہہ رہے تھے اور کچلفظ" ہبت " اس طرح لکھنے کو کہہ رہے تہے تو صرف یہ وجہ تہی
بہرحال میں معذرت کرتا ہوں کہ آپ کو زحمت ہوئی میری وجہ سے
 
Top