تعارف محفل کی ’’محبت‘‘ کو خوش آمدید!

arifkarim

معطل
اردومحفل فارم کی ۲۸۲۷ ویں ممبر کا نام ہے ’’محبت‘‘
جن کو ہم تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
اُمید ہے آپکا محفل پر وقت اچھا گزرے گا۔ یہیں پر اپنا کچھ تعارف بھی پیش کر دیں تو اچھا ہے۔ باقی آپکی مرضی۔۔۔۔:happy:
 

الف عین

لائبریرین
لیکن بنفس نفیس محبت کو خوش آمدید کہنے میں کیا حرج ہے صابر۔۔۔
خوش آمدید محبت، اپنا تعارف کرائیں، اصل نام سے بھی واقف کرائیں۔
 

علی ذاکر

محفلین
محبت آپ کو محفل میں‌خوش آمدید کہتا ہوں اور جیسے کہ صابر نے کہا کہ محفل میں‌ بہت محبت ہے امید ہے کہ آپ کے آنے سے اس میں اور اضافہ ہو جائے گا !

مع السلام
 

محبت

محفلین
میں تعارف کی طرف آہی رہی تھی۔دیکھا تو یہاں پہلے سے ہی تھریڈ کھلا ہوا تھا۔
 

محبت

محفلین
کرنٹ افیئرز اور کتابوں سے بھی کافی دل چسپی ہے۔البتہ کمپیوٹر سے تھوڑی ناراضگی ہے اِسی لیئے کچھ نھیں آتا ابھی تو فورم کو سمجھنے اور سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں
 

محبت

محفلین
اِس کے علاوہ اکائونٹنگ سے دوستی کرنے کا سوچ رہی ہوں پر ڈر ہے کہ اگر اُس نے دوستی نہ کرنا چاہی تو کیا ہو گا۔کیونکہ کبھی واسطہ نہیں پڑا اِس سے بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ معافی دے، اتنا خشک مضمون۔ اکاؤنٹنٹ ساری عمر ہندوسوں سے ہی کھیلتے گزار دیتے ہیں اور وہ بھی دوسروں کے لیے۔

دماغ کو تراوٹ دینے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کھاتی رہیے گا۔
 
Top