تلمیذ صاحب ان سے دوباتیں کرلیں تو معلوم ہوتا ہے علم ، تہذیب ، روایات اور زبان کی محبت کا سمندر ہیں یہ
اتنے خاموش ، شانت اور دھیمے کہ دل پہ ان اثر ہوجاتاہے-
سید زبیر شاہ صاحب وہ ہیں جن کے لیے کہا گیا
غمِ دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے
تڑپ جانا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے
ان کی خاموشی میں ، تحریروں میں ایسا حزن موجزن ہے جو ان کے حساس ذہین و دل کو عیاں کرتا نظرآتا ہے - سماجی موضوعات
ہوں یا سیاسی تبصرے شاہ صاحب کا نپا تُلا لہجہ اور مدلل نکات پر اتفاق کیے بناء رہا نہیں جاتا-
سید شہزاد ناصر ستاروں کی روشنی میں مٹھاس بھی ہوتی ہے یہ شاہ کو دیکھ کرمعلوم ہوتا ہے - عمدہ ذوق ، نفیس شخصیت اور سلورگرے بال
دل آویز تبسم اور محبت بھرا لہجہ کیا ہم ناز نہ کریں ان سے شناسائی پر - شاہ جی کا اپنا مخصوص پیار بھرا لہجہ ہے جو ان کی شخصیت کو محفل میں نمایاں کرتا ہے-
محمد یعقوب آسی صاحبِ عالم تو ہیں لیکن جو شگفتگی آسی صاحب کو نصیب ہوئی اور عمدہ اور برجستہ جملہ لکھنے کی صلاحیت ہے اس کا مقابلہ کہاں - اُن ستاروں میں سے
جو راہنمائی بھی کرتے ہیں اور علم کی روشنی کو بھی محفل میں عام کرتے ہیں-
الف عین صاحب شاعری کی محبت اور اس کی بنیادی اور اہم معلومات کا خزانہ ہیں - شفقت سراپا ہیں جب آتے ہیں محفل کو اپنے وجود سے مہکا جاتے ہیں-