نویں سالگرہ محفل کے خاموش ستارے

صائمہ شاہ

محفلین
نیرنگ خیال گو محفل میں ان کی شناخت بطورمصنف، مبصر اور شاپریت رہی اور دنیا کو اس ستارے کی اصل فنکارانہ صلاحیتوں کاعلم نہ ہوسکا
کوئی نہ جان سکا کہ برجومہاراج سے بھرت ناٹیم اورکھتک سیکھنے والے کی اصل قدر نہ ہوسکی وزیروں مشیروں کے شہر کے اس باسی کو اپنا فنِ رقص
اور ملکہِ موسیقی نصیبولال سے حاصل گائیکی کی تعلیم کوعوام تک رسائی کی پابندی کے جبرکوسہنا پڑا یوں یہ ستارہ خاموش رہا
ہم تو خود معترف ہیں جناب کی نیرنگیوں کے :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
بلاشبہ خاموش اور اچھے محفلینز کا انتخاب کیا ہے۔ اس میں اپنا نام بھی شامل کر دیں تو لسٹ مکمل ہو جائے گی۔ :)



زبیر بھائی آپ کی محبت اور زرہ نوازی ہے۔ :)
ذیشان
اتنی علمی اور ادبی شخصیات کے ساتھ میرا نام ؟؟؟
آپ کے اور چند اور خاموش اراکین کی کمی تھی جو زبیر نے پوری کردی :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
تشکّر صائمہ شاہ صاحبہ !
الله آپ کی توقیر و عزّت میں اضافہ کرے ۔ آپ کے بالا مراسلہ پر، میری ریٹنگ کچھ یوں ہے : :)
آپکا انداز تحریر ، اور ہم سب سے محبت پر = زبردست
حسان خان صاحب اور نایاب بھائی (اکثریت انھیں یوں ہی لکھتی ہے) کے بارے آپ کے (حقیقی تجزیہ) لکھے پر = متفق
اور خاکسار پر آپ کی رائے پر : معلوماتی

بہت شاد رہیں ، :)

ہمارے باتھ ترے پیر تک تو جا نہ سکے
ہماری سوچ یہی کام کر رہی ہے ابھی
طارق

(ہندی میں: پائے لاگوں)
لاجواب :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم صائمہ شاہ بہنا
اللہ سوہنا سدا آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی امان میں رکھے ۔آپ اپنی اجلی سوچوں سے یونہی اجالا بکھیرتی رہیں ۔ ۔ آمین

آپ نے بلاشبہ محفل کی خاموش مگر ادب سے بھرپور ہستیوں کا نہایت خوبصورت انداز میں ذکر کیا ۔
اپنے بارے تو بلا جھجھک یہ اعترا ف کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالیقین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خس خس جتناقد نہ میرا مالک نوں وڈیائیاں
میں گلیاں دا روڑا کوڑا محل چڑھایا سائیاں
( میری حیثیت خشخاش کے دانے سے بھی کم تھی،گلیوں کے کوڑے جیسا مگر مالک کی عظمت دیکھو کہ پھول دار بیل کی طرح مجھے محل کی چھت پر چڑھا دیا)


حسان خان
محفل اردو ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر محترم محمد وارث بھائی اور محترم فرخ منظور بھائی کے بعد اگر کسی ہستی کو شعرو ادب سے بلا تفریق لطف اندوز ہوتے بلا جھجھک مخلصی کے ساتھ دوسروں تک پہنچاتے آگہی کے چراغ جلاتے پایا ہے ۔ وہ ہستی بلاشبہ محترم حسان خان بھائی کی ہے ۔
اللہ سوہنا سدا انہیں آگہی کے چراغوں کو روشن رکھنے کی توفیق سے نوازتا رہے ۔۔۔۔ آمین

طارق شاہ
اک ایسی ہستی جسے قلعہ شعروادب میں خودی کی تال پر مست و رقصاں رہتے میں خلوص کے ساتھ " اصلاح " کے جام تقسیم کرتے پایا ہے اکثر ہی ۔۔۔۔۔ بہت دعائیں حق تعالی " النجم الثاقب " کی منزل آسان فرمائے آمین

اردو محفل کی یہ انفرادیت ہے کہ اس کا رکن بن کچھ دن یہاں بتانے والا
نہ تو کبھی محفل اردو کو بھول پایا اور نہ ہی اردو محفل نے کبھی کسی کو بھلایا ۔
جب ذکر نکلتا ہے سب ہی اپنی تحریر کے بل پر ذہن میں جگمگانے لگتے ہیں ۔
تو بے اختیار یہ دعا لبوں پہ آ جاتی ہے کہ
آگہی سے بھرپور یہ میلا سدا قائم رہے
سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔۔ آمین
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
ایسے موقع پر میں اس دھاگے کی بانی صائمہ شاہ اپیا کا بھی ذکر کرنا چاہوں گا۔ جو خود ایک باکمال شاعرہ ہیں۔ اور ان کی خاصیت یہ ہے کہ کم کم گفتگو کرتی ہیں مگر جب بھی کچھ کہا، بہت دیانت اور اخلاص کے ساتھ۔ اپنی رائے اور اظہار خیال میں کبھی خیانت نہیں کی۔
میں مزمل شیخ بسمل بھائی کا بھی ذکر کرنا چاہوں گا جن کا عروض بارے علم اپنی ایک انفرادیت اور کمال رکھتا ہے۔ اور انہیں جب بھی کسی متعلقہ دھاگے میں ٹیگ کیا ، آپ کی جانب سے کبھی انکار نہیں ہوا اور آپ نے ہمیشہ پورے اخلاص کے ساتھ راہنمائی فرمائی۔
میرا نام اتنی قابل ہستیوں کے ساتھ بالکل میچ نہیں کرتا فصیح مگر شکریہ :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
میری طرفسے بھی ان تمام ہستیوں کو خراج تحسین قبول ہو اور صائمہ سسٹر کا شکریہ کہ انھوں نے ایک اچھی روایت کی طرح ڈالی
 

زبیر مرزا

محفلین
تلمیذ صاحب ان سے دوباتیں کرلیں تو معلوم ہوتا ہے علم ، تہذیب ، روایات اور زبان کی محبت کا سمندر ہیں یہ
اتنے خاموش ، شانت اور دھیمے کہ دل پہ ان اثر ہوجاتاہے-
سید زبیر شاہ صاحب وہ ہیں جن کے لیے کہا گیا
غمِ دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے
تڑپ جانا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے
ان کی خاموشی میں ، تحریروں میں ایسا حزن موجزن ہے جو ان کے حساس ذہین و دل کو عیاں کرتا نظرآتا ہے - سماجی موضوعات
ہوں یا سیاسی تبصرے شاہ صاحب کا نپا تُلا لہجہ اور مدلل نکات پر اتفاق کیے بناء رہا نہیں جاتا-
سید شہزاد ناصر ستاروں کی روشنی میں مٹھاس بھی ہوتی ہے یہ شاہ کو دیکھ کرمعلوم ہوتا ہے - عمدہ ذوق ، نفیس شخصیت اور سلورگرے بال
دل آویز تبسم اور محبت بھرا لہجہ کیا ہم ناز نہ کریں ان سے شناسائی پر - شاہ جی کا اپنا مخصوص پیار بھرا لہجہ ہے جو ان کی شخصیت کو محفل میں نمایاں کرتا ہے-
محمد یعقوب آسی صاحبِ عالم تو ہیں لیکن جو شگفتگی آسی صاحب کو نصیب ہوئی اور عمدہ اور برجستہ جملہ لکھنے کی صلاحیت ہے اس کا مقابلہ کہاں - اُن ستاروں میں سے
جو راہنمائی بھی کرتے ہیں اور علم کی روشنی کو بھی محفل میں عام کرتے ہیں-
الف عین صاحب شاعری کی محبت اور اس کی بنیادی اور اہم معلومات کا خزانہ ہیں - شفقت سراپا ہیں جب آتے ہیں محفل کو اپنے وجود سے مہکا جاتے ہیں-
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال گو محفل میں ان کی شناخت بطورمصنف، مبصر اور شاپریت رہی اور دنیا کو اس ستارے کی اصل فنکارانہ صلاحیتوں کاعلم نہ ہوسکا
کوئی نہ جان سکا کہ برجومہاراج سے بھرت ناٹیم اورکھتک سیکھنے والے کی اصل قدر نہ ہوسکی وزیروں مشیروں کے شہر کے اس باسی کو اپنا فنِ رقص
اور ملکہِ موسیقی نصیبولال سے حاصل گائیکی کی تعلیم کوعوام تک رسائی کی پابندی کے جبرکوسہنا پڑا یوں یہ ستارہ خاموش رہا

کیا راز فاش کرنے پر تلے ہیں مرزا صاحب۔ آپ سے دوستی کا آغاز بھی تو ایک کھتک کے درس کے دوران ہوا تھا۔ کیا دور تھا۔ ساتھی رقاصہ اچھی ہوتی تھی تو ہمارے بھی پاؤں کہاں ڈگماتے تھے۔ معاشرتی ناپسندیدگی و بےپناہ دباؤ از گروہِ بےقدراں کی وجہ سے حالات یہ ہوا کرتے تھے کہ
سو پیکاں تھے پیوستِ گلو، جب چھیڑی شوق کی لےَ ہم نے
سو تیر ترازو تھے دل میں جب ہم نے رقص آغاز کیا
اور 'فخر پاکستان' " ملکہ سُر"کی شاگردی میں تو معرفت کی وہ منازل طے کی ہیں کہ کیا بتائیں۔ چوراسی پچاسی تو ایک طرف کئی گلو سوز اس گلو بستہ کے آگے خود کو چھیاسی ستاسی گرداننے لگے۔ نچوڑِ دیوانِ میرتو ایک طرف، جس مقام پر پہنچ کر نذیر اکبر آبادی نے "پری کا سراپا"اور اس سے بھی اوپر کی چند دیگرعارفانہ نظمیں لکھی ہیں۔ اللہ بھلا کرے "ملکہ سر" کا کہ راتوں رات اپنے ایجاد کردہ راگ "راگِ ہزل" سے ہمیں اس معراج پر پہنچا دیا۔ان کے دیوان "عرفانِ جسد " کی اکثر غزلیں اسی راگ میں گائی گئی ہیں۔ ہائے ہائے۔ اب کیا کہیں ماسوائے اس کے کہ
تُو نے یہ کیا غضب کیا، مجھ کو بھی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا، سینۂ کائنات (محفلِ اردو جہاں ) میں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی باقاعدہ سیکھا ہے گانا انہوں نے - شام چوراسی والوں کی ٹکرکا گاتے رہے ہیں
ٹکریں مارتے رہے ہیں حضور۔۔۔ یہ زیادہ بہتر رہتا۔۔ :p
معذرت سر میں تونیرنگِ سے مذاق میں لکھ گیا یہ بلکل سنجیدگی سے نہ لیا جائے
اس کو سنجیدگی سے ہی لیا جائے۔۔۔ :p
اصل میں ملکہ موسیقی سے عدم واقفیت کے باعث احباب مخمصے میں پڑ گئے.............ورنہ ایسا نہ ہوتا :)
تساں جو ہو ول تعارف کراون نوں۔۔۔ کوئی کسر ایہہ تے لہا چھوڑو۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی؟ جو بات چیت میں حصہ لے رہا ہے وہ چند شریفوں میں اور جو خاموش ہے وہ ایک شریف ۔۔۔۔۔ ؟؟؟
نہیں سر۔ چند شریفوں کی تعریف ایک جاری تھی کہ ایک مرزا یار سے برداشت نہ ہوا۔ اور وہ ایک شریفِ وقت کو درمیان میں گھسیٹ لایا۔ جس کے نتیجے میں وہ بیچارہ شریف اپنی "شر""آفت" کی گواہیاں دینے پر مجبور ہوگیا۔
 

فلک شیر

محفلین
نہیں سر۔ چند شریفوں کی تعریف ایک جاری تھی کہ ایک مرزا یار سے برداشت نہ ہوا۔ اور وہ ایک شریفِ وقت کو درمیان میں گھسیٹ لایا۔ جس کے نتیجے میں وہ بیچارہ شریف اپنی "شر""آفت" کی گواہیاں دینے پر مجبور ہوگیا۔
وہ کچھ فنونِ شریفہ و لطیفہ کا تذکرہ فرما رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بارے اُن کا بیاں ہو جائے نین :)
 
Top