محفل کے روابط میں نقص کا مسئلہ

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
یا منتظمین!
یہ کوئی ربط کھولنے پر بار بار نقص کا مسئلہ کیوں آرہا ہے؟ حالانکہ میں اس مراسلے پہلے دیکھ چکا ہوں۔ اور تھوڑی دیر بعد پھر ربط کھل جاتا ہے۔
 
وعلیکم السلام!
یہ مسئلہ ہمارے علم میں ہے جو کہ ہر دو تین روز بعد سامنے آتا ہے اور اس کو عارضی طور پر حل کر دیا جاتا ہے۔ اس کا باقاعدہ حل کرنے کے لیے ہمیں چند گھنٹوں کی مہلت درکار ہے جو کہ اگلے دس دنوں تک ہمیں میسر نہیں ہے۔ :) :) :)
 
ابن سعید جی آج کل روبوٹس نے بھی کافی آنا جانا شروع کیا ہوا ہے لگے ہاتھوں ان کا بھی کچھ حل فرما دیجیے گا ۔ :)
روبوٹس سے مراد سرچ انجن کرالرس اور ویب اسکریپرس ہیں یا اسپیمرس جو اشتہارات شائع کر کے جاتے ہیں؟ اگر اول الذکر مراد ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں اور اگر مؤخر الذکر مراد ہیں تو ان کو فوراً رپورٹ کر دیا کیجیے۔ :) :) :)
 
اوشو

لائبریرین

میری مراد سپیمرز ہے :) اور دو چار مرتبہ رپورٹ کیا بھی ہے میں نے لیکن یہ آج کل اچانک سے اتنے سارے کہاں سے نازل ہو گئے ہیں۔ اور یہ اتنے ویہلے ہیں کہ بیٹھے اکاؤنٹ بناتے رہتے ہیں اور سپیمنگ کرتے رہتے ہیں۔ یا یہ کام سافٹ ویئر کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ اگر کیپچا وغیرہ سے اس کا تدارک ممکن ہے؟
میں یہ سب معلومات کے لیے بھی پوچھ رہا ہوں :)
 
زین فورو میں اسپیم فائٹنگ کا نظام موجود ہے اور زیر استعمال بھی ہے۔ کئی معاملات میں تو یہ اسکرپٹیڈ نہیں لگتے ورنہ کافی حد تک پکڑے جاتے۔ :) :) :)
 
bilal260

محفلین
السلام علیکم!
یا منتظمین!
یہ کوئی ربط کھولنے پر بار بار نقص کا مسئلہ کیوں آرہا ہے؟ حالانکہ میں اس مراسلے پہلے دیکھ چکا ہوں۔ اور تھوڑی دیر بعد پھر ربط کھل جاتا ہے۔
میرے ساتھ کبھی کبھا ر ایسا ہی ہوتا ہے (کوئی بات نہیں میں ایسا ہی ہوں)۔
 
arifkarim

معطل
زین فورو میں اسپیم فائٹنگ کا نظام موجود ہے اور زیر استعمال بھی ہے۔ کئی معاملات میں تو یہ اسکرپٹیڈ نہیں لگتے ورنہ کافی حد تک پکڑے جاتے۔ :) :) :)
لیکن اگر کیپچا سسٹم کام کرتا ہے تو یہ اسپیمنگ بوٹس کس طرح یہاں نازل ہو جاتے ہیں؟
 
تجمل حسین

محفلین
اس کا باقاعدہ حل کرنے کے لیے ہمیں چند گھنٹوں کی مہلت درکار ہے جو کہ اگلے دس دنوں تک ہمیں میسر نہیں ہے۔

ان شاء اللہ!
نیز کوشش کریں گے کہ آئندہ دس دنوں میں یہ مسئلہ نہ آئے۔ :) :) :)

میرے خیال میں دس دن ہوچکے ہیں اس بات کو۔
 
تجمل حسین

محفلین

یہ کوئی ربط کھولنے پر بار بار نقص کا مسئلہ کیوں آرہا ہے؟ حالانکہ میں اس مراسلے پہلے دیکھ چکا ہوں۔ اور تھوڑی دیر بعد پھر ربط کھل جاتا ہے۔

یہ مسئلہ ہمارے علم میں ہے جو کہ ہر دو تین روز بعد سامنے آتا ہے اور اس کو عارضی طور پر حل کر دیا جاتا ہے۔ اس کا باقاعدہ حل کرنے کے لیے ہمیں چند گھنٹوں کی مہلت درکار ہے جو کہ اگلے دس دنوں تک ہمیں میسر نہیں ہے۔

اس بات کو۔۔۔:)
 
تجمل حسین

محفلین
انہوں نے لکھا تو ہے کہ انہیں مہلت میسر نہیں
جی اور میں نے ان سے کہا تھا کہ
یعنی دس دنوں کے بعد تو یہ ٹھیک ہوجائے گا ناں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو ان کا جواب تھا۔
ان شاء اللہ!
نیز کوشش کریں گے کہ آئندہ دس دنوں میں یہ مسئلہ نہ آئے۔

اس لیے اب میں نے ان سے کہا ہے کہ دس دن تو ہوگئے ہیں۔:)
 
تجمل حسین

محفلین
کیا پچھلے دس دنوں میں ایک دفعہ بھی یہ مسئلہ پیش آیا؟

جی مسئلہ تو پیش نہیں آیا لیکن آپ کی طرف سے اطلاع بھی نہیں دی گئی۔
اسی لیے میں نے سمجھا کہ شاید یہ عارضی حل نکالا ہو آپ نے پہلے کی طرح۔:go-away:
تو میں نے آپ کو مستقل حل کے لیے یاد دلایا۔:):)
 
جی مسئلہ تو پیش نہیں آیا لیکن آپ کی طرف سے اطلاع بھی نہیں دی گئی۔
اسی لیے میں نے سمجھا کہ شاید یہ عارضی حل نکالا ہو آپ نے پہلے کی طرح۔:go-away:
تو میں نے آپ کو مستقل حل کے لیے یاد دلایا۔:):)
تھوڑا سا حل کرنے کی کوشش کی تھی تا کہ مستقبل قریب میں یہ مسئلہ در پیش نہ ہو، ساتھ ہی مزید تبدیلی پر کام کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
Top