محفل کے منتظمین سے سوال

اردو محفل کے منتظمین سے انتہائی ادب کے ساتھ سوال ہے کہ مجھے کس جرم میں منفی پوائنٹس دیئے گئے ہیں ۔ اور اگر میرا یہ پوسٹ گراں گذرے تو مہربانی کرکے اسے ڈیلیٹ کردیجئے گا ۔
 

جہانزیب

محفلین
عبدالمجید یہ پوائنٹس منتظین نہیں کوئی بھی صارف دے سکتا ہے ۔اور جہاں‌ آپ پوائینٹس دیکھتے ہیں، جس تحریر پر دیے ہوتے ہیں‌ اس کا ربط بھی ساتھ ہی موجود ہوتا ہے ۔ ۔۔ اب کس نے دئے ہیں، کوئی بتائے تو بہتر نہ بتائے تو اس کی مرضی ۔آپ ہر پیغام میں‌ رکن کے نام کے سب کے نیچے ایک ترازو دیکھتے ہیں اس پر ماوس لے کر جانے سے وہ کہے گا کہ شہرت بہتر بنائیں اس پر کلک کرنے سے آپشن آئے گی کہ مجھے پسند ہے، تو پوائینٹ‌ بڑھ جائیں‌ گے اور پسند نہیں‌ ہے منتخب کرنے سے کم ہو جائیں‌ گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
عبد المجید صاحب جہانزیب بھائی نے وضاحت کر دی ہے۔ اس معاملے میں منتظمین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
 
شکریہ جناب آپکو زحمت دی لیکن میری غلط فہمی بھی ختم ہوگئی۔
اور ایک اور گذارش کہ جس دوست نے مجھے یہ پوائنٹ دیئے ہیں اسنے لکھے ہیں‌کہ عبدالمجید نے ماضی میں‌کچھ بیشرمی کا مظاہرہ کیا تھا کیا وہ دوست بتاسکتا کہ میرا کونسا پوسٹ انہیں‌ قابل اعتراض لگا تھا اور انکو میرے کونسے جملے پر اعتراض ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو وہی رکن بتا سکتا ہے جس نے آپ کو منفی پوائنٹ دیئے ہیں۔ انتظامیہ کے علم میں تو نہیں۔
 
شکریہ شمشاد بھائی ویسے میں نے اسی رکن سے ہی پوچھا ہے جسنے مجھے یہ پوائنٹس اور ساتھ میں‌کمنٹ دی ہوئی ہے اور ایک بات اور اگر آپکو مناسب لگے تو اب اس دھاگہ کی عنوان کو تبدیل کرلیں ’’مجھے کس دوست نے پوائنٹس دیئے ہیں‘‘
 
Top