محمد شمیل قریشی
محفلین
مجھے نبیل بھائی کے ہاتھوں بنائے گئے محفل کے نئے لے آوٹس پسند آئے ہیں ۔ لیکن نییل بھائی نے ان نئے لے آوٹس میں فونٹس کا سائز بہت ہی چھوٹا رکھا ہے ۔ مجھے یہ فونٹ سائز بالکل بھی پسند نہیں آیا ۔ میں چاہتا ہوں کہ محفل کے ان نئے لے آوٹس میں فونٹ سائز وہ رکھا جائے جو محفل کے اولین لے آوٹ میں تھا ۔ میرے خیال میں محفل کے اولین لے آوٹ بھی برا نہیں ہے ۔ اگر وہ بھی استعمال کیا جائے تو کوئي مضحکہ نہیں ۔ مگر اولین لے آوٹ چونکہ پچھلے ڈیڑھ سال سے محفل کے ممبران کی زیر نظر رہا ہے تو مناسب تبدیلی بھی ضروری ہے ۔ پر میں نے ایک دو انگریزی فورمز میں دیکھا ہے کہ وہاں ممبران کو ان کی ذاتی سیٹنگز میں اس بات کی اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذاتی پسند کی مناسبت سے کوئی سا بھی لے آوٹ کا انتخاب کر لیں ۔ اگر ایسا ہو جائے تو کیا کہنے ۔ اس سے محفل میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔
اور ایک بات کہ یہ بتائیے کہ محفل کی آر ایس ایس فیڈ نے کام شروع کر دیا یا نہیں ۔ یقین مانیے آر ایس ایس فیڈ بھی ممبران کو محفل سے جڑے رہنے میں آہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اور سارے ممبران اس کو بہت پسند کرتے ہیں ۔ ان کی پسندیدگی کا اظہار میری جانب سے آر ایس ایس فیڈ کے بارے میں لکھے جانے والے ٹوٹوریل سے ہوتا ہے جہاں ممبران نے آر ایس ایس فیڈ کو نہایت کار آمد بتایا ہے ۔
امید ہے کہ نبیل بھائي میری تجویز پر نا صرف غور کریں گے بلکہ اس کو عملی جامہ بھی ضرور پہنائیں گے ۔
خیر اندیش