محفل کے نئے ہیڈر کی ضرورت؟

ابوشامل

محفلین
اردو محفل جب سے وی بلیٹن پر منتقل ہوا ہے تب سے یہ کسی ہیڈر سے محروم ہے، گزشتہ کئی ماہ سے ایک ایسا ہیڈر اس محفل کا ساتھ نبھا رہا ہے جو دیکھنے میں تو بہت سادہ اور خوبصورت ہے لیکن یہ امر حقیقت ہے کہ کسی بھی پروفیشنل ویب سائٹ کے ہیڈر کی نمائندگی نہیں کرتا۔ (یہ میری ذاتی رائے ہے، ساتھی اختلاف کا حق رکھتے ہیں)
اس دھاگے کا مقصد صرف یہ سوال کرنا ہے کہ کیا محفل کو نئے ہیڈر کی ضرورت ہے؟
اگر جواب اثبات میں رہا تو اس سلسلے میں میں اپنی خدمات پیش کر سکتا ہوں۔ اگر اس ناچیز کی حقیر سے کوشش قبولیت عام حاصل کر لے تو بہت خوشی ہوگی۔ میں اس سے قبل اردو کوڈر (فورم)، اردو ٹیک (وینس اور نیوز) کے لیے اور اردو ویب لغت کا ہیڈر بنا چکا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اگر اراکین محفل نئے ہیڈر کے حق میں ہیں تو میری اگلی کاوش بھی پسند کریں گے۔
 

ابوشامل

محفلین
ماضی کی کچھ کاوشیں:
اردو ویب لغت کے لیے ہیڈر
UrduWebDictionary_by_fkehar.jpg

اردو ٹیک وینس کے لیے​
UrduTechVenus_by_fkehar.jpg

اردو ٹیک نیوز کے لیے​
UrdutechNews_by_fkehar.jpg

اردو کوڈر لینکس فورم کے لیے ہیڈر
urducoderheaderleftpartyp2.gif

علاوہ ازیں سلیکس لینکس کے لیے 15 خوبصورت وال پیپرز، چند درج ذیل ربط پر پیش کیے گئے اسکرین شاٹس میں دیکھے جا سکتے ہیں:
اردو سلیکس ڈاؤنلوڈ کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ابوشامل، میں آپ کی تجویز سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ مجھے چونکہ گرافک آرٹس پر کام میں مہارت نہیں ہے، اسی لیے میں محض اردو ٹیکسٹ پر فوٹو شاپ کے ذریعے کچھ سٹائل اپلائی کرکے اسے بطور لوگو استعمال کر لیتا ہوں۔ بلکہ ٹیکسٹ کے لیے بھی مجھے شاکرالقادری صاحب کو کہنا پڑتا ہے۔

کیا آپ مکمل ہیڈر ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں یا صرف لوگو تیار کرنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ اپنے ڈیزائن کی psd فائل بھی فراہم کر دیں تو اس سے بھی ہمارے لیے آسانی ہو جائے گی۔ ہمیں فورم کے مخصوص زمرہ جات کے لیے کئی مرتبہ کسٹم ہیڈرز کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اگر کوئی پی ایس ڈی ٹیمپلیٹ مل جائے تو اس سے بھی ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! میرا ارادہ مکمل ہیڈر تیار کرنے کا ہے اور اس کی Psd فائل میں آپ کو ضرور ای میل کر دوں گا تاکہ اس میں بوقت ضرورت آپ خود تبدیلی لا سکیں۔
تو کیا میں آپ کی اجازت سے کام شروع کر دوں؟؟؟؟
 

خاور بلال

محفلین
ابو شامل! اتنا نیک کام کرنے جارہے ہیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس سلسلے میں میری ایک تجویز ہے وہ یہ کہ ڈیزائن کو موجودہ تھیم سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ پوری آزادی کے ساتھ ڈیزائن (بینر) تخلیق کریں جس کے مطابق آخر میں تھیم ڈھال لی جائے۔ اس طرح آپکو ڈیزائننگ میں سہولت رہے گی اور آپ اپنے تخلیقی جوہر کا بہتر استعمال کرسکیں گے۔
 
Top