ساجداقبال
محفلین
یقیناً ہم پاکستانیوں پر یہ ایک نہایت کڑا وقت ہے۔ اپنی بساط کے مطابق ہم وطن عزیز کی بدنامی کسی نہ کسی طرح کرتے رہتے ہیں۔ کرکٹ میں اعزاز شعیب اختر کو حاصل تھا لیکن آج اس رینکنگ میں محمدآصف نے اول پوزیشن حاصل کرلی۔ ملاحظہ ہو یہ خبر:
کرک انفو کی خبر
اب ہوگا کیا ؟؟عربوں سے وہ خصوصی تعلقات جو کبھی جلاوطنیوں، اونٹدوڑوں اور شگارگاہوںمیں استعمال ہوتے ہیں کو کام میں لاتے ہوئے محترم آصف صاحب کو باعزت رہا کروا کے دوبارہ قومی ہیرو بنا دیا جائیگا۔
مکمل خبریہاں۔۔پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کو مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ائرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔
پچیس سالہ محمد آصف بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آ رہے تھے کہ دبئی کے ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران ان کے پاس سے کچھ ممنوعہ منشیات برآمد ہوئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا کوارڈینیٹر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے محمد آصف کے حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ آصف کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔