مبارکباد محمد احمد بھائی کو تئیس ہزاری منصب مبارک ہو

اے خان

محفلین
سحر انگیز شاعر محمداحمد بھائی کو تئیس ہزاری منصب مبارک ہو:redheart:
Untitled-3.png
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو محمد احمد بھائی یہ تیس ہزاری منصب۔

اگر فیسبک کے مراسلے شامل کیے ہوتے تو آج ساٹھ ہزاری ہوتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سحر انگیز شاعر محمداحمد بھائی کو تئیس ہزاری منصب مبارک ہو:redheart:
Untitled-3.png

جیتے رہیے چھوٹے بھیا! :)

پہلے ہم چھوٹے بھیا کا لفظ بلال کے لئے استعمال کرتے تھے لیکن اب وہ محفل میں نہیں آتے اور یہ کہ آپ تو اُن سے بھی چھوٹے بھیا ہیں اور اب پہلے سے کچھ بڑے ہو گئے ہیں اس لئے اب ہم آپ کو چھوٹے بھیا کہا کرتے ہیں۔ :)

اللہ تعالیٰ آپ کا حسنِ ظن اور محبتیں قائم رکھے۔

اس بے موقع کی مبارکباد کا بے حد شکریہ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک یہ منصب تیئس ہزاری
:star2::star2::star2::star2::star2:
آپ کو بہت مبارک ہو سر!
بہت بہت مبارک یہ منصب تیئس ہزاری
احمد بھائی آپ کے تئیس ہزار دلکش مراسلوں پر تئیس ہزار مبارکیں :)
آپ کو مبارک ہو احمد صاحب۔

آپ تمام احباب کا بہت شکریہ!

مبارکباد کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
 
اے خان

محفلین
جیتے رہیے چھوٹے بھیا! :)

پہلے ہم چھوٹے بھیا کا لفظ بلال کے لئے استعمال کرتے تھے لیکن اب وہ محفل میں نہیں آتے اور یہ کہ آپ تو اُن سے بھی چھوٹے بھیا ہیں اور اب پہلے سے کچھ بڑے ہو گئے ہیں اس لئے اب ہم آپ کو چھوٹے بھیا کہا کرتے ہیں۔ :)

اللہ تعالیٰ آپ کا حسنِ ظن اور محبتیں قائم رکھے۔

اس بے موقع کی مبارکباد کا بے حد شکریہ :) :) :)
:redheart::redheart:
اس دل دل کو سستی نہ سمجھی جائے۔کبھی کبھار الفاظ نہیں ملتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
:redheart::redheart:
اس دل دل کو سستی نہ سمجھی جائے۔کبھی کبھار الفاظ نہیں ملتے۔

بہت محبت ہے آپ کی۔ :in-love:

یہ تو ہم کل ہی کسی لڑی میں دیکھ رہے تھے کہ ظہیر بھائی آپ کے اس دل کی دھڑکن کی تیزی کے بارے میں پوچھ رہے تھے کہ کیا معاملہ ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

لگتا ہے اصل پوسٹ بھی داغِ مفارقت دے گئی۔! :D

چلیے کوئی بات نہیں ۔ یقیناً آپ نے ہمیں مبارکباد ہی دی ہوگی۔ اس پر ہم آپ کے بے حد ممنو ن و متشکر ہیں۔ :)

ہمارے 23000 مراسلوں کی دل سے تعریف کی ہوگی۔ اب یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہم کیسے مزے مزے کے مراسلے پھیکنتے رہتے ہیں۔ :D:snowman: بہرکیف ہم اس پر بھی آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں۔ :p

شاید یہ بھی کہا ہو کہ آپ جب کراچی آئیں گے تو ہمارے ساتھ چائے یا کھانے کا پروگرام رکھیں گے ۔ تو ہم اس بات پر بھی بے حد خوش ہیں۔ اگر ہماری سستی کاہلی اور مصروفیات نے اجازت دی تو ہم آپ سے ضرور ملاقات کریں گے۔ :):) پچھلی ملاقات بھی ہماری سستی کے باعث رہ گئی تھی۔ :(

اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
 
Top