مبارکباد محمد احمد کے محفل پہ سترہ سال

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم کے ہر دلعزیز محفلین ، بہترین شاعر، بہترین نثر نگار، درد مند دل کے مالک محمد احمد ایسے الفاظ تراشتے ہیں کہ جن میں جذبات بہتے ہیں۔
احمد آپ کو ہمہ وقت کتاب پڑھتے نظر آئیں گے۔
ان کا اپنا اعتراف ہے۔
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
دل کی بستی میں چاہے لوگ تھوڑے ہوں، وہ انھیں جوڑے رکھتے ہیں۔
سچ کے اجلے راستے پہ چلنے والے محمد احمد کی اردو محفل پہ آج سترھویں سالگرہ ہے۔
تمام محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، برکتیں، رحمتیں، کرم، فضل اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ ہر دکھ، آزمائش، برے وقت، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، نظرِبد، اور حاسدین کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ جاسمن بہن!

آپ کی تمام تر دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

یوں تو ہم نے سترہ سال میں محفل کی خاک بھی ٹھیک طرح سے نہیں چھانی، لیکن آپ نے ہمیں شرمندگی سے بچانے کے لئے بہت سے ستائشی کلمات لکھ دیے۔

شاد آباد رہیے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
شائستہ اطوار محمداحمد بھائی کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ جائیں گے۔

نثر و نظم دونوں میدانوں کے شہسوار ہیں۔

ہماری خوش بختی ہے کہ اُن سے مکالمے کا شرف حاصل ہو جاتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک احمد بھائی آپکو محفل کی رفاقت کے سترہ سال۔۔۔
سچ اردو محفل ایک ایسا نشہ ہے جسکو لگ گیا وہ اسی کا ہو رہا۔//
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، برکتیں، رحمتیں، کرم، فضل اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ ہر دکھ، آزمائش، برے وقت، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، نظرِبد، اور حاسدین کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
جاسمن بٹیا کی دعاؤں پر
آمین ثم آمین
 
جاسمن

لائبریرین
جی تو چاہتا ہے کہ خوب محنت کر کے لڑی بنائی جائے۔۔۔ لیکن تقریباً سب لڑیاں آتے جاتے، چلتے پھرتے ہی بن رہی ہیں۔
سو اتنے الفاظ کی تعریف پہ گزارا کریں۔ :):):)
 
علی وقار

محفلین
جی تو چاہتا ہے کہ خوب محنت کر کے لڑی بنائی جائے۔۔۔ لیکن تقریباً سب لڑیاں آتے جاتے، چلتے پھرتے ہی بن رہی ہیں۔
سو اتنے الفاظ کی تعریف پہ گزارا کریں۔ :):):)
میرے خیال میں اتنا میٹھا کافی ہے۔ اس سے زیادہ تعریفیں کرنے سے معاملات مبالغہ آمیزی کی طرف بڑھ سکتے ہیں اور احمد بھائی پھول کر کُپا بن سکتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جی تو چاہتا ہے کہ خوب محنت کر کے لڑی بنائی جائے۔۔۔ لیکن تقریباً سب لڑیاں آتے جاتے، چلتے پھرتے ہی بن رہی ہیں۔
سو اتنے الفاظ کی تعریف پہ گزارا کریں۔ :):):)
جب چلتے پھرتے اتنا کچھ ہو رہا ہے تو بیٹھنے پر نہ جانے کیا غضب ڈھائیں گی آپ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مولائی و مرشدی
محفل سے آپ ہم ملے، اس کی تعریف کو یہی کافی ہے
:in-love:
محبت ہے فلک بھائی آپ کی۔ ❤️

محفل سے جتنے ہم مزاج اور دل کے قریب دوست ملے ہیں۔ اتنے عام میل ملاپ سے بھی نہیں ملے۔ یہ بلا شبہ محفل کی بہت بڑی خوبی ہے۔ 🤩
 
Top