مبارکباد محمد احمد کے 17000 مراسلے!

مجهے لگتا ہے کہ لفظ شاپر پڑھ کر آپ چوکنا ہوگئے ہیں۔ :pلیکن پائین سپورٹس اینکر اردو محفل کا مطلب یہ تها کہ آپ کی پوسٹس کی تعداد یوں بڑهتی چلی جارہی ہے جیسے آندهی میں انتہائی تیزی سے شاپر اڑ اڑ کر آتے ہیں۔:battingeyelashes:
اور برادرم چوہدری کے مراسلو ں میں مزاح کے عنصر کی روزافزوں اضافہ مابدولت کواب ان کے مراسلے ڈھونڈنے پراکسارہی ہے ،کہ مابدولت صنف مزاح سے ایک والہانہ رغبت ہے!:):)
 
محمداحمد

لائبریرین
مجهے لگتا ہے کہ لفظ شاپر پڑھ کر آپ چوکنا ہوگئے ہیں۔ :p

ہاہاہاہا!

چوکنا ہونا بنتا بھی ہے۔ :)

لیکن پائین سپورٹس اینکر اردو محفل کا مطلب یہ تها کہ آپ کی پوسٹس کی تعداد یوں بڑهتی چلی جارہی ہے جیسے آندهی میں انتہائی تیزی سے شاپر اڑ اڑ کر آتے ہیں۔:battingeyelashes:

ہمم! شکریہ !

ویسے ہمیں ریشماں کے ایک گیت کے توسط سے یہ پتہ چلا تھا کہ "ہنیرا" اندھیرے کو کہا جاتا ہے۔ تاہم ہنیری کے لئے آندھی والی بات سمجھ نہیں آ سکی تھی۔ :)

ویسے جب سیاہ گھٹا چھا جاتی ہے تو اُسے اردو میں "اندھیری آنا" کہتے ہیں ۔ گمان ہے کہ یہ "ہنیری" اسی کے اردو گرد کی اصطلاح ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اور برادرم چوہدری کے مراسلو ں میں مزاح کے عنصر کی روزافزوں اضافہ مابدولت کواب ان کے مراسلے ڈھونڈنے پراکسارہی ہے ،کہ مابدولت صنف مزاح سے ایک والہانہ رغبت ہے!:):)

ہندو پاک جنگ والا دھاگہ دیکھیے سب سے پہلے تو۔ :)
 
ویسے ہم نے ابھی اس کا ترجمہ اپنے چوہدری صاحب سے کروانا ہے تاہم نیک گمان رکھتے ہوئے دوستانہ کی ریٹنگ پاس کر دی ہے۔ :)

شکریہ :)
امید ہے آپکے نیگ گمان کو تقویت ملی ہوگی۔چوہدری صاحب کے مراسلے کو دیکھ کر:)۔

مجهے لگتا ہے کہ لفظ شاپر پڑھ کر آپ چوکنا ہوگئے ہیں۔ :pلیکن پائین سپورٹس اینکر اردو محفل کا مطلب یہ تها کہ آپ کی پوسٹس کی تعداد یوں بڑهتی چلی جارہی ہے جیسے آندهی میں انتہائی تیزی سے شاپر اڑ اڑ کر آتے ہیں۔:battingeyelashes:

پائین آدھے سے زیادہ مراسلے تو میرے دوسروں کو مبارکبادیں دینے کے ہیں:love:۔ اسکے علاوہ ہم "رقص کی محافل" میں بھی پائے جاتے ہیں:sneaky:۔اسکے علاوہ ادھر اُدھر کے دھاگوں میں بھی ٹامک ٹوئیاں مرتے ہوئے پایا جاتا ہوں;)۔ وغیرہ وغیرہ
 
ہاہاہاہا!
ویسے ہمیں ریشماں کے ایک گیت کے توسط سے یہ پتہ چلا تھا کہ "ہنیرا" اندھیرے کو کہا جاتا ہے۔ تاہم ہنیری کے لئے آندھی والی بات سمجھ نہیں آ سکی تھی۔ :)

ویسے جب سیاہ گھٹا چھا جاتی ہے تو اُسے اردو میں "اندھیری آنا" کہتے ہیں ۔ گمان ہے کہ یہ "ہنیری" اسی کے اردو گرد کی اصطلاح ہے۔ :)

میرا خیال ہے کہ 'اندهیری' پنجابی کے لفظ 'ہنیری' کا شہری ورژن بن گیا ہے۔ جبکہ تیز ہواوں کے ساتھ مٹی اور خس و خاشاک کے اڑنےوالی کیفیت کے اظہار کے لیے بہترین لفظ آندهی ہی ہے۔

یاپهر یہ کہ شدید ہنیری والی کیفیت میں اکثر دن میں بهی اندهیرا چها جاتا ہےتو اس لیے اسے اندهیری آنا کہہ دیا جاتا ہے۔

اہل علم اور اہل زبان سے اس الجهن کو دور کرنے کی استدعا ہے۔
محمد وارث
سید عاطف علی
 
پائین آدھے سے زیادہ مراسلے تو میرے دوسروں کو مبارکبادیں دینے کے ہیں:love:۔ اسکے علاوہ ہم "رقص کی محافل" میں بھی پائے جاتے ہیں:sneaky:۔اسکے علاوہ ادھر اُدھر کے دھاگوں میں بھی ٹامک ٹوئیاں مرتے ہوئے پایا جاتا ہوں;)۔ وغیرہ وغیرہ
ودهائیوں والے مراسلات کی ابتدا آپ کم ہی کرتے ہیں سو انهیں جانے دیجیے اور یہی حال محفل رقص وغیرہ کے لیے ہے اور ویسے بهی وہ اعزاز کوئی پہلے ہی سخت مقابلے کے بعد لے اڑا ہے:winking:

بچا کهچا اور کچھ 'قابل عزت' خطاب یہی تها، امید ہے آپ درگزر فرمائیں گے۔:bighug:
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ 'اندهیری' پنجابی کے لفظ 'ہنیری' کا شہری ورژن بن گیا ہے۔ جبکہ تیز ہواوں کے ساتھ مٹی اور خس و خاشاک کے اڑنےوالی کیفیت کے اظہار کے لیے بہترین لفظ آندهی ہی ہے۔

یاپهر یہ کہ شدید ہنیری والی کیفیت میں اکثر دن میں بهی اندهیرا چها جاتا ہےتو اس لیے اسے اندهیری آنا کہہ دیا جاتا ہے۔

اہل علم اور اہل زبان سے اس الجهن کو دور کرنے کی استدعا ہے۔
محمد وارث
سید عاطف علی
لیکن چوہدری صاحب، پنجابی میں آندھی کو ہمیشہ "ہنیری" ہی کہتے سنتے آئےہیں، میرے خیال میں ہنیری اور اندھیری ایک ہی چیز ہیں جب کہ آندھی کے لیے بھی پنجابی میں ہنیری ہی ہے۔
 
شکریہ
کیا لفظ 'اندهیری' آندهی کی کیفیت کے لیے اردو میں استعمال کرنا لغوی اعتبار سے صحیح ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ
کیا لفظ 'اندهیری' آندهی کی کیفیت کے لیے اردو میں استعمال کرنا لغوی اعتبار سے صحیح ہے۔
نہیں میرے خیال میں اردو میں آندھی کے لیے آندھی ہی مستعمل ہے، شدت کے لیے صفت لگا کر شدید آندھی کہتے ہیں۔ پنجابی میں آندھی کے لیے میں نے صرف ہنیری ہی سن رکھا ہے شاید کوئی اور لفظ بھی ہو۔
 
ودهائیوں والے مراسلات کی ابتدا آپ کم ہی کرتے ہیں سو انهیں جانے دیجیے اور یہی حال محفل رقص وغیرہ کے لیے ہے اور ویسے بهی وہ اعزاز کوئی پہلے ہی سخت مقابلے کے بعد لے اڑا ہے:winking:

بچا کهچا اور کچھ 'قابل عزت' خطاب یہی تها، امید ہے آپ درگزر فرمائیں گے۔:bighug:[/QUOTE
مابدولت برادرم چوہدری صاحب سے اس ذات شریف کا اسم گرامی جاننے کیلئے مستفسر ہیں جو محفل رقص جیسے موضوع ، صنف ، یاشعبے میں اعزازیافتہ ہیں!:):)
 
Top