محمد الدرۃ فلسطینی بچے کی شہادت

ربیع م

محفلین
محمد الدرۃ فلسطینی بچے کی شہادت

آج سے 15 سال قبل …

30 ستمبر 2000 ، انتفاضہ کو شروع ہوئے 2 دن گذرے تھے جب

غزہ کی پٹی میں "محمد الدرۃ "کی شہادت کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔




"محمد" چھوٹا سا بچہ جس کی عمر اس وقت 12 سال تھی ، اپنے والد "جمال الدرۃ "کےپیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کا والد سیمنٹ کے ایک ڈرم کے پیچھے چھپا ہوا ، اسرائیلی فوجیوں سے فائر روکنے کی اپیل کرتا ہے لیکن ظالموں نے اس کی فریاد پر کان نہ دھرا، فائرنگ کی بارش میں بچہ شہید ہو کر اپنے باپ کی گود میں گر جاتا ہے اور اس کا باپ بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔



یہ واقعہ انتفاضہ اقصی کا اہم ترین واقعہ ہے ،جس نے عرب اور مسلم دنیا میں اسرائیلی درندگی ودہشت گردی کو واضح کیا اور مسلم دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔



اس سانحہ کی ویڈیو فرانسیسی ٹی وی چینل فرانس 2 کے کیمرہ مین اور صحافی Charles Enderlin نے بنائی ایک منٹ کے دورانئے کی اس ویڈیو میں صیہونی درندوں کی سربریت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top