السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ماشاء اللہ آپ ہمارے لیے بڑے کام کے ہیں۔ دراصل مدینۃ الاولیاء احمدآباد، گجرات، انڈیا میں ہم الاخلاص فاؤنڈیشن کے نام سے ایک غیر سرکاری ادارہ چلاتے ہیں۔ جس کے تحت ہم نے فقۃ مقارن کے ایک ماہر سے اردو زبان میں اسلامک اسٹڈیز کی چار کتابیں تیار کروائی ہیں۔ جن کا انگریزی،گجراتی اور ہندی میں ترجمہ بھی کروا لیا ہے۔لیول:1،لیول:2، لیول:3 اور لیول :4۔ جون میں ہم اسکولوں، کالجوں، دینی مدارِس اور جامعات کے طلبہ سے درخواست فارم پر کرواکر اُنہیں کتابیں فراہم کرتے ہیں۔چھ ماہ تک طلبہ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ بعد ازاں دِسمبر کے آخری یا جنوری کے پہلے ہفتے میں ملٹی پل چوائس کویشچن پر مبنی سوالنامہ کے ذریعہ ان کا امتحان لیتے ہیں۔ 100سوالات کے سوالنامے میں 10 سوال جنرل نالج کے ہوتے ہیں۔ طلبہ کو ان کے جوابات او۔ ایم۔ آر۔ شیٹ پر دینے ہوتے ہیں، جواب ناموں کی جانچ کمپیوٹر سے ہوتی ہے۔ نتائج آنے کے بعد کلاس وائز ٹاپرس کو نقد وظائف سے نوازا جاتاہے اس طرح ہم اسکالر شپ کے طور پر ہر سال سات، آٹھ لاکھ ہندوستانی روپیے طلبہ میں تقسیم کرتے ہیں۔