محمد شمیل قریشی - مارچ 2006 میں اردو محفل کے پسندیدہ شاعر

تفسیر

محفلین
.
السلام علیکم دوستوں۔

شاعری کا پہلا مقابلہ کا اختتام ہوتا ہے۔یہ مقابلہ [rainbow:f0a82c77c4]محمد شمیل قریشی [/rainbow:f0a82c77c4] نے جیت لیا ہے۔ ہم سب ان کو مبارک باد دہتے ہیں۔

شمیل سے درخواست ہے کہ اب وہ نئے مقابلہ کے لئے ایک شعر پیش کریں۔

تفسیر

[html:f0a82c77c4]

<table cellspacing="0" cellpadding="4" border="0" width="95%">
<tr>
َ <td col width=50%>

یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
</td>
<td col width=30%>

محمد شمیل قریشی
</td>
<td > 4 </td>
</tr>

<tr>
<td>مرے آنگن سے تو پہلے ہی غم گسار چلے
</td>
<td > محمد شمیل قریشی </td>
<td> 2 </td>
</tr>

<tr>
<td>ہے یہ خواہش تیرا افسوں بار بار چلے
</td>
<td > محمد شمیل قریشی </td>
<td> 2 </td>
</tr>

<tr>
<td>گئے جناب ہیں تفسیر کوئے یار چلے

اگر وہ جانے سے پہلے ہمیں بگاڑ چلے

بلا لیا وہاں گلشن نے انکو خط لکھ کر

چلے بھی آؤ کہ “گلشن“ کا کاروبار چلے
</td>
<td > فیصل عظیم </td>
<td> 2 </td>
</tr>

<tr>
<td>چمن اداس ہوا غم سے اشکبار چلے
</td>
<td > اعجاز وہاب </td>
<td>1</td>
</tr>
<tr>
<td>تیرے ہوتے ہوئے مسلسل میرا ادھار چلے
</td>
<td >محب علوی</td>
<td>1</td>
</tr>
</table>
[/html:f0a82c77c4]
.
 
رضوان

محفلین
شمیل صاحب اب بھی آپ کہیں گے کہ آپ شاعری سے نابلد ہیں!
مبارک ہو اردو ویب کا پہلا ایوارڈ۔ اور امید کرتے ہیں کہ یہ آخری نہیں ہوگا بلکہ شوکیس کا آرڈر دے دیں جس میں مستقبل کی تمام ٹرافیاں آپ قرینے سے سجا سکیں۔
 
آپ دوستوں کی پذیرائی کا بہت بہت شکریہ ۔ یہ میری زندگی کا پہلا اشعار کا مقابلہ ہے اور یہ میری زندگي کے اولین مصرعے ہیں ۔ پہلے پہل تو یہ مصرعے مجھے عجیب سے لگے ۔ معلوم نہیں تھا کہ یہ آپ احباب کو کیسے لگیں گے ۔ لیکن دل میں تڑپ تھی کہ میں نے اشعار کہنے ہیں اور یہ یقین بھی تھا کہ آہستہ آہستہ میرے اشعار میں میچو رٹی آ ہی جائے گی ۔ میرے اشعار کو بارہ میں سے آٹھ ووٹ ملے ہیں جو میرے لیے باعث مسرت بھی ہیں اور باعث اطمینان بھی ۔ اور بلا شبہ یہ بات میرا حوصلہ بھی بڑھاتی ہے کہ میں اپنی کوشش جاری رکھوں ۔

تفسیر صاحب نے اس محفل میں شاعری کے سلسلے میں تعلیم و تربیت شروع کر کے محفل میں ایک بہت اچھا کنٹری بیوشن پیش کیا ہے ۔ ہم سب کو تفسیر صاحب کی اس کاوش سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ اب سے میں نے تفسیر صاحب کی اشعار کی کلاسوں میں شرکت کا سوچا ہے اور اس سخن کے سلسلے میں ان کے ترتیب دئیے ہوئے اسباق پڑھنا شروع کیے ہیں ۔

میری تفسیر صاحب سے بھی گزارش ہے کہ وہ محفل کی اس شعروسخن کی ڈور سے کبھی بھی ناتا نہ توڑیں اور ہماری سرپرستی کرتے رہیں ۔ اس سے ان لوگوں کو تقویت ملے گی جو شاعری کرنا تو چاہتے ہیں لیکن اس شش وپنج میں گرفتار ہیں کہ کیسے شاعری کی ابتدا کی جائے اور وہ کون سے بنیادی اصول ہیں جو ایک عمدہ شعر کی جان ہوتے ہیں ؟
 
مبارک ہو شمیل

خیر دیر آید درست آید میں نے اتنی دیر کردی یہاں آتے آتے کہ اب تو شمیل صاحب کا خطبہ بھی ہو گیا ۔ بہر حال اتنا تو طے ہے کہ شمیل صاحب میں وہ تڑپ وہ لگن ہے جس کے بغیر کوی بھی شعر کہنا ناممکن ہوتا ہے ۔ میری طرف سے ڈھیروں مبارک اور نیک تمنائیں قبول کیجئے ۔

ہاں تفسیر صاحب سے میں ناراض ہوں وہ مجھے ہمیشہ فصیل لکھتے ہیں جبکہ میرا نام فیصل ہے ۔ ف ے ص ل نہ کہ ف ص ی ل یار تفسیر صاحب کچھ نظر کرم میرے نام پر بھی فرمائیے ۔ اب میں اتنا لمبا چوڑا بھی نہیں ہوں۔

آپ سب کا اپنا
فیصل
 
فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت مبارک شمیل بھائی آپ کو :congrats:
اور ایک بات تو ماننی پڑے گی آپ کو یہ مقابلہ آپ میری وجہ سے جیتے ہیں کیونکہ پہلا ووٹ ہی میرا تھا آپ کو :p
خیر اب میں بھی پریکٹس کرتا ہوں :warzish: :p
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شمیل اور بہت بہت مبارک ہو۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس سے تمہارے شاعری کے ذوق کو مہمیز ملے گی۔ اسکے علاوہ تفسیر بھی مبارک کے لائق ہیں جنہوں نے اتنا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
تفسیر بھائی کا یہ سلسلہ شروع کرنے سے ہمیں یہ تو پتہ چل گیا کہ یہاں ایک بہت بڑا شاعر چھپا بیٹھا ہے۔ شمیل بہت بہت مبارک ہو۔ :khoobsurat:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمیل

آپ نے بھی اتنی جلدی دریاں سمیٹ لیں اب ہماری مبارک باد کا کیا ہوگا ؟

-------------------------------------------------------------

فیصل بھائی

ویسے فصیل بھی خوب ہے بلکہ اگر اجازت دیں تو ہم ل کے نیچے ایک عدد زیر بھی لگا ڈالیں کہ اردو سینٹر کی مناسبت سے فصیلِ عظیم دیکھنا چاہتے ہیں ہم آپ کو ۔ پھر فیصل عظیم صاحب کو بھی روکا جا سکے گا بیچنے کی باتیں کرنے سے :)
 
ارے لو میں نہیں بیچتا

لیجے شگفتہ بہن آپ اور ساتھیوں کی محبت کی وجہ سے مجھے کچھ شرم سی آگئی ہے ۔ ہاں اب نہیں بیچوں گا بالکل نہیں بیچوں گا بلکہ ہرگز نہیں بیچوں گا ۔ بس خدارا میرا نام وہی رہنے دیجئے جو میرے والدین نے اتنی محبت سے رکھا تھا ورنہ پھر مجھے بھی تفسیر بھائی کو تفسید (معذرت کے ساتھ) لکھنا پڑے کا اور میرا دل نہیں چاہتا کہ اتنی اچھی تفسیر کی تفسید کا باعث بنوں ۔
 
آصف

محفلین
تفسیر کو اس مقابلے کے انتظام پر اور شمیل کو جیتنے پر بہت مبارک۔ تمام شرکاء بھی مبارک کے مستحق ہیں۔
 
زیک

مسافر
تفسیر: یہ مقابلہ شروع کرا کر آپ نے زبردست کام کیا ہے۔

شمیل: جیتنے پر مبارکباد۔
 
تفسیر

محفلین
مبارک ہو شمیل

فیصل عظیم نے کہا:
خیر دیر آید درست آید میں نے اتنی دیر کردی یہاں آتے آتے کہ اب تو شمیل صاحب کا خطبہ بھی ہو گیا ۔ بہر حال اتنا تو طے ہے کہ شمیل صاحب میں وہ تڑپ وہ لگن ہے جس کے بغیر کوی بھی شعر کہنا ناممکن ہوتا ہے ۔ میری طرف سے ڈھیروں مبارک اور نیک تمنائیں قبول کیجئے ۔

ہاں تفسیر صاحب سے میں ناراض ہوں وہ مجھے ہمیشہ فصیل لکھتے ہیں جبکہ میرا نام فیصل ہے ۔ ف ے ص ل نہ کہ ف ص ی ل یار تفسیر صاحب کچھ نظر کرم میرے نام پر بھی فرمائیے ۔ اب میں اتنا لمبا چوڑا بھی نہیں ہوں۔
آپ سب کا اپنا
فیصل

فصیل صاحب ۔۔۔۔ارے یہ زبان پھر سے پھسل گی۔ فیصل صاحب معافی چاھتا ہوں۔ :oops:
 
تفسیر

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
آپ دوستوں کی پذیرائی کا بہت بہت شکریہ ۔ یہ میری زندگی کا پہلا اشعار کا مقابلہ ہے اور یہ میری زندگي کے اولین مصرعے ہیں ۔ پہلے پہل تو یہ مصرعے مجھے عجیب سے لگے ۔ معلوم نہیں تھا کہ یہ آپ احباب کو کیسے لگیں گے ۔ لیکن دل میں تڑپ تھی کہ میں نے اشعار کہنے ہیں اور یہ یقین بھی تھا کہ آہستہ آہستہ میرے اشعار میں میچو رٹی آ ہی جائے گی ۔ میرے اشعار کو بارہ میں سے آٹھ ووٹ ملے ہیں جو میرے لیے باعث مسرت بھی ہیں اور باعث اطمینان بھی ۔ اور بلا شبہ یہ بات میرا حوصلہ بھی بڑھاتی ہے کہ میں اپنی کوشش جاری رکھوں ۔

تفسیر صاحب نے اس محفل میں شاعری کے سلسلے میں تعلیم و تربیت شروع کر کے محفل میں ایک بہت اچھا کنٹری بیوشن پیش کیا ہے ۔ ہم سب کو تفسیر صاحب کی اس کاوش سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ اب سے میں نے تفسیر صاحب کی اشعار کی کلاسوں میں شرکت کا سوچا ہے اور اس سخن کے سلسلے میں ان کے ترتیب دئیے ہوئے اسباق پڑھنا شروع کیے ہیں ۔

میری تفسیر صاحب سے بھی گزارش ہے کہ وہ محفل کی اس شعروسخن کی ڈور سے کبھی بھی ناتا نہ توڑیں اور ہماری سرپرستی کرتے رہیں ۔ اس سے ان لوگوں کو تقویت ملے گی جو شاعری کرنا تو چاہتے ہیں لیکن اس شش وپنج میں گرفتار ہیں کہ کیسے شاعری کی ابتدا کی جائے اور وہ کون سے بنیادی اصول ہیں جو ایک عمدہ شعر کی جان ہوتے ہیں ؟

آداب آداب، شکریہ شکریہ ،
مکرر مکرر ایک دفعہ پھرسےکہے۔ :lol:
جیتنے کے بعد بھی یہ انکساری ہے - بھئی مجھے :oops: کردیا۔
 
تفسیر

محفلین
دوست نے کہا:
تفسیر سے تفسید اور تفسید سے تکسید۔
یار لوگ کہاں سے کہاں لے گئے۔ :wink:

بھئی میں نے تو فیصل کو فصیل ( شہر پناہ) کا درجہ دیا۔ پھر سیدہ نے شگفتہ (شادماں) ہوکر انکا درجہ بلند( فصیلِ عظیم ) کردیا
مگر میرے دوست نے میری تفسیر (وضاحت ) بگاڑ دی۔ مجھے تو فیروزاللُغات میں تفسید اور تکسد کی تفصیل (تفسیر) ہی نہیں ملی۔ :lol:
 
آپ احباب کی پذیرائی کا بھی بہت بہت شکریہ ۔ انشاءاللہ میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا ۔ میں اردو محفل کے ان ارکان سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں جو پہلے ووٹ دینے سے ہچکچاتے رہے ہیں ۔ ہر چند کہ کل بارہ ووٹ پڑے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ اردو محفل کے تمام فعال ارکان ووٹ ڈالیں ۔ اس طرح نو آموز شعرا کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ جس طرح مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ میں نے کل نو مصرعے محفل میں پیش کیے تھے ۔ لیکن ووٹ صرف تین کے حصے میں آئے ۔ اس طرح مجھے بھی علم ہوا ہے کہ میرے تین مصرعوں میں ایسی کیا چیز تھی جس سے ان کو آپ احباب نے سراہا اور باقی کے چھے مصرعوں میں کیا چیز رہ گئی کہ وہ آپ احباب کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔

میں نے ایک حمد لکھنا شروع کی ہے ۔ یہ حمد دراصل ایک بت پرست کو نصیحت پر مبنی ہے کہ کیا وجہ ہے کہ میں کامیاب رہا اور وہ ناکام ٹھرا ۔ ایسی طرح ایک نعت لکھنا شروع کی ہے ۔ اس نعت میں ، میں حضور اکرم سے ان کے واقع معراج کے سلسلے میں ہم کلام ہوتا ہوں اور ان کی تعریف کرتا ہوں ۔

آج صبح ہی ایک شعر ذہن میں آیا ہے ۔ یہ شعر دراصل میری نیت کو پڑھنے والے پر افشاں کرتا ہے ۔ یہ شعر میں آپ احباب کی نظر کر رہا ہوں ۔

یہ ورق بھر جائیں گے یونہی حمد و نعت سے
جب تک بنے رہے مرے لوح و قلم درست

یقیناً یہ شعر ایم میچور ہے ۔ اس کی تصحیح ہونا باقی ہے ۔ تفسیر صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس شعر کی تصحیح کریں اور مجھے ذاتی پیغام کی صورت میں ارسال کر دیں ۔

اور میں چاہوں گا کہ اگلے مقابلے کے لیے شعر کا انتخاب تفسیر صاحب خود کریں ۔ اس سے مقابلہ صحت مندانہ رہے گا ۔
 
Top