تعارف محمد صدیق

م صدیق

محفلین
السلام علیکم!
میرا نام محمد صدیق ہے میں حال ہی میں دبئی میں گرافکس ڈیزائنر کی جاب پر اپوائنٹ ہوا ہوں۔ پاکستان میں میں کورل ڈرا پر کام کرتا تھا۔ لیکن یہاں پر دبئی ڈیزائننگ میں‌بہت سے پروگرام استعمال ہوتے ہیں میں عبدالمجید بھائی کی وساطت سے اس فورم میں ایا ہوں اور امید ہے کہ میں اس فورم میں تھری ڈی ایس میکس ، اٹو کیڈ، اور ایڈوب الیسٹریٹر کے مواد تلاش کر سکوں گا۔
 
سلام مسنون!

محمد صدیق صاحب!

محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

محفل رفتہ رفتہ حسین ہوتی جا رہی ہے۔ کہ اس کا حسن یہاں کے احباب ہیں۔ ٹیلینٹ اور صلاحیتوں کا گراف روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمیں ایک اور ڈیزائنر کو خوش آمدید کہہ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔

یہاں آپ کو شاید ایسے مواد تو کم ملیں پر زندگی کی دوسری لواحقات مثلاً اچھے دوست، پر محبت اور شریر بہنیں، عمدہ شاعری، برقی کتابوں کا ذخیرہ، پہونچے ہوئے ادیب، اچھے ڈیزائنر، قابل سافٹوئیر ڈیویلوپر اور سب سے بڑھ کر سب کے سب محبان اردو اور ایک عدد یہ ناکارہ ترین شخص ضرور مل جائیں گے۔

آپ کی موجودگی سے محفل ضرور فیض یاب ہوگی انشاء اللہ!
 
بھائی جان خوش آمدید مجھے خوشی ہوئی کہ آپنے میرے دعوت قبول کی مجھے یقین ہے کہ آپکا ٹائم ہماری اردو محفل پر بہت اچھا گذرے گا
 

م صدیق

محفلین
کورل ڈرا

کورل ڈرا سیکھنے کے لیئے اپ کو لنڈا ڈاٹ کام کی سی ڈیز ڈھونڈنی پڑیں گی میرے پاس تھری ڈی ایس میکس، السٹریٹر، اور اٹو کیڈ 2008کے ٹورنٹ موجود ہیں انشاء اللہ میں ان کو اگلے کچھ دنوں میں لنک پیسٹ کر لوں گا
 
محمد صدیق بھائی یہ اس فورم کے ضوابط کے خلاف ہے کہ یہاں غیر قانونی پائریٹیڈ سافٹوئیر کے روابط یا چوری شدہ ویڈیو ٹیوٹوریلس اور ای بکس کے روابط مہیا کرائے جائیں۔ اس لئے اس بات سے گریز کیجئے تو ہی بہتر ہوگا ورنہ موڈیریٹرس اس ربط کو حذف کرنے پر مجبور ہوں گے۔

میں خود کورل ڈرا، آٹو کیڈ، فوٹو شاپ، مایا اور دیگر ایسے کئی سافٹوئیرس کے لنڈا اور وی ٹی سی کے ویڈیو ٹیوٹوریلس کے روابط سے واقف ہوں۔ پر انہیں یہاں شئیر کرنا قطعی غیر مناسب ہے۔ احباب ان کاموں کے لئے دوسرے ذرائع استعمال کرتے رہتے ہیں اور انٹر نیٹ پر ایسی سائٹوں کی بھر مار ہے۔ :)
 

پپو

محفلین
میں ذرا دیر سے پہنچا معذرت چاہتا ہوں ویسے بھی پپو دیر سے آتا ہے تو پپو آپکو خوش آمدید کہتا ہے امید ہے آپکا ساتھ ہمارے لیے مسرت کا باعث ہوگا
 

چاند بابو

محفلین
صدیق اردومحفل پر خوش آمدید۔
بہت خوشی ہوئی کہ آپ ہمیں گرافکس ڈائزئنیگ کے بارےمیں بتانا چاہتے ہیں‌ اب چونکہ ایسا مواد اردومحفل پر نہیں‌آ سکتا جو کہ چوری شدہ ہو لیکن آپ اپنا علم یہاں ضرور شئیر کرسکتے ہیں اگر آپ ہمیں کچھ سکھانا ہی چاہتے ہیں تو آپ ایسا کیجئے کہ یہاں سافٹ ٹیوٹوریل کے دھاگے میں الگ سے گرافکس کا زمرہ شروع کر دیں‌ اور ہمیں باقاعدہ سکھانا شروع کر دیں باقی آپ صرف تمام سافٹ وئیرز بتایئے محفل پر موجود بہت سے احباب کے پاس وہ سافٹ وئیر موجود ہو سکتے ہیں اور کچھ ان کو باقاعدہ خرید سکتے ہیں اس لئے کسی ٹورنٹس وغیرہ کی ضرورت نہیں رہے گی سافٹ وئیر کا حصول آپ احباب پر چھوڑ دیجئے۔

امید ہے محفل اور احبابِ محفل آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
 
Top