m.mushrraf
محفلین
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
(یہ لیجئے میں نے نیا دھاگہ بنا دیا)
محمد مشرف نام ہے اسلام آباد کا رہائشی ہوں, آئی - ٹی کے میدان میں بی - ایس کی سند کا حامل ہوں، بطور آزاد کمپیوٹر پروگرامر (Free Lancer ) کام کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ شام کے وقت وفاق المدارس العربية کا منظور شدہ نصاب تعلیم "درس نظامی" بھی پڑھ رہا ہوں۔
اردو ادب، علم المنطق اور فلسفہ سے لگاؤ تھا یا ہے مگر فلسفہ سے دل اچاٹ ہو گیا ہے اور علم المنطق شامل نصاب ہے اس لئے اس شوق کی تسکین کسی نہ کسی درجہ میں ہو جاتی ہے البتہ اردو ادب سے دوری ہو گئی ہے لیکن شوق ابھی بھی برقرار ہے تاہم ان دنوں مفكر الاسلام الشيخ على ابو الحسن الندوي - تغمده الله برحمته - کی
تصانیف کسی حد تک سیرابی کا باعث بن جاتی ہیں اور اسلامیات کا موضوع بھی اس ضمن میں آ جاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ناول "راجہ گدھ" اور مجموعہ افسانہ "سامان وجود" ذھن پہ سوار تھا لیکن اب احساس ہو گیا ہے کہ وحی کا علم ہی ان گتھیوں کو سلجھا سکتا ہے۔
جب سے عربی کی تعلیم شروع کی ہے علوم عربیۃ ذھن میں سمائے ہوئے ہیں اور آجکل تگ و دو کا محور وہی ہیں۔
اس فورم سے نتھی ہونی کی وجہ اردو ہے۔
امید ہے کہ یہاں خوب گذرے گی۔