سید لبید غزنوی
محفلین
محمد ﷺ آئے تھے برحق رہنما بن کر
نہ ہو جن کا کوئی دنیا میں ان کا آسرا بن کر
گناہ میں ڈوب کر چشمِ بصیرت جب ہوئی مدہم
تو آئے آپ ﷺ لوگوں کے لیے شمس الضحا بن کر
مٹانے ظلم کو آئے جو ہوتا تھا یتیموں پر
غریبوں کےلیے آئے غمِ دل کی دوا بن کر
گنہگاروں کو سیدھی راہ دکھانے کے لیے آئے
اندھیروں میں وہ آئےتھے بہت روشن ضیاء بن کر
مٹایا زور باطل کو علی الاعلان دنیا سے
شناسا حق سے بندوں کو کیا نور الہدیٰ بن کر
پلایا آپ نے وحدت کا شیریں جام لوگوں کو
کرے جو فائدہ امراض قلبی کی شفا بن کر
خود اللہ پاک نے بھیجا ہے دنیا میں رسول ﷺ اپنا
کہ دیں پیغام لوگوں کو محمد مصطفی ﷺبن کر
نمونہ آپ ﷺ کا پا کر فلاح انساں کو ملتی ہے
کرے ترک ِ وطن کوئی جو خوشبوئے وفا بن کر
غلاموں کو دلائی آپ ﷺ نے دنیا میں آزادی
ہوا یہ کارنامہ آپ ﷺ کا ظاہر ثنا بن کر
گزاری آپ ﷺ نے عمر ِ مبارک تابعِ قرآن
اسی سنت پہ چلتے جائیے اب قافلہ بن کر
کتاب ۔۔۔۔کمال طور
مصنف۔۔۔۔۔محمد صدیق بن اللہ دتا
انتخاب۔۔۔۔سید لبید غزنوی
نہ ہو جن کا کوئی دنیا میں ان کا آسرا بن کر
گناہ میں ڈوب کر چشمِ بصیرت جب ہوئی مدہم
تو آئے آپ ﷺ لوگوں کے لیے شمس الضحا بن کر
مٹانے ظلم کو آئے جو ہوتا تھا یتیموں پر
غریبوں کےلیے آئے غمِ دل کی دوا بن کر
گنہگاروں کو سیدھی راہ دکھانے کے لیے آئے
اندھیروں میں وہ آئےتھے بہت روشن ضیاء بن کر
مٹایا زور باطل کو علی الاعلان دنیا سے
شناسا حق سے بندوں کو کیا نور الہدیٰ بن کر
پلایا آپ نے وحدت کا شیریں جام لوگوں کو
کرے جو فائدہ امراض قلبی کی شفا بن کر
خود اللہ پاک نے بھیجا ہے دنیا میں رسول ﷺ اپنا
کہ دیں پیغام لوگوں کو محمد مصطفی ﷺبن کر
نمونہ آپ ﷺ کا پا کر فلاح انساں کو ملتی ہے
کرے ترک ِ وطن کوئی جو خوشبوئے وفا بن کر
غلاموں کو دلائی آپ ﷺ نے دنیا میں آزادی
ہوا یہ کارنامہ آپ ﷺ کا ظاہر ثنا بن کر
گزاری آپ ﷺ نے عمر ِ مبارک تابعِ قرآن
اسی سنت پہ چلتے جائیے اب قافلہ بن کر
کتاب ۔۔۔۔کمال طور
مصنف۔۔۔۔۔محمد صدیق بن اللہ دتا
انتخاب۔۔۔۔سید لبید غزنوی