مجھے تو اسلامیہ کالج سول لائنز میں اپنے انگریزی کے ایک استاد یاد آگئے۔بہت شکریہ عثمان بھائی
یا ہوسکتا ہے جز وقتی تدریس اور کل وقتی صحافت۔
انشاءاللہ۔ میں نے جب اس ملازمت کے لئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا تھا تبھی طے کرلیا تھا کہ اگر تدریس کے پیشے سے منسلک ہونا ہے تو پوری دیانتداری سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے ورنہ اگر محض سرکاری نوکری ہی کرنی ہوتی تو کب کا سی ایس ایس کرچکا ہوتا!مجھے تو اسلامیہ کالج سول لائنز میں اپنے انگریزی کے ایک استاد یاد آگئے۔
ان کی تقرری کل وقتی لیکچرار کے طور پر ہی تھی۔ لیکن چونکہ کسی اور پیشہ سے بھی وابستہ تھے اس لئے لیکچر شپ کو وقت جزوی ہی دے پاتے تھے۔
خیر انشااللہ آپ دونوں پیشوں سے انصاف کر پائیں گے۔
بالکل نبھائی جاسکتی ہیں مگر اپنی ذات کے لئے میرا ماننا یہ ہے کہ اعلیٰ درجے کا کلرک بن کر عوام کے سروں پر راج کرنے سے بہتر ہے کہ استاد بن کر علم کی روشنی پھیلاتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں بسا جائے یا صحافی بن کر حق کا پرچم اٹھاتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی جائے۔خیر سی ایس ایس کر کے بھی ذمہ داریاں نبھائی جا سکتی ہیں۔
بہت شکریہ غزنوی صاحبماشاء اللہ۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو جناب۔ آپکو بھی اور آپکے ہونے والے شاگردوں کو بھی
بہت شکریہ سعود بھائیمبارکباد قبول فرمائیں جناب۔۔۔ ویسے ایسا نہیں لگتا کہ اس دھاگے کو مبارکباد والے زمرے میں ہی ہونا چاہیے تھا۔
در اصل ویسے تو زمرہ درست تھا لیکن اس کا انجام یہی ہونا تھا کہ اس میں مبارکباد کے پیغامات آنے شروع ہو جائیں اس لئے۔۔۔ خیر ہم منتقل کیے دیتے ہیں۔بہت شکریہ سعود بھائی
مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اسے کہاں ہونا چاہئے۔ اگر مناسب ہو تو آپ اسے مبارکباد والے زمرے میں منتقل کرسکتے ہیں۔
بہت شکریہبہت مبارک ہو آپ کو
اللہ تعالیٰ آپ کے ارادوں میں برکت عطا فرمائے ۔بہت شکریہ ساجد بھائی۔
ویسے میں اب قوم کے نوجوانوں کو بگاڑنے کے ساتھ ساتھ خود کو سنوارنے پر بھی توجہ دوں گا۔
بہت شکریہ وارثی صاحب
جزاک اللہ خیرااللہ تعالیٰ آپ کے ارادوں میں برکت عطا فرمائے ۔