صرف علی
محفلین
مخالف کا دل چبانے والے باغی کو سزا دے جائے گی، ایف ایس اے
Wednesday 15 May 2013
خبر رساں ادارے
0
Tweet
شام میں دھماکے کے بعد کا ایک منظر۔ اے ایف پی تصویر
دمشق: فری شامی آرمی کے باغیوں نے بدھ کے روز کہا ہےکہ باغی فوجی کی جانب سے شامی فوجی کی لاش کی بے حرمتی کرنے والے سپاہی کو سخت سزا دی جائے گی۔
شام میں بشارالاسد کی افواج سے نبرد آزما سب سے اہم دھڑا فری سیرین آرمی ( ایف اسی اے) ہے جس نے کہا ہےکہ مخالف فوجی کا سینہ چاک کرکے اس کا دل چبانے والے فوجی کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ خواہ اس کا تعلق فری سیرین آرمی سے ہی کیوں نہ ہو۔
ایف ایس اے نے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔ بیان کے مطابق یہ فعل شامی عوام کی اقدار کیخلاف ہے اور شامی عوام نے آزادی کیلئے اپنے گھروں اور جانوں کی قربانی دی ہے جس کا زیاں برداشت نہیں کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ شام کی جانب سے ایک اور متازعہ اور پرتشدد ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔
کم کوالٹی کی اس ویڈیو میں ایک مشہور شامی باغی کو مخالف ( سرکاری فوجی) کی لاش کا سینہ چیر کر، اس کا دل نکال کر چباتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شامی تنازعے کے دونوں فریقین کی جانب سے مرنے والے فوجیوں کی ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آچکی ہیں تاہم اس نئی ویڈیو نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھدیا ہے کہ شامی تنازعہ کس قدر پرتشدد ہوسکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک باغی کو مخالف فوجی کا دل نکال کر کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
‘ او بشار ( الاسد) کے کتوں، اوہ فوجیوں، میں خدا کی قسم کھاتا ہوں کہ ہم تمہارا دل نکال کر کھاجائیں گے۔ اللہ اکبر، اس آدمی نے کہا۔
اس ویڈیو کو پیر کے روز صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا ۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ یہ ‘ وہ جرم ہے جس نے تمام حدود کو پار کردیا ہے۔
شامی اپوزیشن الائنس نے اس فعل کو ‘ غیر انسانی اور ہولناک ‘ قرار دیا ہے۔
شامی اپوزیشن الائنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس فعل کی شدید مذمت کرتےہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ یہ قدم شامی عوام کی اخلاقیات کے ساتھ ساتھ فری سیرین آرمی ( باغی گروپ) کے اصولوں کے منافی ہے۔
امریکی نیوز چینل، سی این این کے مطابق، ویڈیو کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔ تاہم سی این این نے جب ایک مقامی باغی ترجمان سے بات کی تو نہ صرف اس نے واقعے کی تصدیق کی بلکہ کہا کہ اس نے ویڈیو فوٹیج میں موجود شخص سے بات بھی کی ہے۔
بابا امر نامی مقام کے نواح میں واقع ہومس علاقے کے ایک ترجمان طارق السعید نے بتایا کہ ویڈیو میں جو باغی نظر آرہا ہے وہ اس کا دوست ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ وڈیو دو ہفتے پرانی ہے۔ اس واقعے میں مغربی ہومز کی جھڑپوں میں کئی حکومتی اور باغی سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔
السید نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والے دوست سے کہا کہ یہ وڈیو ہٹادی جائے کیونکہ یہ بہت خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انفرادی واقعہ ہے جو باغیوں کو ثابت نہیں کرتا اور ایک انفرادی فعل ہے۔ جس نے یہ عمل کیا وہ نارمل نہیں۔ اس کے دو بھائی قتل کئے جاچکے ہیں، اس کے والدین کو قید کیا گیا اور باقی خاندان کو دربدر کیا گیا۔
حماد کی وضاحت
حماد نے کہا کہ مردہ سپاہی کی موبائل فون پر موجود ایک ویڈیو سے مشتعل ہوا جس میں وہ (سپاہی مرنے سے پہلے) ایک برہنہ عورت اور اس کی دوبیٹیوں کی بے حرمتی کررہا تھا۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق، بابا امر کا ضلع ہومز ، حکومت مخالف جذبات کا محور تھا پھر وہاں فروری دوہزار بارہ میں شامی افواج نے شدید مظالم ڈھائے۔ شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب ٹائم میگزین نے ایک خبر شائع کی ہے جس میں شامی فوجی کے اعضا چبانے والے باغی نے اپنے اس فعل کو وضاحت اور صفائی پیش کی ہے۔
یوایس نیوز ویکلی نے سکائپ پر اس باغی جنگجو سے بات کی ہے جس کی شناخت خالد الحماد نے نام سے ہوئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں انسانی حقوق تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم ہورے نے کہا ہے کہ شامی اپوزیشن ( باغیوں ) کی جانب سے اس عمل کی مذمت کافی نہیں بلکہ اپوزیشن کو ایسے عوامل روکنا ہوں گے۔
http://urdu.dawn.com/2013/05/15/rebel-heart-punished/